Tag: Izhaan Malik

  • ویڈیو: اذہان مرزا اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چل پڑے

    ویڈیو: اذہان مرزا اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چل پڑے

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ایک ویڈیو ری شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nasima Mirza (@nasimamirza)

    ویڈیو میں اذہان مرزا ملک کو ایک پیشہ ور ٹینس کھلاڑی کی طرح ٹینس کھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، ان کے ہاں اذہان کی پیدائش 30 اکتوبر 2018ء کو ہوئی تھی، اب اذہاں ملک اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    جبکہ شعیب نے پاکستانی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید سے کراچی میں اپنے گھر پر ایک نجی تقریب کے دوران شادی کر لی تھی۔

  • ننھا اذہان والدہ کی سالگرہ پر خوشی سے نہال

    ننھا اذہان والدہ کی سالگرہ پر خوشی سے نہال

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی والدہ کی سالگرہ کو بہت انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی۔

    اذہان کے نام سے قائم اس اکاؤنٹ سے پوسٹ میں کہا گیا کہ میری ماما کی سالگرہ بہت شاندار تھی، اس میں بہت سے غبارے اور کیک تھے۔

    اذہان مرزا ملک کے نام سے یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ خود ثانیہ مرزا ہی چلاتی ہیں اور اس پر اکثر و بیشتر ننھے اذہان کی تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کر کے اذہان کی طرف سے اس میں کیپشن ڈالتی ہیں۔

    خود ثانیہ مرزا بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے بیٹے کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ اپنی سالگرہ کی تصاویر بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    اس سے قبل انہوں نے بیٹے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ والدہ کو دعا پڑھ کر سنا رہے تھے۔ ثانیہ نے لکھا تھا کہ اذہان نے یہ دونوں دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھی ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔ وہ مجھے ہر گزرتے دن کے ساتھ حیران کردیتا ہے، اس کی یادداشت بہت اچھی ہے۔

  • ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اذہان اپنے نانا کے ساتھ موجود ہے۔

    ویڈیو میں اذہان کے نانا کھلونا آلہ موسیقی بجا رہے ہیں جسے کچھ دیر سننے کے بعد اذہان وہاں سے چلا گیا جس پر اس کے نانا ہنس پڑے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں (اذہان کی طرف سے) لکھا گیا کہ موسیقی ہمارے خاندان میں موجود نہیں، یہ بے ہنگم موسیقی سننے کے کچھ دیر بعد مجھے بھی کمرے سے جانا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Okay .. maybe music isn’t the strength in our family 🤣 even I had to walk away after a while 🤔👶🏽 #jugalbandiwithnanas

    A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik) on

    خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے اذہان کی معصومانہ باتیں کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔