Tag: #Izmir

  • ماں کی تڑپ: بلی بیمار بچوں کو علاج کے لیے خود اسپتال لے آئی (ویڈیو دیکھیں)

    ماں کی تڑپ: بلی بیمار بچوں کو علاج کے لیے خود اسپتال لے آئی (ویڈیو دیکھیں)

    ازمیر: ترکی کے شہر ازمیر میں ایک بلی ممتا کی تڑپ لیے اپنے بیمار بچوں کو خود اسپتال لے آئی، اور ڈاکٹرز سے مدد طلب کرنے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق ازمیر کے ضلع کارابگلر کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے آنے والی ایک بلی نے لوگوں کے دلوں کو پگھلا دیا، بلی نے منہ میں اپنا بچہ پکڑا ہوا تھا اور ڈاکٹرز سے مدد طلب کر رہی تھی۔

    اسپتال کے کیمرے سے لی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی اپنے بچے کو منہ میں اٹھا کر اسپتال کے دروازے سے اندر آتی ہے، اور دروازے پر کھڑے لوگ بلی کو راستہ دینے کے لیے ایک طرف ہو جاتے ہیں جب کہ کچھ لوگ دوسروں کو بلی کے لیے راستہ بنانے کا کہتے ہیں۔

    جب بلی کےبچوں کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گیا ہے، جس پر جانوروں کے ڈاکٹر سے علاج کے لیے مدد طلب کی گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرس بلی کے بچوں کی آنکھوں میں دوا کے قطرے ڈال رہی ہے۔ ایک منظر میں بلی کے دونوں بچوں سے ڈاکٹر باتیں کر رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپتال کے اسٹاف نے بتایا کہ وہ اکثر اس بلی کو کھانا اور دودھ دیتے رہتے تھے، جو پاس ہی سڑک پر کہیں رہتی ہے۔

    اسٹاف کا کہنا تھا کہ وہ صبح کے وقت مریض دیکھ رہے تھے جب یہ بلی اپنے بچے کو منہ میں دبائے آ گئی، اور وہ دیر تک میاؤں میاؤں کرتے ہوئے مدد مانگتی رہی، جسے دیکھ کر ہم دنگ رہ گئے، جب ہم نے احتیاط سے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ انفیکشن کی وجہ سے بلونگڑا آنکھیں نہیں کھول پا رہا تھا۔

    بلی بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچ گئی، تصاویر وائرل ہوگئیں

    آئی ڈراپس ڈالنے کے بعد جب بلونگڑوں نے آنکھیں کھولیں تو ہم سب بہت خوش ہوئے۔ بعد ازاں ہم نے بلی کو اس کے بچوں سمیت مزید علاج کے لیے دوسرے شہر بھیج دیا۔

  • ترکی: عدالت کے باہر کار بم دھماکا، 10 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

    ترکی: عدالت کے باہر کار بم دھماکا، 10 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

    انقرہ: ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں عدالت کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، متاثر ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فرار ہونے والے تیسرے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی میں بم نصب کر کے  اُسےعدالت کے باہر کیا اور عوام کا رش بڑھتے ہی دھماکا کردیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔


    یہ بھی پڑھیں: ’’ ترکی: روسی سفیر دوران خطاب فائرنگ سے ہلاک ‘‘


    ترک میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں تاہم اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو اداروں کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    turkey-1

    حکومتی کے مقامی عہدیدار کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کے پہنچتے ہی گھات لگائے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک اور تیسرا فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ استنبول حملہ: جاں بحق خاتون نے موت کی پیش گوئی کردی تھی ‘‘


    یاد رہے ترکی میں سال نو کے جشن کے موقع پر بھی ایک نائٹ کلب میں ملسح شخص نے فائرنگ کر کے 39 افراد کو ہلاک کیا تھا، اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند اسلامی تنظیم داعش نے قبول کی تھی تاہم اس میں ملوث حملہ آور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

    turkey-2

    دوسری جانب ترک پولیس کی جانب سے گزشتہ روز دعویٰ سامنے آیا تھا کہ سیکیورٹی اداروں ازمیر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جن کا تعلق مبینہ طور پر داعش سے ہے اور وہ وسط ایشیائی اور شمالی افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔