Tag: ivanka-trump

  • دورہ جاپان، امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے لباس پر تنقید

    دورہ جاپان، امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے لباس پر تنقید

    ٹوکیو :جاپانی ایوانکا ٹرمپ کے انداز کے بہت بڑے پرستار ہیں، جاپان کے دورے میں جہاں ایوانکا توجہ کا مرکز بنی وہی ان کے اسٹائل اور ڈریسنگ پر بھی جاپان میں بحث ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل ہی ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جاپان پہنچ گئیں، ایوانکا ٹرمپ نے ٹوکیو وومن امپورمنٹ نام سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کیا۔

    ایوانکا کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہمارا سسٹم کام کرنے کی خواتین کو مناسب عزت اور احترام دینے میں ناکام ہوچکا ہے لیکن خواتین کو ہراساں کرنا بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    سیمینار میں پہنے گئے ایوانکا کے لباس اور خطاب کے دوران حاضری کم ہونے پر بھی کڑی تنقید کی گئی اور میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہلکے گلابی رنگ کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا گیا اور حاضری کم ہونے پر ان کا خوب مذاق اڑایا گیا ، کہا گیا کہ ایوانکا نے خالی کرسیوں سے خطاب کیا۔

    جاپانی صدر کےعشائیے میں ایوانکا ٹرمپ نے انتہائی مہنگا سوٹ پہنا، جس کی قیمت تقریباََ 2000 ڈالر ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت کے پہلے ایشیائی دورے کا آغاز جاپان سے کیا اور پہلے مرحلے میں جاپان پہنچےامریکی صدر کے استقبال کے لیے تیار ہونے والے زیادہ تر پلے کارڈز پر بھی ایوانکا نمایاں ہیں۔

    امریکی صدر نے جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم اور ماہر گولف کھلاڑی کیساتھ گولف کھیلا۔

    اس دورے کے دوران امریکی صدر کی روسی صدر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    کہا جا رہا ہے ٹرمپ شمالی کوریا کی جارحیت انگیزی پر اتحادی ممالک کو اعتماد میں لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے بعد جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایوانکا ٹرمپ کی سعودی خواتین کو مبارک باد

    ایوانکا ٹرمپ کی سعودی خواتین کو مبارک باد

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے فیصلے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین کیلئے تاریخی دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعودی فرماں رواں کی جانب سے خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینے کے حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی خواتین کیلئے تاریخی دن قرار دیا ۔

    ایوانکا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ سعودی حکومت نے درست سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت مل گئی


    یاد رہے کہسعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی گئی ہے، شاہی فرمان کے تحت اگلے سال سے خواتین کو بھی مردوں کی طرح ڈرائیونگ لائسنسز کا اجرا کیا جائے گا۔

    حکم نامےکےتحت سعودی عر ب میں خواتین اگلے برس جون سے سڑکوں پر گاڑی چلاسکیں گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں انیس سو نوےسےخواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جی ٹی 20 سمٹ میں ایوانکا کی موجودگی پر تنقید

    جی ٹی 20 سمٹ میں ایوانکا کی موجودگی پر تنقید

    ہیمبرگ: جرمنی میں ہونے والی جی 20 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی نمائندگی پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ایوانکا ٹرمپ عالمی رہنماؤں چینی صدر شی جن پنگ، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ مرکزی میز پر براجمان تھیں۔

    عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایوانکا کی تصویر سامنے آنے پر تنقید کا طوفان کھڑا ہوگیا اور اسے وائٹ ہاؤس میں اقربا پروری کا نام دیا جانے لگا۔

    ایک امریکی اسکالر نے ایوانکا کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ غیر منتخب شدہ، نااہل ایوانکا ٹرمپ عالمی رہنماؤں کے ساتھ براجمان امریکا کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

    ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ایوانکا جی 20 سمٹ میں موجود ہیں جبکہ وہ جوتوں کی ڈیزائنر ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس وقت ٹیبل پر موجود تمام لوگ اوباما کو یاد کر رہے ہوں گے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ کاش مرکل ایوانکا کی اسناد کے بارے میں پوچھیں۔ اور اگر ایوانکا بتانے میں ناکام رہیں تو اسے باہر بھیج دیں۔

    ایوانکا کی تصویر پر تنازعہ سامنے آنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا کہ ایوانکا اجلاس میں پیچھے کی میز پر بیٹھی تھیں تاہم وہ اس وقت تھوڑی ہی دیر کے لیے مرکزی ٹیبل پر آ کر بیٹھیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھوڑی دیر کے لیے ہال سے باہر گئے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جب دیگر لیڈران ہال سے باہر گئے تو ان کی خالی جگہوں پر بھی عارضی طور دیگر نمائندگان کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تاہم اس موقع پر جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ایوانکا ٹرمپ کی حمایت کی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ امریکی وفد میں شامل تھیں، وہ وائٹ ہاؤس میں میں کام کر رہی ہیں اور کئی ذمہ داریاں بھی نبھا رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وہی کیا جو وفود میں شامل افراد کی ذمہ داری ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پوپ فرانسس سے ملاقات میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ نے سر ڈھانپ لیا

    پوپ فرانسس سے ملاقات میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ نے سر ڈھانپ لیا

    وٹیکن سٹی : میلانیا ٹرمپ امریکی صدر کیساتھ مختلف ممالک کے دورے پر ہیں، اس دوران میلانیا مختلف انداز میں نظر آئیں لیکن وٹیکن سٹی پہنچے تو سر ڈھک لیا۔

    جیسا دیس، ویسا بھیس، لیکن یہ کہاوت خاتون اول میلانیا نے بدل ڈالی، مختلف ممالک کے دورے پر منفرد نظر آئیں، میلانیا جب وٹیکن سٹی پہنچی تو انہیں سر ڈھاکنا پڑا، نہ صرف میلانیا بلکہ ایوانکا نے بھی سرکو کوور کیا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی، میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ بھی امریکی صدر کے ہمراہ تھیں ، جنہیوں سیاہ لباس زیب تن اور سر کو سیاہ جالی دار کپڑے سے ڈھک رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ پوپ سے ملاقات کے وقت خواتین کا اسکارف یا ‘مینٹیلا’ سے سر کو ڈھانپنا احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    اس سے قبل میلانیا اسرائیل پہنچی تو وہاں بھی مغربی انداز میں نظر آئی، دیوار گریہ گئیں تو وہاں بھی انہوں نے سر نہیں ڈھکا۔

    میلانیا ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے میں مکمل سیاہ رنگ کا لباس پہنا لیکن سر پر اسکارف نہیں لیا۔


    مزید پڑھیں : میلانیا ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ،سر سے اسکارف غائب


    سعودی عرب میں خواتین کے لیے لباس کے سخت ضابطے مقرر ہیں اور اس میں پورے بدن کے لیے عبایہ اور سر پر اسکارف یا بعض صورتوں میں عورتیں نقاب بھی کرتی ہیں۔

  • والد کی تعریف کرنے پر ایوانکا کا مذاق بن گیا

    والد کی تعریف کرنے پر ایوانکا کا مذاق بن گیا

    برلن : جرمنی میں جاری خواتین سے متعلق سمٹ کانفرنس کے دوران ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع مہنگا پڑگیا اور کانفرنس میں خاصا شور شرابے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    والد کی تعریف کرنے پر ایوانکا کا مذاق بن گیا، جرمنی میں جاری خواتین کے جی -20  اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانكا ٹرمپ نے جب خواتین سے متعلق اپنے والد کے رویے کا دفاع کیا تو انھیں شدید شور شرابے کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اپنے والد پر مسلسل تنقید سنتی رہی ہوں،  ہزاروں خواتین میرے والد کے ساتھ اور ان کے لیے کام کرتی ہیں، میرے والد خواتین کی عزت کرتے ہیں اور خاندان کے تصور میں یقین رکھتے ہیں۔

    ایوانكا نے مزید کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور ان کے خاندان میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی، تو حاضرین نے مذاق اڑایا۔

    اجلاس میں جر من چانسلر اور آئی ایم ایف کی سربراہ بھی شامل تھیں۔


    مزید پڑھیں : امریکی اسٹور نےایوانکاٹرمپ کےملبوسات کی کلیکشن ہٹادی


    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خواتین کے متعلق ان کے رویے کے لیے کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے جبکہ ایوانکا  اپنے والد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعصانہ پالیسیوں کی سزا بھی بھگت چکی ہے، امریکی اسٹورنارڈسٹرم نے ایوانکا ٹرمپ کی ملبوسات اور جوتوں کی کلیکشن اپنے اسٹورز سے ہٹادیں تھیں۔

    خیال رہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک دو روزہ کانفرنس جاری ہے جس میں دنیا کے سب سے امیر بیس ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ یہ کانفرنس عورتوں کے لیے اور ان ہی کے متعلق ہے۔

    یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایوانکا ٹرمپ ملک سے باہر سرکاری طور پر کسی بین الاقوامی اجلاس میں شریک ہوئی ہیں۔

  • ایوانکا ٹرمپ صدارتی مشیر بن گئیں

    ایوانکا ٹرمپ صدارتی مشیر بن گئیں

    واشنگٹن : صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ صدر کی مشیربن گئیں، ایوانکا کواس عہدے کے لئے تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بغیر تنخواہ کی ملازم بن گئیں، امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیاکہ ایوانکا ٹرمپ نے صدرکی مشیر کے فرائض سنبھال لئے، ایوانکا کا دفتر وائٹ ہاؤس میں بنایا گیا ہے۔

    i23

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں کہ ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کی حمایت اور مدد کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا۔

    i2

    خیال رہے کہ ٖڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے ایوانکا وائٹ ہاؤس میں مستقل موجود رہی ہیں جبکہ ایوانکا ہر اہم سرکاری تقریبات اورمصروفیات میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ موجود ہوتی ہیں اور خاصی بااثر سمجھی جاتی ہیں۔

    i1

    دوسری جانب ایوانکا کی بطور مشیر تقرری کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، مخالفین کو جواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی غیر رسمی مشیر بنیں گی اور اپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین پر جو قانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طور پر وہ ان کی بھی پاسداری کریں گی۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو مشیربنانے کا فیصلہ کرلیا


    واضح رہے کہ ایوانکا ٹرمپ فیشن کی دنیا میں اپنا نام رکھتی ہیں اور انکو سیاسی عہدوں اور کاموں کا کوئی تجربہ نہیں ہے تاہم انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، یہاں تک کہ صدر اوباما سے ہونے والی ملاقات میں بھی وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس گئی تھی۔

    ivanka-trump2

    خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ کے شوہر جیرڈ کشنر پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر صدارتی مشیر کے عہدے پر فائز ہیں۔

  • امریکی صدرکی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کینیڈا کے وزیراعظم کی دیوانی نکلیں

    امریکی صدرکی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کینیڈا کے وزیراعظم کی دیوانی نکلیں

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی دیوانی نکلی، امریکا کے دورے پر آے وزیراعظم کو ٹک ، معنی خیز انداز سے دیکھتی رہیں ۔

    av1

    12

    ایک طرف اسٹائلش ایوانکا ٹرمپ تو دوسری جانب ہنڈسم اینڈ اسمارٹ کینیڈین وزیر اعظم، کینیڈا کے خوبرو وزیراعظم کا ہر کوئی دیوانہ ہے اور اب ان کے فین کلب میں ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہوگئی ہیں، دورۂ واشنگٹن کے دوران کینیڈا کے وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی اور خواتین تاجروں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔

     

    avanika

     

    وزیراعظم ٹروڈو کمرے میں داخل ہوئے تو ایوانکا نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا، اجلاس میں کینیڈین وزیراعظم کی کرسی ایوانکا کے برابر ہی رکھی گئی تھی ۔

    ava

    ایوانکا ٹرمپ اجلاس کے دوران جسٹن کو نظریں بھر کر دیکھتی رہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات اور اس میں خواتین کا کردار بڑھانے میں ایوانکا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

    14

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوراندونوں رہنماوں نے باہمی تجارت سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ،تاہم امیگریشن پالیسی پر دونوں رہنمائوں کے درمیان اختلاف واضح طور پر نظر آیا ہے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ننھی نواسی کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ننھی نواسی کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ننھی نواسی نے اپنی معصومانہ ویڈیو سے چینی عوام کے دل خوشی سے بھر دئیے۔

    i1

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پانچ سالہ نواسی آربیلا کشنر جو کہ ان کی بیٹی ایوانکا کی صاحبزادی ہیں کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا ، ڈونلڈ ٹرمپ ایوانکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں ان کی بیٹی سرخ ڈریگن کے ساتھ چینی گانا گا کر چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد دے رہی ہے۔

    iv23

     

    040416-ivanka-trump-family-lead

    ایونکا نے اپنی ٹویٹ کے آخر پر چار چینی خصوصیات بھی شامل کیں جن کا مطلب ہے ’’ہیبی نیو ایئر ‘‘ ۔

    iv1

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے اپنی بیٹی آربیلا کے ساتھ واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ کا اچانک دورہ کیا، ان کی آمد نے عملے کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

    iv24

    ایوانکا کی پانچ سالہ بیٹی آربیلا چینی زبان سیکھ رہی ہیں، سفارت خانے میں نئے چینی سال اور موسم بہار کی آمد کی خوشی میں میلا سجا تھا، ایوانکا نے اپنی بیٹی کے ساتھ مختلف اسٹالز دیکھے جبکہ چینی میزبانوں نے اپنے امریکی مہمانوں کو تحائف بھی دیئے۔

    چینی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی کی چین کے کلچر اور زبان میں دلچسپی کو بھی سراہا ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لئے ایک خوبصورت کوشش قرار دیا ہے۔