Tag: item song

  • آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مہوش حیات

    آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مہوش حیات

    لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔

     میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی فلموں میں مختلف کام کریں تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی انہوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔

  • شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا سامنا کرنے میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں اور وہ ایک ایسی لڑکی کے طور پر سامنے آئی ہیں جو بااعتماد انداز میں میڈیا کا سامنا کرتی ہیں۔

     رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے ادیتیہ رائے کے ساتھ رومانوی تعلق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہایت پراعتماد انداز میں جواب دیا کہ فی الحال وہ صرف کیمرے سے محبت کرتی ہیں اور اس کے علاوہ ان کی زندگی میں کوئی نہیں ہے ۔

     واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔

  • شردھا کپور پہلی بار آئٹم سانگ کیلئے پُرجوش

    شردھا کپور پہلی بار آئٹم سانگ کیلئے پُرجوش

    ممبئی: معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں، شردھا اس سانگ کے متعلق بہت پرجوش نظر آئیں۔

    انگریزی اخبار ڈی این اے میں شائع شدہ خبر کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’انگلی‘ میں شردھا کا  آئٹم سانگ شامل کیا جانے والا ہے، اس فلم کی ہدایت رینسل ڈیسلوا دے رہے ہیں۔

    اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے شردھا نے کہاکہ مجھ پر ناچ بسنتی نام کا گانا فلمایا جائے گا، فلم میں اس کے علاوہ میرا کوئی رول نہیں ہے لیکن میں اس نئے چیلنج کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔

    اس فلم میں عمران ہاشمی، کنگنا راناوت، رندیپ ہوڈا اور سنجے دت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں۔

     

  • اداکارہ انوشکا شرما بھی آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل

    اداکارہ انوشکا شرما بھی آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاراؤں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون کے بعد اداکارہ انوشکا شرما بھی فلموں میں آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وہ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’دل دھڑکنے دو میں آئٹم سانگ کریں گی، ’’سونگ‘‘ نامی آئٹم سانگ فلم کے لیے پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، انیل کپور اور شیفالی شاہ پر بھی عکسبند کیا جائے گا جب کہ یہ پہلا آئٹم نمبر ہوگا جس میں انوشکا شرما بھی اپنی ادائیں دکھائیں گی۔

    انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے جارہی ہوں جب کہ ’’ دل دھڑکنے دو ‘‘ میرا کردار رنویر سنگھ کی دوست فرح کا ہے اور میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے بہت خوش ہوں، رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں پریانکا چوپڑا، انیل کپور، شیفالی شاہ فرخان اختر، راہول بوس، زرینہ وہاب ، وکرنت ماسے ، پرمیت سیٹھی اور ردھیما سود اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اسے آئندہ برس 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

    دوسری طرف انوشکا شرما نے گزشتہ ماہ ا پنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم کی عکسبندی مکمل کی ہے اور ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے، دوسری طرف اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم بمبے ویلوٹ اور عامر خان کے ساتھ فلم ’’ پی کے بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔