Tag: Italy’s island Capri

  • جزیرے میں ہزاروں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ، وجہ سامنے آگئی

    جزیرے میں ہزاروں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ، وجہ سامنے آگئی

    روم : سفید وِلاز، خوب صورت ساحلی پٹی اور بڑے ہوٹلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور اٹلی کے جزیرے پر داخلہ بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مشہور ترین آٹھ جزیروں میں کیپری نامی ایک جزیرے میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    Why tourists are banned from Italy's Capri - Times of India

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کیپری جزیرے کے میئر پاؤلو فالکو کا کہنا ہے کہ کیپری کے آس پاس کے علاقوں میں پانی کی ترسیل میں مسائل کا سامنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کیپری جزیرے کے میئر پاؤلو فالکو کا کہنا ہے کہ نیپلس اور جنوبی اٹلی کے علاقے سورینٹو سے آنے والی کشتیوں واپس لوٹ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Tourists banned

    انہوں نے کہا کہ پانی کی سپلائی کے بغیر جزیرے میں آنے والے ’ہزاروں سیاحوں‘ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ناممکن ہے۔

    اس کے علاوہ صحت و صفائی کی صورت حال بھی کافی خراب ہے، ہم نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں اور ایک کرائسز یونٹبھی قائم کیا گیا ہے۔

     

    دوسری جانب کیپری کے میئر کا کہنا ہے کہ اس وقت ’حقیقی ایمرجنسی‘ کی کیفیت ہے اور جزیرے میں صرف پہلے کھڑا پانی موجود ہے اور اب اکثر ٹینک خالی ہو رہے ہیں۔

    Capri

    روزانہ کی بنیاد پر اس جزیرے میں ہزاروں افراد کی آمد سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت مقامی افراد گھر کے استعمال کے لیے صرف 25 لیٹر پانی سپلائی ٹینکر سے لے پا رہے ہیں۔

    مذکورہ جزیرے کے مستقل رہائشیوں کی تعداد لگ بھگ 13 ہزار کے قریب ہے لیکن روزانہ کی بنیاد پر اس جزیرے میں سیر و تفریح کے لیے ہزاروں افراد آتے ہیں جنہیں فی الحال آنے سے روک دیا گیا ہے۔