Tag: ‘It still feels unreal’: Ahad Raza Mir on marrying Sajal Ali

  • احد رضا میر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    احد رضا میر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    ابوظبی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے کی خوبصورت تصویرر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ، ڈرامہ ‘محمودآباد کی ملکائیں’ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ سجل علی کے ساتھ جمعے روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    اداکار نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی کہ ‘اب بھی غیر حقیقی محسوس ہورہا ہے’۔

    View this post on Instagram

    Still Feels Unreal ❤ @sajalaly #SajalAhadMir #InAbuDhabi

    A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on

    احد رضا میر نے اپنی اہلیہ کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں دل والی ایموجی بھی استعمال کی، جو سجل علی کےلیے ان کی بے پناہ محبت کو واضح کرتی ہے۔

    سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    خیال رہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر 14 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    سجل اور احد اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ ایک ساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سجل علی نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ بھی شامل ہے، اس فلم میں سجل نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔