Tag: Italy’

  • اٹلی تارکین وطن کو قبول کرنے پر راضی ہوگیا

    اٹلی تارکین وطن کو قبول کرنے پر راضی ہوگیا

    روم: یورپی یونین کی جانب سے تارکین وطن سے متعلق واضح حکمت عملی تیار ہونے تک اٹلی تارکین وطن کو قبول کرنے پر راضی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک یورپی یونین تارکین وطن سے متعلق واضح طور پر حکمت عملی تیار نہیں کر لیتی اس وقت تک اٹلی تارکین وطن کو اپنے خطے میں قبول کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی نے بحیرہ روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، اب تارکین وطن اٹلی میں رہیں گے۔

    یورپی یونین اس بابت ایک حکمت عملی واضح نہیں کرتی اور ان تارکین وطن کو مناسب انداز سے مختلف یورپی ریاستوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق نہیں ہو جاتا، اٹلی تب تک ان تارکین وطن کو قبول کرتا رہے گا۔


    تارکین وطن کی آمد کے معاملے پر جرمن حکومتی بحران کا حل نکل آیا


    قبل ازیں اٹلی اور یورپی یونین کے بیانات میں تضاد پایا جاتا تھا، اٹلی حکام نے مزید تارکین وطن کو اپنے خطے میں قبول کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

    علاوہ ازیں اٹلی کے وزیر خارجہ اینزو ماؤیرو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کے حوالے سے یورپی یونین جلد اپنا فیصلہ کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی پونین کی جانب سے اہم فیصلہ کیا جائے گا کہ آنے والے تارکین وطن کو کن کن یورپی ریاستوں میں تقسیم کرنا ہے، اس دوران اٹلی بحیرہ روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو اپنے ہاں رکھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تارکین وطن کے بحران پر یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس

    تارکین وطن کے بحران پر یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس

    برسلز: تارکین وطن کے بحران پر یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مہاجرین کے مسئلے کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہوا جس میں 28 یورپی یونین ریاستوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جس کا مقصد یورپ کو تارکین وطن کے بحران سے نکالنا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا جو موجودہ رکن یورپی یونین ریاستوں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اگر یورپ اس بحران سے نہ نکلا تو معاملہ مزید سنگین ہوسکتا ہے۔۔

    اجلاس میں اٹلی کی جانب سے مزید مہاجرین کو اپنے خطے میں قبول نہ کرنے پر بات کی گئی ساتھ ہی موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ جنگ اور غربت کے شکار ممالک سے فرار ہونے والے ہزاروں افراد یورپی ممالک خصوصاًﹰً اٹلی اور یونان کا رخ کر رہے ہیں اور اس دوران سینکڑوں افراد اس کوشش میں بحیرہ روم کی موجوں کی نذر بھی ہو چکے ہیں، جس کے باعث یہ مسئلہ مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔


    تارکین وطن قبول نہ کرنے والی یورپی ریاستوں پر پابندی ہونی چاہیے: فرانسیسی صدر


    دوسری جانب اطالوی حکومت نے ایک طرف تو مہاجرین کے ملک میں داخلے پر ایک طرح سے پابندی عائد کر دی ہے اور دوسری جانب یورپی یونین سے بھی زیادہ تعاون کا مطالبہ کررہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا تھا کہ وہ یورپی یونین کی رکن ریاستیں جو مہاجرین کے مسئلے پر یونین کا ساتھ نہیں دے رہیں ان پر مالیاتی پابندی ہونی چاہیے۔


    یورپین مائیگریشن فورم کا چوتھا اجلاس، تارکین وطن اور پناہ گزینوں‌ کے مسائل پرغور


    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسے ممالک یورپی یونین کے ممبر ہیں اور ساتھ ہی مراعات بھی حاصل کررہے ہیں لیکن ذاتی مفاد کی خاطر مہاجرین کو اپنے خطے میں جگہ نہیں دے رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسپین کا بڑا اقدام، تارکین وطن کے جہاز کو قبول کرلیا

    اسپین کا بڑا اقدام، تارکین وطن کے جہاز کو قبول کرلیا

    میڈرڈ : فرانسیسی تنظیم ایس او ایس میڈیٹرینی کا تارکین وطن سے بھرا ہوا بحری جہاز اسپین پہنچ گیا، اسپین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’انسانی حقوق کے تحت تارکین وطن کو محفوظ بندر گاہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل فرانسیسی تنظیم ایس او  ایس میڈیٹرینی کے مہاجرین سے بھرا ہوا بحری جہاز اسپین کے شہر ویلنشیا میں لنگر انداز ہوگیا ہے جہاں تارکین وطن کا مہاجرین کے کیمپ میں استقبال کیا گیا ہے۔

    اسپین کے شہر ویلنشیا سٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی تنظیم کے بحری جہاز میں 450 مرد، سات حاملہ خواتین سمیت 80 عورتیں، اور کم عمر بچے سوار  تھے، جنہیں چند روز قبل سمندر میں ڈوبنے سے بچایا تھا اور اٹلی روانہ کیا تھا لیکن اٹلی نے جہاز کو لنگر انداز ہونے سے منع کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’انسانیت کی خدمت کرنا اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے میں مدد کرنا اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت کے تارکین وطن کو بندر گاہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘۔”

    ہسپانوی شہر ویلنشیا کے میئر کا تارکین وطن کے ساتھ اٹلی کے ناروا سلوک پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مہاجرین سے بھرے ہوئے جہاز کو اٹلی نے لنگر انداز ہونے کی اجازت نہ دینا، اٹلی کا غیر انسانی اقدام تھا‘۔

    ریڈ کراس کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ’تارکین وطن کے یورپی ممالک آنے کی وجہ یورپ کی اقدار ہیں، اگر مہاجرین کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا تو یورپی اقدار سے بے وفائی ہوگی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسپین پہنچے والے تارکین وطن امداد کے لیے 2،320 افراد پر مشتمل ٹیم حرکت میں آگئی ہے، جس میں ریڈ کراس کے بھی1 ہزار رضا کار شامل ہیں۔

    اسپین کی حکومت نے گذشتہ روز جاری بیان میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت مہاجرین میں ان تارکین وطن کو قبول کرے گی جو فرانس میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔


    اٹلی اور فرانس کے درمیان مہاجرین کے مسئلے پر کشیدگی میں اضافہ


    یاد رہے کہ اٹلی میں موجودہ حکومت عوامیت پسند ہے، جس نے جہاز میں حاملہ خواتین، اور سینکڑوں بچوں سمیت 629 افراد ہونے کے باوجود بحری جہاز کو لنگز انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد اطالوی اور فرانسیسی حکومت کے درمیان کشیدگی ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اٹلی کے وزیراعظم کا ٹیکسی میں سفر، ویڈیو وائرل

    اٹلی کے وزیراعظم کا ٹیکسی میں سفر، ویڈیو وائرل

    روم: اٹلی کے نومنتخب وزیراعظم نے شاہانہ پروٹول کو مسترد کرتے ہوئے عام شہری کی طرح ٹیکسی میں سفر کیا اور وہ اسی انداز سے ایوان صدر پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے 53 سالہ نومنتخب وزیراعظم گوزف کونٹی نے عہدہ سنبھالا اور وہ ملکی سربراہ سے ملاقات کے لیے بغیر کسی پروٹوکول کے ایوان صدر پہنچے ۔

    نومنتخب وزیراعظم کی ٹیکسی جب ایوان صدر میں داخل ہوئی تو اسے اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تاہم جب انہوں نے اندر بیٹھے شخص کو دیکھا تو سلیوٹ مارکر گاڑی کو اندر آنے کی اجازت دی۔

    گوزف کونٹی کی سادگی کو دیکھ کر صدارتی محل کے باہر تعینات پولیس اہلکار حیران رہ گئی اور جب یہ خبر اٹلی کے عوام کو ملی تو انہوں نے بھی نومنتخب وزیراعظم کی سادگی کو بہت سراہا کیونکہ اس سے قبل وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے افراد لگژری گاڑیوں میں بڑے بڑے پروٹوکول کے ساتھ سفر کرتے تھے۔

    سوشل میڈیا پر اٹلی کے وزیر اعظم کی ویڈیو وائرل ہوئی تو انہیں بے حد سراہا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اٹلی: بینگن چوری کا ملزم 9 سال کے بعد بری

    اٹلی: بینگن چوری کا ملزم 9 سال کے بعد بری

    روم: اٹلی کی اپیل کورٹ نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بینگن چوری کرنے والے ملزم کو 9 سال کے بعد بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کی اپیل کورٹ نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بینگن چوری کے الزام میں 9 سال قید رہنے والے 49 سالہ غریب شخص کو رہائی کا پروانہ دے دیا۔

    چوری کا یہ کیس اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ ہے، اس میں ایک بیروزگار صاحب اولاد ملزم کو ایک کھیت سے محض 20 سینٹس قیمت کے بینگن چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    2009ء میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملزم کو بیس سینٹس مالیت کے بینگن چوری والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو پانچ ماہ قید اور 300 یورو جرمانہ کی سزا سنائی، تاہم بعدازاں سزا میں تخفیف کرکے دو ماہ قید اور 120 یورو جرمانہ کردیا گیا۔

    وکلاء نے کیس کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا، اس طرح ایک سے دوسری اور پھر تیسری عدالت میں یہ مقدمہ نو سال تک جاری رہا، حال ہی میں عدالت نے ملزم کو رہا کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ محض بیس سینٹس کے بینگن چوری کرنے پر مقدمہ پر 7000 سے 8000 یورو خرچ ہوئے ہیں۔ ججوں اور دیگر عدالتی حکام کا قیمتی وقت جو دیگر اہم نوعیت کے کیسز پر صرف ہونا چاہئے تھا وہ ضائع ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا اٹلی سے باہمی تجارت بڑھانے پراتفاق

    پاکستان کا اٹلی سے باہمی تجارت بڑھانے پراتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے امورِ خارجہ طارق فاطمی نے اٹلی کے نائب وزیرِ خارجہ ’بیندتو دتا ویدوا‘ کی سربراہی میں تجارتی وفد سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور اٹلی معاشی ترقی سمیت زندگی کے ہر شعبے میں دو طرفہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے اٹلی کے اوسط درجے کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔

    اس موقوع پر مشیرخارجہ طارق فاطمی نے وفد کو پاکستان کی جانب سے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوارکرنے کی کوششوں اور دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات میں علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر اٹلی نائب وزیرِدفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کو بے پناہ اہمیت دیتا ہے اور اٹلی کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا گیا جو کہ پہلے ایک ارب امریکی ڈالر سالانہ ہے۔

  • اٹلی میں ایئرشوکے دوران2 طیارے ٹکراکر سمندرمیں جاگرے

    اٹلی میں ایئرشوکے دوران2 طیارے ٹکراکر سمندرمیں جاگرے

    ایڈریاٹکا: اٹلی کے شہر ایڈریاٹکا میں ایئرشو کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکراکر سمندر میں جاگرے،حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

     بغیر مہارت کے کرتب دکھانا ممکن نہیں مگر کبھی کبھی کرتب بازی کے مظاہروں کے دوران اچانک کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ مہارت دھری کی دھری رہ جاتی ہے اور حادثہ ہوجاتا ہے ایسا ہی ایک حادثہ اٹلی کے شہر ایڈریاٹکا کے ساحل پر ایک ایئر شو کے دوران ہوا۔

    طیارے ابھی کرتب دکھانے کے لیے اڑے ہی تھے کہ اچانک دونوں طیارے انتہائی قریب آگئے اور طیاروں سے نکلتی ہوئی دودھیا دھویں کی لکریں ایک ہوگئیں۔

     دونوں طیاروں کے پائلٹوں نے طیاروں کو ٹکرانے سے بچانے کی بہت کوشش کی مگر مہارت کام نہ آئی اور طیارے زوردار آوازکے ساتھ ٹکراکر سمندر میں جاگرے، ساحل پرطیاروں کے کرتب سے لطف اندوز ہونے والے لوگ سہم کر رہ گئے ۔

  • یورپین یونین کا چینی ساختہ بینک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

    یورپین یونین کا چینی ساختہ بینک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

    برلن: برطانیہ کے بعد جرمنی، فرانس اوراٹلی نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے چین کی سرپرستی میں قائم شدہ’ایشین انوسٹمنٹ بینک‘میں بنیادی ارکان کی حیثیت سے شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکہ کا خیال ہے کہ نیا بینک ورلڈ بینک کا حریف ثابت ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دوسری سب سے بڑی معیشت کے طورپرابھرکرسامنے آیا ہے اوریورپی ممالک اس کے ساتھ تجارتی رشتے استوار کرنے کے لئے بیتاب نظرآرہے ہیں جو کہ امریکہ کے لئے ایک بڑا سفارتی اور معاشی دھچکہ ہے۔

    یہ فیصلہ برسلزاورواشنگٹن کے درمیان ہونے والے تناؤ بھرے تجارتی مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپین یونین اور ایشیائی حکومتیں آئی ایم ایف میں امریکی اجارہ داری سے خائف تھیں اورامریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف میں حقِ رائے دہی کے قوانین میں بہتری نہ لانے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فیصلے کا اعلان جرمنی کے وزیرِمالیات وولف گینگ نے چینی نائب صدر ماکائی سے ملاقات کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت اوربیجنگ کا بڑا تجارت حلیف اب ایشین انفرا اسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کا بنیادی رکن ہوگا۔

    جرمنی ، فرانس اوراٹلی کے وزرأ مالیات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے تینوں ممالک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نیا ادارہ بہترین معیارات کو اپنائے اور عمدہ طریقے سے عالمی معیشت کی نمو میں اپنا کردا ر ادا کرے۔

    ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک گزشتہ سال بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا اوراس کے قیام کا مقصد ایشیاء میں مواصلات، توانائی، ذرائع نقل وحمل اور دیگر انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اورتجارت دنیا اسے عالمی بینک کے انتہائی مضبوط حریف کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

  • اٹلی میں لڑی گئی انوکھی جنگ

    اٹلی میں لڑی گئی انوکھی جنگ

    ایوریا: اٹلی میں لڑی گئی ایک منفرد جنگ جس میں مالٹوں سے لیس جنگجوؤں نے ایک دوسرے کو تاک تاک کرنشانہ بنایا۔

    اٹلی کے شہر ایوریا میں منفردسالانہ تہوارمیں رسیلے مالٹوں سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    مالٹوں کی چوٹ سے بچنے کے لیے خصوصی لباس زیب تن کیا جاتا ہے۔

    اٹلی میں مالٹوں سے جنگ کا یہ انوکھا تہوار انیس سو تیس سے ہر سال موسم سرما کے دنوں میں منایا جاتا ہے۔

    اطالوی اس تہوار کو صحت کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہیں، اس تہوار میں نشانے بازی کے لیے پانچ سو ٹن کینو استعمال کیے جاتے ہیں۔

  • ایکسپو "ریواسچو” جنوری 2015ءمیں منعقد ہوگی

    ایکسپو "ریواسچو” جنوری 2015ءمیں منعقد ہوگی

    گارڈا: اٹلی کے شہر گارڈا میں چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش”ایکسپو ریوا سچو“آئندہ سال10 جنوری 2015ءکو منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے مردانہ وزنانہ اور بچوں کے جوتے اور ان سے متعلقہ اشیاء تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کریں گے ۔

    اس نمائش کے ذریعے فٹ ویئر اینڈ اسسوریز ساز ادارے اپنی مصنوعات کےلئے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

    پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹیڈی اے پی)نے تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی اداروں سے 22 اکتوبر2014ءتک کدرخواستیں طلب کی ہیں، عالمی تجارتی میلے میں شرکت سے ملکی برآمدات کے فروغ میں نمایاں مدد حاصل ہوگی۔