Tag: Jacinda Ardern

  • سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

    سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن کا کہنا ہے کہ مساجد پرحملوں کی تمام پہلوؤں سے مکمل تحقیقات ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا ایردن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ واقعےکی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن تشکیل دینے کا مقصد یہ پتہ لگانا ہے کہ حملے کی روکھ تھام کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا تھا۔

    جیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ متاثرین یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کیسے دہشت گرد حملہ ہوا، رائل کمیشن سنگین ترین واقعات کی تحقیقات کے لیے بنایا جاتا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ مساجد پرحملوں کی تمام پہلوؤں سے مکمل تحقیقات ہوں گی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان کیا تھا

    جیسنڈا ایرڈن کا کہنا تھا کہ شہری ممنوعہ اسلحہ سے متعلق پولیس سے رابطہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے شہریوں سے خود کارہتھیارواپس لیے جائیں گے۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا کو اسلام کی دعوت

    نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا کو اسلام کی دعوت

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں ایک مسلمان نوجوان شہری نے وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کر کے ان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد مسلمانوں کے حق میں مسلسل سرگرم رہنے والی خاتون وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ایک نوجوان نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دے دی۔

    نوجوان شہری نے وزیرِ اعظم جیسنڈا کو اسلام کی دعوت ملاقات کے دوران دی، نوجوان نے کہا گزشتہ تین روز سے اللہ سے ایک ہی دعا کر رہا ہوں۔

    شہری نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ دوسرے لیڈر بھی آپ سے سیکھیں۔ خیال رہے کہ نوجوان شہری کا اشارہ مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے ان اقدامات کی طرف تھا جس نے ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مسلمانوں سے اظہاریکجہتی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کوقتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

    نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک دن وہ یہ سنے کہ نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ مسلمانوں سے بے مثال اظہار یک جہتی پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو قتل کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔ انھیں سوشل میڈیا پر پیغام میں گن کی تصویر بھیجی گئی جس پر لکھا تھا اب آپ کی باری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ‌ کے خبر رساں اداروں کا مسلمانوں سے اظہار یک جہتی

    دو دن قبل نیوزی لینڈ کے خبر رساں اداروں نے اپنے صفحہ اوّل پر خبر شایع کرنے کی بجائے ’سلام، ہمیں یاد ہے‘ اور شہدا کے نام لکھ کر مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کر کے نئی نظیر قائم کی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور ان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے پر نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کو ٹیلی فون کیا، وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے 50 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے کہا کہ آپ نے اپنے رویے سے پاکستانیوں اور مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی پر بھی بات چیت ہوئی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا ایرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ ایک گہرے صدمے میں تھا۔

    انہوں نے پاکستانی شہری نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعیم رشید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کئی شہریوں کی زندگیوں کو بچایا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے بھی کی۔

  • نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، جیسنڈا آرڈرن

    نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، جیسنڈا آرڈرن

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی کابینہ نے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے اسلحہ قوانین میں بتدیلی کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد وزیر اعظم اور کایبینہ کی جانب سے اسلحہ کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ ’میں اس رپورٹ کا جائزہ لوں گی جس میں حملے کے بعد اسلحے کی فروخت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے اسلحہ کنٹرول کے معاملے ملکی سیاست کو تقسیم کردیا ہے، جہاں متعدد افراد کے کچھ پابندیوں کے ساتھ اپنا اسلحہ رکھتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ نسل پرست دہشت گرد نے مساجد پر حملے کے دوران پانچ گنز کا استعمال کیا جن میں دو خودکار اسلحہ بھی شامل تھا، ملزم کے پاس قانونی اسلحہ تھا۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے‘ وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن

    خیال رہے کہ دو روز قبل جیسنڈا ایرڈن نے کہا تھا کہ مرکزی ملزم سیکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ پرموجود نہیں تھا، نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • آپ مسلم کمیونٹی سے محبت اور  ہمدردی کا اظہار کریں: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا ٹرمپ کو مشورہ

    آپ مسلم کمیونٹی سے محبت اور  ہمدردی کا اظہار کریں: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا ٹرمپ کو مشورہ

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مذہبی ہم آہنگی کے لئے اقدامات کا مخلصانہ مشورہ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے کے بعد امریکی صدر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرکے مدد کی پیش کش کی تھی۔

    اس موقع پرجیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ آپ مسلم کمیونٹی سےمحبت اور  ہمدردی کا اظہار کریں، مذہبی ہم آہنگی پیدا کریں.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    واقعے میں نو پاکستانیوں کے لاپتا ہونے کی خبر آئی، جن میں سے چھ کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ : دہشت گرد کی بندوق پر مسلمانوں کونقصان پہنچانے والوں کے نام درج

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، وہ آسٹریلوی شہری ہے، جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

    واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا سیاہ دوپٹہ اوڑھ کر مسلمانوں سے اظہاریکجہتی۔متاثرین کےغم میں شریک ہوئیں،مسلم خواتین کو گلےلگاکر تسلی دی۔جیسنڈا نےاسپتال جاکرزخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ اس واقعے پرقوم متحد ہے، ہم متحد ہیں.

  • آج کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم نیوزی لینڈ

    آج کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم نیوزی لینڈ

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کرائسٹ چرچ مسجد پر مسلح افراد حملے کو پُر تشدد کارروائی قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہماری پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد اور ایک اسپتال پر جمعے کی نماز کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، افسوس ناک واقعے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈن نے حملے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے طور پر تیار رہتے ہیں لیکن حملہ اچانک تھا، حملے کے حوالے سے خاکے شیئر کیے جارہے ہیں، ایسا نہ کیا جائے۔

    جیسنڈا ایرڈن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ مساجد حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چالیس ہوگئی ہے، حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، مجرمانہ سوچ کے حامل افراد نے حملہ کیا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”جیسنڈا ایرڈن” author_job=”وزیر اعظم نیوزی لینڈ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/03/60×60.jpg”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں دہشت گردی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، نیوزی لینڈ پر امن ملک ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، خودکش حملہ آوروں سے متعلق تاحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی عوام کو حملے سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے، مجرمانہ سوچ کے حامل افراد نے حملہ کیا، گرفتار ملزمان کی شہریت سے متعلق ابھی نہیں بتاسکتی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسنڈا ایرڈن کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی اداروں نے حملے کے شبے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے پولیس زیر حراست افراد سے تفتیش کررہی ہے۔

    جیسنڈرا ایرڈن نے کہا کہ ملزمان تک اسلحہ پہنچنے پر سوال اٹھتے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں، شہریوں سے درخواست ہے کہ پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 40 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل کرائسٹ چرچ میں نمازجمعہ کے دوران مسلح دہشت گردوں نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کی تھی، حملہ آوروں نے النور مسجد اور لِین وڈ میں نمازیوں کونشانہ بنایا ہے، جس کے نیتجے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے جو اس واقعے میں محفوظ رہے۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ننھی پری کے ساتھ تصاویر وائرل

    جنرل اسمبلی اجلاس ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ننھی پری کے ساتھ تصاویر وائرل

    نیویارک : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کے ساتھ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں  شرکت کرکے تاریخ رقم کردی، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ننھے مہمان کے ساتھ انٹری دی، تین ماہ کی نیو کو اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی پاس جاری کیا گیا، جس پر پیدائش کے بعد لی گئی پہلی تصویر لگی تھی۔

    ننھی نیوی تے آروہ اجلاس میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    تین ماہ کی نیو والد کی گود میں اپنی ماں کو خطاب کرتے دیکھتی رہی تو کبھی دنیا بھر کے نمائندگان کو اپنی معصوم حرکتوں سے متوجہ کرتی رہی۔

    خیال رہے اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا جب کسی 3 ماہ کے بچے نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کی ہو۔

    یاد رہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا نے بے نظیر کی سالگرہ والے دن بیٹی کو جنم دیا تھا، یہ خبر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی تھی۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی آمد

    جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بچی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز دی تھی۔

    واضح رہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بینظیربھٹو کے بعد دوران وزارت عظمیٰ ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی آمد

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی آمد

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، وہ بینظیر بھٹو کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، یہ خبر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن ساڑھے تین کلو ہے ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی ولادت کے سلسلے میں 6 ہفتے تک اپنی ذمہ داریوں سے چھٹیاں لیں، یاد رہے کہ انہوں نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔

    سینتیس سالہ جیسنڈا آرڈرن نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ دنیا کی پہلی خاتون نہیں جو کام بھی کرتی ہیں اور بچے بھی پیدا کریں گی بلکہ ان سے پہلے بھی کئی خواتین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے بچوں کو جنم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 28 سال قبل بینظیر بھٹو وہ پہلی وزیر اعظم تھیں جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں، بینظیر بھٹو نے بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں