Tag: ITALY VENICE film FESTIVAL

  • رنگا رنگ وینس فلمی میلہ پانچویں روز بھی جاری رہا

    رنگا رنگ وینس فلمی میلہ پانچویں روز بھی جاری رہا

    اٹلی: وینس فلمی میلہ تمام رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے،ماضی کی نامور مصورکی حقیقی زندگی پر مبنی فلم دی ڈنیش گرل کا پریمیرپیش کیا گیا۔

    رنگا رنگ وینس فلمی میلے کے پانچویں روز بھی ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے،ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کے ساتھ برکھا رت بھی جاری رہی۔

    Eddie Redmayne and his wife Hannah Bagshawe pose for photographers at the premiere of the film The Danish Girl during the 72nd edition of the Venice Film Festival in Venice, Italy, Saturday, Sept. 5, 2015. The 72nd edition of the festival runs until Sept. 12. Photo: Joel Ryan, AP / AP

    فلم دی ڈنیش گرل کی کاسٹ کے ساتھ گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ ناموراداکارجونی ڈیب بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔

    دی ڈنیس گرل ماضی کی مشہور مصوراینرویجنر کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار نبھایا ہے اداکار ایڈی راماین نے اور ٹوم ہوپر نے فلم کی ڈائریکش انجام دی ہے۔

  • وینس فلم فیسٹول کا رنگارنگ آغاز

    وینس فلم فیسٹول کا رنگارنگ آغاز

    اٹلی : دنیا کے سب سے قدیم وینس فلم فیسٹول کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، فلم فیسٹول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت شرکت کرنے کیلئے اٹلی پہنچ گئی ہے۔

    دنیا کا قدیم ترین اٹلی کا شہر وینس ایک بار پھر دنیا بھر کے فلمی ستاروں کی چکا چوند سے چمک اٹھا، اکہتر ویں وینس فلم فیسٹویل کا رنگ رنگا آغاز آج ہوا، جس میں شرکت کرنے کیلئے دنیا کے مختلف حصوں سے فنکار اور ہنر مند ستارے اٹلی پہنچ گئے ۔

    فلمی میلے کی شروعات میکسيکن ڈائریکٹر کی فلم برڈ کے پرئمیر سے ہوئی، فلم فیسٹول میں پچپن فلمیں دکھائی جائیں گی جب کہ اعلیٰ گولڈن لائن ایوارڈ کیلئے بیس فلموں میں مقابلہ ہوگا۔

    فلم فیسٹیول میں متعدد غیرملکی زبانوں کی فلمیں بھی پیش کی جائینگی، فلمی میلے کی رونقیں چھ ستمبر تک جاری رہیں گی۔