Tag: ittefaq

  • سوناکشی سنہا شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

    سوناکشی سنہا شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 2010 میں سلمان خان کی فلم سے دبنگ گرل کا لقب حاصل کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارؤں میں ہوتا ہے۔

    اپنی نئی آنے والی فلم ’اتفاق‘ کی پروموشن کے دوران اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور چاہتی ہیں کہ اُن کے ساتھ کم از کم ایک فلم میں ضرور کام کریں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان بہت اچھی شخصیت کے حامل اداکار ہیں اور میری خواہش ہے کہ اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ کام کروں، یہ میرے لیے فخر کی بات ہوگی‘۔

    پڑھیں: سوناکشی سنہا کا انتہائی دلچسپ انکشاف

    انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان میری نئی آنے والی فلم ’اتفاق‘ کے پروڈیوسر کی حیثیت سے امور سرانجام دے رہے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ وہ اس فلم میں انہیں بھی کوئی پارٹ دیا جائے تاکہ وہ ہمارے ساتھ اداکاری کا حصہ بن جائیں۔

    یاد رہے کہ ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘ فلم دو متاثرہ کرداروں اور قتل میں ملوث ملزمان پر بنائی جارہی ہے، جس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر جرم کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ چھپی ہوتی ہے۔

    فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ  سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں: میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے، سوناکشی سنہا

    کنگ خان کو بھی فلم میں کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد نجی مصروفیات کا عذر پیش کیا اور کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    قبل ازیں جب فلم کا آفیشل پوسٹر جاری ہوا تو شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے شیئر کیا تھا۔ فلم تین نومبر کو سینیما گھروں مٰں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے، سوناکشی سنہا

    میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے، سوناکشی سنہا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی نے کہا ہے کہ ’میں ایک متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر جرم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے، یہ الفاظ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تحریر کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘ فلم دو متاثرہ کرداروں اور قتل میں ملوث ملزمان پر بنائی جارہی ہے، جس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر جرم کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ چھپی ہوتی ہے۔

    فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ  سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں ۔

    فلم میں کنگ خان کو بھی کردار کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد نجی مصروفیات کا عذر پیش کیا اور کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا آفیشل پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر جرم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کیا آپ میری کہانی سُننا چاہیں گے؟‘۔

    بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اکھشے کھنہ کی تصویر والا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ملزم ہے جو سب سے سچ سننے کی خواہش رکھتا ہے اور اسے کسی پر بھروسہ نہیں ہے‘۔

    سدھارتھ ملہوترا نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ پر ایسے جرم کا الزام ہے جو میں نے نہیں کیا،میری کہانی کا انتظار کریں‘۔

    کنگ خان بھی فلم کے آفیشل پوسٹر پر خاموش نہ رہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکشے کھنہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ فلم کا آفیشل ٹریلر کل جاری ہوگا جس میں دیکھیں گے کہ ہر جرم کے پیچھے ایک ملزم  ہوتا ہے جس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی چھپی ہوتی ہے‘۔

    ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 3 نومبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔