Tag: italian-pm

  • اطالوی وزیراعظم کی دوست سمیت 3 خواتین کا لززہ خیز قتل

    اطالوی وزیراعظم کی دوست سمیت 3 خواتین کا لززہ خیز قتل

    روم : اٹلی میں ایک مسلح شخص نے کیفے پر بیٹھی 3 خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ہلاک ہونے والوں میں اٹلی کی نئی وزیراعظم کی دوست بھی شامل ہے۔ فائرنگ سے چار افراد بھی زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ایک اپارٹمنٹ کے تنازعہ پر کی گئی ہے، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایک فیس بک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ہلاک شدگان میں ایک ان کی دوست نکولیٹا گولیسانو بھی تھی۔ دیگر مقتول خواتین کے نام ایلیسابیٹا سائلینزی اور سبینا سپرانڈیو ہیں۔

    پولیس کے مطابق ستاون سالہ ملزم کلاڈیو کیمپی نے روم کے شمالی ضلع میں اپنی بلڈنگ کے مکینوں کے ساتھ ملاقات کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ یہ واردات اس نے چوری کی پستول سے کی۔

    گزشتہ ماہ نومبر میں ملزم کیمپی نے عمارت کے دیگر مکینوں کو مطلع کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ مذکورہ خواتین اسے اپنے گھر سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    ہلاک ہونے والی خواتین میں ایک 10 سالہ بچے کی 50 سالہ ماں نکولیٹا گولیسانو بھی شامل تھیں جو عمارت کی کمیٹی میں بطور خزانچی فرائض انجام دیتی تھیں۔

    اطالوی وزیر اعظم میلونی نے انکشاف کیا کہ گولیسانو ان کی قریبی دوست تھیں، میلونی نے کہا وہ ایک وفادار ماں اور ہم راز دوست تھیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل پکڑا گیا ہے۔ امید ہے کہ انصاف جلد اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

  • اٹلی میں کورونا کی تباہ کاریاں : اطالوی وزیراعظم شہریوں کی اموات پر افسردہ ہوگئے

    اٹلی میں کورونا کی تباہ کاریاں : اطالوی وزیراعظم شہریوں کی اموات پر افسردہ ہوگئے

    روم : اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے اٹلی میں کورونا سے ہونے والی اموات کے ذکر پر افسردہ ہوگئے، درد بھرے الفاظ اور لڑکھڑاتی آواز میں خطاب کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث وہاں کے حکمران بھی بے حد پریشان ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز اٹلی کے وزیر اعظم جوزیپے کونتے نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آپ کی مدد کیلئے موجود ہے، آپ گھبرائیں نہیں بس گھروں میں رہیں، اسٹورز کے باہر لمبی لمبی قطاریں نہ بنائیں،۔

    اٹلی کے وزیراعظم نے قوم سے درد بھرے الفاظ اور لڑکھڑاتی آواز میں خطاب کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا ہمیں اس آفت سے نجات دے اور ہمیں اس آفت سے نمٹنے کی ہمت دے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سپرمارکیٹس،پبلک ٹرانسپورٹ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، انہوں نے اشیائے ضروریہ بنانے والی صنعت کے علاوہ تمام فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید651افراد ہلاک ہوچکے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد اب تک 5476ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد59ہزار138ہوگئی اس کے علاوہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 7024افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی

    اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی

    روم:اٹلی کے وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جوزیپے کونٹے کا کہنا ہے کہ جلد ہی صدر سیرجیوماتاریلا کو اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی قیادت میں سخت گیر لیگ پارٹی کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوگئے ۔

    کونٹے کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے تاہم صدر کی طرف سے جوزپے کونٹے کو عہدے پربرقرار رکھنے پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔

    صدر ملک کی پارلیمنٹ میں نئے حکومتی اتحاد کی تشکیل کوشش کریں گے تاہم نئے اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں موجودہ وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کیا جا سکتا ہے۔

    نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں صدر ماتاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اکتوبر میں نئے انتخابات کی سفارش کر سکتے ہیں۔

  • فرانسیسی صدر اور اطالوی وزیر اعظم جوزیپے کونٹے آج ملاقات کریں گے

    فرانسیسی صدر اور اطالوی وزیر اعظم جوزیپے کونٹے آج ملاقات کریں گے

    پیرس : فرانسیسی صدر ایمینؤل مکرون اٹلی کے وزیر اعظم جوزیپے کونٹے سے آج ملاقات کریں گے، فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ ’موجودہ دور میں اجتماعی اقدامات اٹھانا وقت اہم ضرورت ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی اور فرانس میں مہاجرین کے مسئلے پر کشیدگی اور دھمکیوں کے باوجود فرانس کے صدر ایمینؤل مکرون آج بروز جمعہ اٹلی کے نو منتخب وزیر اعظم جوزیپے کونٹے سے فرانسیسی شہر روش فورٹ میں ملاقات کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر اور اطالوی وزیر اعظم کے درمیان ایسے وقت میں ملاقات ہورہی ہے جب دونوں ممالک کے حکومتی عہدیداران ایک دوسرے کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں، اور ایک روز قبل سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے۔

    فرانس کے صدر ایمینؤل مکرون نے اطالوی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’موجودہ دور میں اجتماعی اقدامات اٹھانا وقت اہم ضرورت ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ روش فورٹ میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مہاجرین کے معاملے پر بھی ضرور بات ہوگی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل اٹلی کی حکومت نے فرانس کی انسانی حقوق کے لیے خدمات انجام دینے ولی تنظیم ایس او ایس میڈیٹرینی کے مہاجرین سے بھرے ہوئے بحری جہاز کو اطالوی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے منع کردیا تھا۔

    فرانسیسی صدر نے اٹلی کی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کو پناہ نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’اٹلی حکومت کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے‘۔

    جس کے بعد اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بیانات کے جواب میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ’پیرس حکومت مہاجرین کو کسی اور ملک میں بھیجنے کے بجائے فرانس میں پناہ دے اور سرکاری سطح پر معافی مانگے‘۔

    واضح رہے کہ بحری جہاز میں حاملہ خواتین، اور سینکڑوں بچوں سمیت 629 افراد سوار تھے، جنہیں بحیرہ روم سے ریسکیوں کیا تھا۔ لیکن اٹلی نے منع کرنے پر مہاجرین کو اسپین روانہ کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔