Tag: Istehkam-e-Pakistan

  • استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس طلب

    استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس طلب

    لاہور : استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے اہم معاملات پر مشاورت کیلیے پارٹی رہنماؤں کا ویڈیو لنک اجلاس طلب کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں موجود استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی جانب سے تمام پارٹی عہدیداران کو مشاورت اور پارٹی لائحہ عمل کے حوالے سے بلالیا۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پارٹی کو الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

    اجلاس میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں عہدوں کی تقسیم پر مشاورت کی جائے گی، دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کے حوالے سے جہانگیر ترین کو آگاہ کیا جائے گا، استحکام پارٹی کے دیگر شہروں کے رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں اہم عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجہانگیر ترین نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے اور عامر کیانی پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، ترجمان اور پیٹرن انچیف عون چوہدری ہوں گے مزید عہدیداروں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔

  • کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے ہم نے پارٹی بنالی، سائرہ بانو

    کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے ہم نے پارٹی بنالی، سائرہ بانو

    کراچی : گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے لیکن ہم نے پارٹی بنائی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کو وجود میں لایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے4سال تک ہمیں بتایا کہ جہانگیر ترین اے ٹی ایم ہیں، آج وہ سب اچھے ہوگئے، اب عطا تارڑ کہتے ہیں کہ مل کر چلیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے اس کی کوئی تردید بھی نہیں آئی، گزشتہ ٹیکس ہدف پورا نہیں کیا گیا تو اس بار کیسے ہوگا؟ ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن عوام ڈیفالٹ کرگئے ہیں۔

    سائرہ بانو نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا مضبوط کردار ہوتا ہے لیکن ہمیں اپوزیشن وہاں نظر نہیں آرہی بلکہ اپوزیشن لیڈر تو یہ کہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ زرداری صاحب پنجاب میں متحرک ہیں،الیکشن ضرور ہوں گے، وہ اپنی زبان کے پکے ہیں، ن لیگ کیلئے الارمنگ صورتحال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وقت پر انتخابات کے حق میں ہے، مسئلہ ن لیگ کو ہے، زرداری صاحب کے پاس جنوبی پنجاب میں سیٹیں ہیں۔

    جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں اپنا ووٹ بینک ڈھونڈ رہی ہے، اب سیاسی گیم دلچسپ مراحل میں داخل ہوچکا ہے، جس طرح ہارنے والا بچہ لڈو کی گوٹیاں اڑا دیتا ہے شاید ن لیگ بھی ایسا ہی کرے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم کیسا ہوگا؟

    استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم کیسا ہوگا؟

    لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں تشکیل پانے والی ایک نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم کی آج رونمائی کی جائے گی، پرچم 3 رنگوں پر مشتمل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم میں سبز رنگ نمایاں ہوگا، سفید اور سرخ رنگ بھی پرچم کا حصہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان جماعت کے پارٹی پرچم میں چاند ستارہ بھی ہوگا، پرچم کے علاوہ پارٹی کا منشور بھی آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان و دیگر افراد پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ نے پرچم کے سلسلے میں کام کیا، پارٹی پرچم اور لوگو کی باقاعدہ رونمائی آج کی جائے گی۔