Tag: itehadtownattack

  • رینجرز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار ملزمان کو ایک ماہ کی سزا سنا دی

    رینجرز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار ملزمان کو ایک ماہ کی سزا سنا دی

    کراچی : بلدیاتی الیکشن میں رینجرزحکام نے مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور بوگس ووٹنگ میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں متحدہ قومی مومنٹ کے دو کارکنان ، ایم کیوایم حقیقی کے تین کارکنان قومی اتحاد پارٹی کے دو جبکہ مسلم لیگ ن کا ایک کارکن کو مختلف مقام پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر رینجرز نے گرفتار کیا ۔

    پاکستان رینجرز سندھ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار ملزمان کو مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

  • کراچی کے شہری بلاخوف و خطرگھروں سے نکل کرووٹ ڈالیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی کے شہری بلاخوف و خطرگھروں سے نکل کرووٹ ڈالیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرزسندھ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بلدیاتی الیکشن میں بلاخوف وخطرگھروں سے نکل کرووٹ دیں،فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔

    ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرنےچہلم پرسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کراچی میں آخری دہشتگرد اورٹارگٹ کلرکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کرینگے، کراچی کے شہری بلاخوف وخطرگھروں سے نکل کر حق رائےدہی استعمال کریں۔

    میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ ملٹری پولیس پرحملہ کرنے والےجلد پکڑے جائیں گے،شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا۔

  • کراچی میں جاری آپریشن تیز کیا جائے، ڈی جی رینجرزبلال اکبر

    کراچی میں جاری آپریشن تیز کیا جائے، ڈی جی رینجرزبلال اکبر

    کراچی: شہرقائد میں رینجرزکا امن وامان کے حوالے سے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کراچی آپریشن تیزکرنے کی ہدایات کی گئی۔

    اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرزسندھ بلال اکبر نے کی جس میں رینجرز کے اعلیٰ افسران نے ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی۔

    ڈی جی رینجرز نے اتحاد ٹاوٗن حملے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا انتہائی سختی سے نوٹس لیا۔

    انہوں نے رینجرزکے اعلیٰ افسران کو ہدایات دیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

    اجلاس میں رینجرزکے خلاف اشتعال انگیز اشتہارات اور بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٗن میں ابوہریرہ مسجد کے باہرتعینات چاررینجرزاہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کے بعد کراچی میں رینجرز آپریشن میں تیزی آئی ہے۔

    آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کاروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور ٹارگٹ کلرز سمیت تیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ کاروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پرکی گئی جہاں سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد،ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کاروائیاں لیاری مچھر کالونی، صفورا گوٹھ، الفلاح سوسائٹی، سرجانی ٹاون، مارٹن کوارٹر، رام سوامی، اتحادٹاون، پیرآباد، بلال کالونی اورفرنٹیئرکالونی میں کی گئی، رینجرزحکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔