Tag: @IvankaTrump

  • بھارتیوں نے ایوانکا ٹرمپ کو نہیں بخشا

    بھارتیوں نے ایوانکا ٹرمپ کو نہیں بخشا

    نئی دہلی: بھارتیوں نے ایوانکا ٹرمپ کو بھی نہیں بخشا اور ٹرمپ کی بیٹی کے دورہ تاج محل کی تصویر فوٹو شاپ کرکے وائرل کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران تاج محل دیکھنے گئی تھیں ان کا دورہ تو یادگار رہا لیکن بھارتی اداکار نے ان کی فوٹو شاپ تصویر بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ تاج محل کے باہر خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہوئی ہیں اور ساتھ ہی اداکار دلجیت دوسانجھ اپنی تصویر فوٹو شاپ کرکے ایوانکا کے قریب بیٹھ گئے اور ایوانکا کو مینشن کرکے تصویر شیئر کردی۔

    دلجیت نے تصویر میں لکھا کہ ’ایوانکا، پیچھے ہی پڑ گئی کہہ رہی تھی تاج محل جانا ہے میں پھر لے گیا اور کیا کرتا۔‘

    ایوانکا ٹرمپ نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مجھے شاندار تاج محل میں لے جانے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ تجربہ ہے میں کبھی نہیں بھولوں گی۔‘

    تصویر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 40000 لوگوں نے لائیک کیا اور انسٹاگرام پر 550000 لوگ اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھارت کے دورے پر تھی، دورے میں ٹرمپ نے نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی، ان دنوں نئی دہلی میں حالات کشیدہ تھے۔

  • ایوانکا ٹرمپ نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

    ایوانکا ٹرمپ نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے خلا باز بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں ہونے والے اسپیس سینٹر کے پروگرام میں ایوانکا ٹرمپ نےخلابازوں سے ویڈیو کال پر گفتگو کی اور اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

    ٹرمپ کی صاحبزادی کو دیکھ کر خلا باز خوشی سے کِھل اٹھے اور انہیں نئی خواہش پر خوش آمدید کہا۔

    ایوانکا نے اسیپس سینٹر کے دورے پر خلا بازوں سے براہ راست ملاقات نہیں کی بلکہ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں خلا میں جانا چاہتا ہوں۔

    خلا بازوں کا کہنا تھا کہ وہ ایوانکا کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو سب کا موڈ اچھا ہوجا تاہے کیونکہ ٹرمپ کی صاحبزادی بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔ ایوانکا نے خلا بازوں کا جواب سُنا تو وہ بے ساختہ ہنس پڑیں بعد ازاں انہوں نے اسپیس اسٹاف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    امریکی صدر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ خلا بازوں نے میرے بچپن کا خواب پورا کیا کیونکہ کمسنی میں مجھے چاند پر جانے کا بہت شوق تھا جسے میں ضرور پورا کروں گی۔

    اس موقع پر ایوانکا نے نجی اسکول کے طالب علموں سے خطاب کیا اور انہیں پہلا روبورٹ بنانے پر مبارک باد بھی پیش کی۔