Tag: Istimara

  • سعودی عرب: ٹریفک چالان سے متعلق اہم فیصلہ

    سعودی عرب: ٹریفک چالان سے متعلق اہم فیصلہ

    سعودی عرب میں کابینہ کے اجلاس میں ٹریفک قانون میں ترمیم کے حوالے سے سرکاری جریدے کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کی شق 71 کو معطل کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے ٹریفک چالان سے متعلق متعلقہ شق میں تبدیلی کی گئی ہے۔ گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کے حوالے سے شق نمبر 16 بڑھادی گئی ہے۔

    نئے ضوابط کے مطابق ایکسپائر استمارے پر ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں کم از کم 150 جبکہ زیادہ سے زیادہ 300 ریال کا چالان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ٹریفک ضوابط کی شق نمبر71 جسے معطل کیا گیا ہے اس کے تحت استمارے کی تجدید میں تاخیر پر صرف جرمانہ ہوتا تھا جسے معطل کردیا گیا ہے، استمارہ ایکسپائرہونے کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب حالیہ ایام میں کیے جانے سروے کے مطابق سعودی عرب میں ایک سال کے دوران تقریباً 2 لاکھ 34 ہزار غیر ملکی گھریلو ملازمین روزگار کیلیے مملکت آئے، ان ملازمین کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے جو گھریلو کام اور نوکریوں کے لیے آئیں۔

    مذکورہ ملازمین کی تعداد 12.4 لاکھ ہوگئی، اس زمرے میں تقریباً 40 ہزار مرد گھریلو ملازمین بھی ہیں، جبکہ ان کی کُل تعداد 48 ہزار تک ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مجموعی طور پر 39لاکھ 7ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں، جن میں 27.3 لاکھ مرد اور 12.5 لاکھ خواتین ہیں۔

    یہ ملازمین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہیں جیسے کہ گھریلو کاموں میں مددگار، ڈرائیور، باورچی، کھانے فراہم کرنے والے، سیکیورٹی گارڈز (گھروں، کاروباری مراکز اور دیگر جگہوں کے لیے)، گھریلو منیجر، مالی، نرسیں، درزی، اور ذاتی انسٹرکٹرز وغیرہ۔

    ٹریفک چالان ادا نہ کرنے والوں کے گھروں کی بجلی اور پانی بند کر دی جائے، بھارتی عدالت

    مملکت کی وزارتِ افرادی قوت نے سعودی شہریوں کے لیے چار سے زیادہ اور غیر ملکیوں کے لیے دو سے زیادہ گھریلو ملازمین رکھنے پر اضافی فیس بھی مقرر کردی ہے۔

  • سعودی عرب: گاڑی کے ملکیتی کارڈ کے حوالے سے حکام کی وضاحت

    سعودی عرب: گاڑی کے ملکیتی کارڈ کے حوالے سے حکام کی وضاحت

    ریاض: سعودی حکام نے گاڑی کے ملکیتی کارڈ استمارہ گم یا چوری ہو جانے پر دوسرا بنوانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی کا ملکیتی کارڈ استمارہ گم یا چوری ہونے پر اس کی اطلاع کروانے کے بعد دوسرا جاری کروایا جا سکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس سے ٹویٹر پر دریافت کیا گیا کہ گاڑی کا استمارہ چوری ہونے پر دوسرا کیسے جاری کروایا جائے۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ دوسرا استمارہ جاری کروانے کے لیے مقررہ فیس ادا کی جائے، اگر گاڑی کے مالک کے ذمہ کسی قسم کے قابل ادائیگی چالان موجود ہوں تو انہیں ادا کیا جائے۔

    بعد ازاں متبادل استمارہ جاری کروانے کے لیے ٹریفک پولیس کے قریبی ادارے سے رجوع کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑی کے ملکیتی کارڈ استمارے پر ایکسپائری تاریخ درج کرنے کا سلسلہ ختم کیا جا چکا ہے، اب صرف آن لائن ہی فیس ادا کر کے استمارہ کی تجدید کروائی جاتی ہے۔

    استمارے کے حوالے سے تمام تفصیلات صارف کے ابشر اکاؤنٹ پر موجود ہوتی ہیں۔

    ادارے کی جانب سے استمارہ ایکسپائر ہونے سے کچھ عرصہ قبل صارف کے موبائل پر انتباہی پیغام ارسال کر دیا جاتا ہے تاکہ استمارہ ایکسپائر ہونے سے قبل اس کی تجدید کروالی جائے۔