Tag: Ivanka

  • صدارت ختم ہوتے ہی ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی میں جھگڑے بڑھ گئے

    صدارت ختم ہوتے ہی ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی میں جھگڑے بڑھ گئے

    واشنگٹن : سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور ان کی سوتیلی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں بلکہ ٹرمپ کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد تلخیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی سابق خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں تلخیاں بڑھنے لگی ہیں۔ دونوں ماں بیٹی کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کی باتیں زبان زد عام پہلے بھی تھیں تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ اب ان تلخیوں  نے ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے کے بعد شدت اختیار کرلی ہے۔

    واضح رہے ایوانکا سیاست میں باضابطہ طور پر آنے کا ارادہ رکھتی ہیں، والد کی مشیر رہنے کے بعد ایوانکا کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑیں گی۔

    سال2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے اپنی نظریں سینیٹ پر جمالی ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لئے انتخاب لڑیں گی۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب میں انکشاف کیا گیا تھا کہ یہ خاتون اپنی سوتیلی بیٹی کو شہزادی کہہ کر بلاتی ہیں جبکہ ایوانکا ٹرمپ اپنی سوتیلی ماں کو پورٹریٹ کہہ کر پکارتی ہیں کیونکہ میلانیا ٹرمپ بہت کم بولتی ہیں۔

    تاہم وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اس بات کی تردید کردی گئی تھی میلانیا کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ میلانیا کی زندگی پر لکھی گئی بائیو گرافی کے مصنف اور پبلشر نے حقائق کی چھان بین نہیں کی اس لیے یہ کتاب جھوٹ پر مبنی ہے۔

  • ایوانکا ٹرمپ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    ایوانکا ٹرمپ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی کروناوائرس کے پیش نظر گھر سے حکومتی امور دیکھ رہی تھیں تاہم کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ ’’نیگیٹو‘‘ آنے کے انہوں نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔

    ایوانکا ٹرمپ نے امریکی وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ دو ہفتے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی تھی جسے کروناوائرس کا مرض لاحق ہے۔ اسی تناظر میں ایوانکا نے اپنا ٹیسٹ بھی کروایا۔

    غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے کئی عہدیداروں نے وائرس سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے تاہم اس حوالے امریکی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق

    ایوانکا امریکی صدر کی خصوصی معاون کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کروناوائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ آج آئی۔ ایوانکا ٹرمپ میں کروناوائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیلین عہدیدار فیبیو ونگرٹرن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، انہوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں ٹرمپ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا تھا۔

  • ایوانکا ٹرمپ نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

    ایوانکا ٹرمپ نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے خلا باز بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں ہونے والے اسپیس سینٹر کے پروگرام میں ایوانکا ٹرمپ نےخلابازوں سے ویڈیو کال پر گفتگو کی اور اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

    ٹرمپ کی صاحبزادی کو دیکھ کر خلا باز خوشی سے کِھل اٹھے اور انہیں نئی خواہش پر خوش آمدید کہا۔

    ایوانکا نے اسیپس سینٹر کے دورے پر خلا بازوں سے براہ راست ملاقات نہیں کی بلکہ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں خلا میں جانا چاہتا ہوں۔

    خلا بازوں کا کہنا تھا کہ وہ ایوانکا کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو سب کا موڈ اچھا ہوجا تاہے کیونکہ ٹرمپ کی صاحبزادی بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔ ایوانکا نے خلا بازوں کا جواب سُنا تو وہ بے ساختہ ہنس پڑیں بعد ازاں انہوں نے اسپیس اسٹاف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    امریکی صدر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ خلا بازوں نے میرے بچپن کا خواب پورا کیا کیونکہ کمسنی میں مجھے چاند پر جانے کا بہت شوق تھا جسے میں ضرور پورا کروں گی۔

    اس موقع پر ایوانکا نے نجی اسکول کے طالب علموں سے خطاب کیا اور انہیں پہلا روبورٹ بنانے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

  • ٹرمپ خاندان کی وائٹ ہاؤس میں پارٹی

    ٹرمپ خاندان کی وائٹ ہاؤس میں پارٹی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے کانگریس کے ارکان کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا اور ان کے ساتھ رقص و موسیقی پر مشتمل دعوت میں خوب ہلہ گلہ کیا۔

    امریکی صدارتی انتخابات اور صدر منتخب ہونے کے ابتدائی سخت ایام کے بعد بالآخر ٹرمپ خاندان نے پکنک منانے کا وقت نکال لیا۔

    ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس میں پارٹی منعقد کی گئی جس میں روایت کے مطابق کانگریس ارکان نے شرکت کی۔

    پارٹی میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے بچوں کے ساتھ گفتگو کی، تصاویر بنوائیں اور ان کے ساتھ خوبصورت لمحات گزارے۔

    Family photo take #45 Lots of fun tonight at the Congressional Picnic

    A post shared by Ivanka Trump (@ivankatrump) on

    صدر ٹرمپ بھی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

    اپنی تقریر میں ٹرمپ نے ری پبلکن اور ڈیموکریٹس ارکان کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور اختلافات ختم کرنے کی ضورت پر زور دیا۔

    پارٹی میں کانگریس ارکان نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی شہری نے اپنی نومولود بچی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر رکھ دیا

    سعودی شہری نے اپنی نومولود بچی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر رکھ دیا

    ریاض : سعودی شہری نے اپنی نومولود بیٹی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر رکھ دیا۔

    سعودی عرب کے شہر عرعر کے رہائشی سلیم عامر سلیم العاشی العنزی نے امریکی صدر سے متاثر ہو کر پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے نام ایوانکا رکھا دیا اور  بچی کا برتھ سرٹیفیکیٹ فیس بک پر پوسٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحت چھڑ گئی۔

    سلیم عامر سلیم العاشی العنزی نے کہا ہے کہ بچوں کے نام اپنی مرضی کے رکھنا والدین کا حق ہے مجھے ایوانکا نام پسند ہے، جس کے دو معنی بنتے ہیں جن میں ایک ’انتہائی خوبصورت‘ اور دوسرا  ’اللہ مہربان ہےٴ ہے۔

    Baby Ivanka and her birth certificate. PHOTO: ARAB NEWSسعودی شہری کا کہنا ہے کہچند دوستوں کے ساتھ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کر رہے تھے کہ ان میں ٹرمپ کے دور میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس کے بعد اپنی بیٹی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے ایوانکا کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا، میرے دوستوں نے بیٹی کا یہ نام رکھنے سے منع کیا تھا۔

    العنزی نے کہا کہ میں ایوانکا ٹرمپ کے والد کی  قیادت سے بہت متاثر ہو، ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کی طرف سے "معصوم بچوں” کے قتل کا بدلہ لیا تھا اور
    ایک مشتبہ کیمیائی حملے کے بعد شامی حکومت کے اہداف پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کے اس نام کے سرٹیفیکیٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ نام رکھنے کے لئے ان پر کوئی سماجی یا مذہبی پابندی نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات


    انہوں نے بتایا کہ جب میں اپنی بیٹی کے لئے ایوانکا نام رجسٹر کرانے گیا تو محکمہ کے انفارمیشن ڈیسک پر موجود اہلکار نے نام پر حیرت کا اظہار کیا اور پھر رجسٹر دیکھ کر بتانے لگا کہ یہ نام رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ میرے استفسار پر اہلکار نے میرا کیس محکمہ کے سربراہ کو ریفر کر دیا جس پر مجھے بتایا گیا کہ مجوزہ نام رکھنے سے متعلق وزارت داخلہ کی رائے معلوم کی جائے گی۔

    خیال رہے سعودی عرب کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول اسٹیٹس نے گستاخی پر مبنی یا وہ نام جو کہ معاشرے کی حدود سےتجاوز کرتے ہیں ان کو رکھنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جلد ہی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔