Tag: izhar ul hassan

  • ضمنی الیکشن میں آثار اچھے نہیں، ایم کیوایم سے سیٹیں چھینی گئی، خواجہ اظہار الحسن

    ضمنی الیکشن میں آثار اچھے نہیں، ایم کیوایم سے سیٹیں چھینی گئی، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں آثار اچھے نظر نہیں آرہے، 25جولائی کو ایم کیوایم سے الیکشن چھینے گئےتھے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے کہی۔ خصوصی ٹرانمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی اور رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شہلا رضا بھی موجود تھیں۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ضمنی الیکشن کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے، اگر ہمیں ضمنی الیکشن میں فارم پینتالیس وقت پر مل گئے تو سو فیصد جیت ہماری ہوگی۔ این اے243میں250سے زیادہ میٹنگز کیں، عوام چاہتے تھے کہ وزیراعظم کراچی سے ہو، ایم کیوایم سے الیکشن چھینے گئے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے دو دن پہلے فاروق ستار کی پریس کانفرنس سمجھ نہیں آئی، انہوں نے کس کے مشورے پر پریس کانفرنس کی یہ سوال ان سے ہی کرنا چاہئے، فاروق ستار الیکشن کے بعد بھی پریس کانفرنس کرسکتے تھے، دیکھنا ہوگا ان کی پریس کانفرنس سے کیا فائدہ اور کیا نقصان ہوا۔

    جو حلقہ کھلوانا چاہیں کھلوالیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، فردوس شمیم نقوی

    پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کراچی کے شفاف ترین انتخاب تھے جو حلقہ کھلوانا چاہیں کھلوالیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، کراچی میں الیکشن انتہائی پرامن ہوئے تھے، ہرجماعت کا ایک نمائندہ دفتر میں موجود تھا۔

    اب تک ایم کیوایم ہماری اتحادی ہے، کراچی کے عوام اب پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، شہر میں سیوریج کا نظام آج تک ٹھیک نہیں ہوسکا، کراچی میں ایک پارٹی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی،35سال تک عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا لیکن آج پی ٹی آئی کراچی کی سب سےبڑی جماعت بن چکی ہے، ہم کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں۔

    بڑے اچھے بھتہ خور ہیں، جنہیں دو وزارتیں دی ہوئی ہیں، شہلا رضا

    پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ این اے دو سو تینتالیس میں پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ ہماری لڑائی بھتہ خووروں سے ہے، بڑے اچھے بھتہ خور ہیں، جنہیں دو وزارتیں دی ہوئی ہیں اور تیسری کی تیاری ہے۔

    پیپلز پارٹی کے دور میں بلدیاتی حکومت کو پیسے دیئے، کام کیوں نہیں کیا گیا؟ کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر جتنا کام ہم نے کیا مصطفیٰ کمال نے بھی نہیں کیا۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے، بیرونی سرمایہ کارنکل گئے، کراچی والےآنکھیں کھولیں، کے پی کاقرضہ37ارب سے358ارب ہوگیا، کراچی میں ہماری سیٹیں بڑھی ہیں۔

  • پی پی اوردیگر پارٹیاں ہمارے جلسے سے گھبرا گئی ہیں: خواجہ اظہار الحسن

    پی پی اوردیگر پارٹیاں ہمارے جلسے سے گھبرا گئی ہیں: خواجہ اظہار الحسن

     کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے پی پی اوردیگر پارٹیاں ہمارے جلسے سے گھبرا رہی ہیں، جس دن سے ہم نے جلسے کا اعلان کیا ہے، لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے ٹنکی گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر کیا، اس دوران انھوں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات کی.

    [bs-quote quote=”ہمارا جلسہ، جلسہ نہیں 2018 کے الیکشن کی تیاری ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”خواجہ اظہار الحسن”][/bs-quote]

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ مل گیا ہے، 5 مئی کو جلسہ ہوگا، آج مختلف علاقوں سے ریلیاں یہاں پہنچیں گی۔

    ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ ریلیاں رات 10 بجے تک پہنچ جائیں گی، مختلف ریلیوں کی قیادت فاروق ستار، عامر خان اور دیگر رہنما کریں گے.

    انھوں نے مزید کہ کچھ لوگ ایم کیوایم میں دراڑ ڈالنے کا سوچ رہے تھے، آج بھی ہمارے خلاف پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے کو روکا جائے، ہم نے سب سے زیادہ قربانی دی، ہمارا جلسہ، جلسہ نہیں 2018 کے الیکشن کی تیاری ہے.

    خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت مل گئی، انتطامات مکمل ہیں. انھوں‌ نے امید ظاہر کی جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی.

    یاد رہے کہ چند روز قبل ٹنکی گراؤنڈ میں‌ پیپلزپارٹی نے پاور شو کیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کی جانب سے جلسے کے اعلانات کیے گئے، تاہم فاروق ستاراپنا جلسہ موخر کرکے بہادر آباد پہنچ گئے، اختلافات ختم ہونے کے بعد دونوں‌ دھڑے ایک ہوگئے اور پانچ تاریخ کو جلسے کا اعلان کیا.


    پیپلزپارٹی کے جلسے نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کر دیا، بہادر آباد میں‌ اہم بیٹھک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کو متنبہ کر دیا ہے، خواجہ اظہار

    لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کو متنبہ کر دیا ہے، خواجہ اظہار

    کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو متنبہ کر دیا ہے کہ سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اگر عوام سڑکوں پر نکلے تو ایم کیو ایم ہر احتجاج کا حصہ ہوگی۔ کے الیکٹرک حکام نے صورتحال بہتر ہونے کے لیے پھر دو سے تین دن کا وقت دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بد ترین لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور دیگر امور پر ایم کیو ایم کے وفد نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی شکایات ، لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو متنبہ کر دیا ہے اگر سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ بجلی کے بحران کا یہی عالم رہا تو ایم کیو ایم (پاکستان )بڑے مظا ہر ے کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔

    ہم شہریو ں کی تکلیف میں برابر کے شریک ہیں، فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے، کے الیکٹرک کا احتساب کریں گے۔

    ملاقات میں کے الیکٹرک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نے صورتحال بہتر ہونے میں مزید دو سے تین دن کی مہلت مانگ لی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاق سے بھی مطالبہ کیا کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو زیادہ بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے، اگر کے الیکٹرک نے وعدے پورے نہ کیے تو خود ذمے دار ہوں گے۔

  • دھرنا دیا تو یوٹرن پالیسی نہیں ہوگی، فاروق ستار

    دھرنا دیا تو یوٹرن پالیسی نہیں ہوگی، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چائیے ایم کیو ایم اور پاکستان کی سالمیت ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے تحت خواتین کا جنرل ورکز اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم بہت جلد حکومت سندھ کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

     فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چائیے،اپنے حقوق کے لیے تاریخی دھرنا دے سکتے ہیں اور اگر دھرنا دینے پر آگئے تو یو ٹرن پالیسی نہیں ہو گی۔ دھرنے کا شور اور باتیں کرنے والے لیڈران ڈیڑھ سو لوگ بھی جمع نہیں کرسکے۔

    پڑھیں:  جس دن صوبے کا سوچا بنا لیں گے، فاروق ستار

     تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم نے جلسہ کیا تو لوگ پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ بھول جائیں گے۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد چھوڑ کر جانے والے واپس آجائیں گے ۔

    فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ متحدہ پاکستان چھوڑنے والے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین جلد ہمارے ساتھ ہوں گے اور دیگر ناراض لوگ بھی ہمارے پاس آجائیں گے، ایک سال میں پھر انقلاب لاکر دکھائیں گے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج گرفتار، 12 مئی اور متعدد وارداتوں کا اعتراف

     اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنے مجبور کردیں گے۔

    خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ 22 اگست کے بعد لوگ ایم کیو ایم کو کمزور سمجھ رہے تھے مگر آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور نکھر چکے ہیں کیونکہ ہمارے اندر صفائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما لیکس پر متحدہ کا مؤقف واضح ہے، اس معاملے میں سپریم کورٹ پر کسی بھی جماعت کا دباؤ قبول نہیں کریں گے کیونکہ پوری قوم کی نظریں انصاف کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی

    متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنما ملک سے باہر چلے گئےہیں۔ ڈاکٹرفاروق ستارکراچی کی گلیوں میں اورمصطفٰی کمال ایم کیوایم میں جھاڑو پھیر رہےہیں۔

    ایسی نازک صورت حال میں ایم کیوایم کے کئی اہم رہنما منظر سے غائب ہیں۔ اب ان میں سےکئی بیرون ملک چلے گئے۔

    حیدرعباس رضوی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کینیڈا چلے گئے۔ ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرعباس رضوی دوماہ کے لئے گئے ہی۔

    ،انہوں نےایم کیوایم کی قیادت سے باقاعدہ چھٹی لی ہے۔ دھماکہ خیز صورت حال میں فیصل سبزواری کی کمی بھی محسوس کی جارہی تھی۔ وہ بھی آج بیرون ملک پرواز کرگئے۔

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہاربھی دبئی روانہ ہوگئے۔ قومی اسمبلی کی رکن خوش بخت شجاعت نے بھی آج امریکا کی پرواز پکڑلی۔

    حیدرعباس رضوی کےعلاوہ دوسرے رہنماؤں کےحوالےسےواضح نہیں کہ وہ بھی چھٹی لے کر گئے ہیں یا پوری چھٹی پرچلے گئے۔