Tag: Italian Prime Minister

  • اٹلی کی وزیراعظم کی جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اٹلی کی وزیراعظم کی جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کی زد میں آگئیں، جارجیا میلونی کے جرات مندانہ اقدام کے باعث تصاویر وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ دو افراد نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا چہرہ کسی اور کے جسم پر لگا کر ان کی فحش ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم 47 سالہ جارجیا میلونی اپنی جعلی تصاویر کے غلط استعمال کے خلاف جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے اس کیس کو لے کر چل رہی ہیں، جارجیا 2 جولائی کو اٹلی کی عدالت میں ملزمان کے خلاف گواہی دیں گی۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں 40 سالہ شخص اور اس کے 73 سالہ والد کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

    ہتک عزت کے دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان ویڈیوز کو امریکا میں ایک فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا تھا جسے لاکھوں افراد نے دیکھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈیپ فیک ویڈیو 2022ء کی ہے یعنی یہ ویڈیو جارجیا میلونی کے وزیر اعظم بننے سے قبل کی ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی وزیراعظم کی جانب سے 1 لاکھ یورو ہرجانہ مانگا گیا ہے اور اس حوالے سے وہ 2 جولائی کو عدالت میں پیش ہو کر گواہی بھی دیں گی۔

    اٹلی کا ویزہ حاصل کرنا پاکستانیوں کیلئے مزید آسان ہوگیا

    اطالوی وزیراعظم کی قانونی ٹیم کے مطابق وہ ہرجانے کی پوری رقم مردوں کے تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی مدد کے لیے عطیہ کردیں گی۔

  • اگلے ہفتے اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، اطالوی وزیر اعظم

    اگلے ہفتے اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، اطالوی وزیر اعظم

    روم : اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے نے اٹلی میں کرونا سے ہونے والی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں’۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا ہے لیکن کرونا کی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اٹلی میں سب سے زیادہ ہے۔

    اٹلی کے وزیراعظم نے قوم سے پر اعتماد انداز اور درد بھرے لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقامی کونسلز کےلیے 40 کروڑ یورو کا فنڈ بھی مختص کرنے والے ہیں۔

    انہوں نے خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ آج کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، آئندہ ہفتے ماہرین سے ملاقات میں مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

    واضح رہے کہ اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 756 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 591 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 739 ہوگئی اس کے علاوہ اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک 14 ہزار 620 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔