Tag: jack dorsey

  • وہ خاص ٹویٹ جو 45 کروڑ روپے میں نیلام ہوا

    وہ خاص ٹویٹ جو 45 کروڑ روپے میں نیلام ہوا

    سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹویٹ 45 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت کردی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹویٹ تقریباً 3 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 45 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کردی گئی۔

    جیک ڈورسی کی اب سے 15 برس سے قبل کی گئی پہلی ٹویٹ کو ایک ملائیشین نژاد ایرانی کاروباری شخص نے پاکستانی 45 کروڑ روپے کی زائد رقم کے عوض خرید لیا۔

    جیک ڈورسی کی جانب سے 22 مارچ 2006 کو کی جانے والی پہلی ٹویٹ کو 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم میں نیلام کردیا گیا۔

    ٹویٹر کے بانی کی پہلی ٹوئٹ کو آن لائن فروخت کیا گیا اور ٹویٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بٹ کوائن کی طرز کی کرپٹو کرنسی میں وصول کی گئی۔

    جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹویٹ میں صرف یہ بتایا تھا کہ میں نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا۔

    جیک ڈورسی کی اس ٹویٹ کو ڈیڑھ لاکھ قریب بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں کئی افراد نے ان کی مذکورہ ٹویٹ پر کمنٹس کر کے انہیں اس کی خریداری کے لیے رقم کی پیشکش بھی کی تھی۔

    جیک ڈورسی کی ٹویٹ کو فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم براعظم افریقہ سمیت دیگر خطوں کے غریب ممالک کے افراد میں فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

  • ایسا ٹوئٹ جو کروڑوں میں فروخت ہوا

    ایسا ٹوئٹ جو کروڑوں میں فروخت ہوا

    نیو یارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کی پہلی ٹوئٹ کروڑوں روپے میں خریدی گئی ہے، یہ خریداری ایک نیلامی کے دوران کی گئی۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹ خریدنے والے شخص نے اس ٹوئٹ کی قیمت 31 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کی۔ ٹوئٹر کے شریک بانی نے گذشتہ جمعہ کو "ویلیوایبلز@سینٹ ” نامی ٹوئٹس کی آن لائن مارکیٹ میں لنک پوسٹ کیا تھا۔

    خبر کے مطابق نیلامی کے دوران جو ٹوئٹ فروخت کی گئی اس میں جیک ڈورسی نے 21 مارچ 2006 کو صرف یہ لکھا تھا کہ میں نے ابھی اپنا ٹوئٹراکاؤنٹ بنایا ہے۔

    اس سائٹ کے مطابق یہاں پر سرمایہ کار اور کولیکٹرز ٹوئٹ کے تخلیق کردہ دستخطوں کے ساتھ ٹوئٹس کی خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔

    جیک ڈورسی کی ٹوئٹ کی سب سے زیادہ 31 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بولی جسٹن سن نے لگائی، جسٹن سن کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارم ٹرون کے بانی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جسٹن سن بٹ ٹورنٹ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ کو بھی متحرک رکھتے ہیں اور اسکی دیکھ بھال بھی ان ہی کے فرائض میں شامل ہے۔

    خبررساں ایجنسی نے ویلیوایبلز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹوئٹ خریدنے کا مطلب ہے کہ آپ ٹوئٹ کا ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ خرید رہے ہیں جو اس لحاظ سے منفرد ہوتا ہے کہ یہ ٹوئٹ کے خالق کی جانب سے تصدیق اور دستخط شدہ ہوتا ہے۔

    جیک ڈورسی کی یہ ٹوئٹ سب کو اس وقت تک دکھائی دے گی جب تک وہ اورٹویٹر انتظامیہ اسے آئن لائن رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹن سن نے 2019 میں ارب پتی وارن بفٹ کے ساتھ لنچ کرنے کا موقع 70 کروڑ روپے سے زائد رقم کی نیلامی میں حاصل کیا تھا لیکن وہ انہیں بٹ کوائن کی اہمیت سمجھانے میں ناکام رہے تھے۔

  • مرحبا جیک! ٹویٹر کے بانی کا دبئی میں شاندار استقبال

    مرحبا جیک! ٹویٹر کے بانی کا دبئی میں شاندار استقبال

    ابوظبی : دورہ امارات کے دوران ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد سے ملاقات کی اور ٹویٹر پرپوسٹ کی گئی ٹویٹس پرمشتمل کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی ان دنوں دُنیا بھرمیں کمپنی کے دفاتر کے دوروں پرہیں، وہ شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے تو ان کا سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا، ٹویٹر کے بانی اپنے حیران کن استقبال پرششدر رہ گئے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک ڈورسی کو دبئی حکام نے والہانہ استقبال کرکے حیران کردیا، دبئی ہوائی اڈے پر پہنچنے پرانہوں نے اپنا پاسپورٹ وصول کیا جس پر معزز مہمان کے ساتھ والہانہ محبت کے اظہار کے طور پر ٹویٹر کے لوگو پرمشتمل خصوصی لیبل لگایا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ تصویر ڈورسی نے ٹویٹر پربھی پوسٹ کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹویٹر کے لوگو سے متصل پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے خیرمقدمی مہر بھی چسپاں کی گئی۔اس مہر پرڈورسی کی دبئی میں داخلے کی تاریخ درج ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس تصویر نےصارفین کو اپنا دلدادہ بنادیا، جسے بڑے پیمانے پر شیئر اور پسند کیاجارہا ہے، بعد ازاں جیک ڈورسی نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کے دوران حاکم دبئی کے نائب الشیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم سے بھی ملاقات کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھ اکہ اس موقع پر ٹویٹر کے بانی کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم الشیخ محمد بن راشد کی ٹویٹر پرپوسٹ کی گئی ٹویٹس پرمشتمل کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

    مکتوم بن محمد المکتوم نے ٹویٹر کے بانی جیک کی موجودگی میں اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا اور جیک ڈورسی سے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔

    مکتوم بن محمد ال مکتوم نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ہم بہت خوش ہیں کہ ٹویٹر کے سی ای او اور شریک بانی جیک ڈورسی کے مشرق وسطیٰ اور متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے کی میزبانی کا موقع مل ہے، میں مزید خوش ہوں کہ میں نے جیک کی موجودگی میں اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی ریاست دبئی میں ٹویٹر کے 46 لاکھ 10 ہزار صارفین موجود ہیں۔