Tag: jackie chan

  • ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    آپ کو ضرور حیرانی ہوگی اگر کوئی کہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا ایکشن سین جیکی چن کی کسی کارٹون سیریز سے لیا گیا ہے۔

    دراصل سوشل میڈیا پر صارفین نے جیکی چن کی کارٹون سیریز سے ایک سین شیئر کیا ہے، جو بہ ظاہر فلم پٹھان کے ٹرین والے سین سے زبردست مماثلت رکھتا ہے۔

    یہ مماثلت دیکھ کر بعض صارفین قائل ہو گئے ہیں کہ پٹھان فلم کے اختتام کا سنسنی خیز ایکشن سین جیکی چن کی کارٹون سیریز کے ایک ایسے ہی منظر سے ’ہو بہو‘ کاپی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ فلم پٹھان کے منظر میں سلمان خان عرف ٹائیگر شاہ رخ خان عرف پٹھان کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین میں اچانک آ گئے تھے، یہ ٹرین پل عبور کرتے ہوئے آخر کار دریا میں جا گری تھی، تاہم دونوں نے مل کر دشمنوں کے خوب چھکے چھڑائے تھے۔

    دونوں مناظر دیکھ کر صارفین کا خیال تھا کہ دونوں کا فارمیٹ ایک ہی نظر آتا ہے، اور دونوں میں زبردست مماثلت ہے۔ واضح رہے کہ ’جیکی چن ایڈونچرز‘ نامی یہ ٹی وی سیریز 2000 سے 2005 کے درمیان آن ایئر ہوئی تھی۔

    فلم پٹھان کی طرح اس کارٹون کے سین میں بھی اختتام پر مرکزی کردار گرے ہوئے پل کے کنارے بیٹھ کر خود کلامی کرتا ہے۔

  • اداکاری کے دوران جیکی چن کی مزاحیہ غلطیوں کے بارے میں انکشاف

    اداکاری کے دوران جیکی چن کی مزاحیہ غلطیوں کے بارے میں انکشاف

    جیکی چن کو لگ بھگ دنیا بھر میں فلمیں دیکھنے والے افراد جانتے اور ان کے مداح ہیں، پاکستان میں بھی متعدد افراد جیکی چن کی فلمیں پسند کرتے ہیں۔

    جیکی چن کی لگ بھگ ہر فلم کا اختتام شوٹنگ کے دوران ہونے والی مزاحیہ غلطیوں اور حادثات پر مبنی بلوپر ریل پر ہوتا ہے۔

    فلم کے اینڈ کریڈٹس کے دوران دکھایا جاتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران جیکی چن نے اسٹنٹس کرتے ہوئے کیا غلطیاں کیں اور دیگر مزاحیہ لمحات بھی اس بلوپر ریل کا حصہ ہوتے ہیں۔

    جیکی چن نے اس روایت کو کیوں اپنایا، اس کی وضاحت انہوں نے اپنی سوانح حیات Never Grow Up میں کی۔

    جیکی چن کے مطابق ان کی تمام فلمیں ایک مخصوص فارمولے پر مبنی ہوتی ہیں، میری تمام فلموں میں ایسے مخصوص عناصر کا ہونا ضروری ہوتا ہے جن کو دیکھ کر ناظرین کو احساس ہو کہ وہ میری فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ جیکی چن اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور دل دہلا دینے والے پرتشدد مناظر سے گریز کرتے ہیں۔

    اسی طرح بلوپر ریلز کی وجہ سے بھی جیکی چن کی فلمیں دیگر مارشل آرٹس فلموں سے منفرد ہو جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 1982 کی فلم ڈریگن لارڈ جیکی چن کی پہلی فلم تھی جس میں ناکام اسٹنٹس اور دیگر غلطیوں کو فلم کے اختتام پر دکھایا گیا جس کے بعد ایشیائی سپر اسٹار کی ہر فلم کا اختتام اس طرح ہونا روایت بن گیا۔

    اس فلم میں ہوا یہ تھا کہ ایک اسٹنٹ کی شوٹنگ کے دوران جیکی چن نے غلطی سے اپنا سر لوہے کی سلاخ پر دے مارا تھا۔

    اس وقت جب اداکار تکلیف کے باعث نیچے گر گئے تھے تو کیمرا مین نے فوٹیج کو ریکارڈ کرلیا اور پھر اسے فلم کے آخر میں بلوپر ریل کی شکل میں چلا دیا گیا، جو اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے بعد اداکار کی دیگر فلموں میں بھی ایسا کیا جانے لگا۔

  • اداکار جیکی چن اپنی جائیداد اکلوتے بیٹے کو کیوں نہیں دیں گے؟

    اداکار جیکی چن اپنی جائیداد اکلوتے بیٹے کو کیوں نہیں دیں گے؟

    بیجنگ : اداکار جیکی چن نے حال ہی میں 67 ویں سالگرہ منائی اور وہ اس عمر میں بھی دنیا کے چند سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

    اگرچہ ان کا تعلق چین سے ہے مگر وہ ہالی وڈ میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔ فوربز کے تخمینے کے مطبق جون 2019 سے جون 2020 کے دوران جیکی چن نے 4 کروڑ ڈالرز کمائے۔

    اداکار جیکی چن اب تک مجموعی طور پر35 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں مگر اس میں سے ایک ڈالر بھی ان کے اکلوتے بیٹے جیسی چن کو نہیں ملے گا۔

    جیکی چن نے یہ اعلان ایک دہائی قبل یعنی 2011 میں کیا تھا کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرجائیں گے اور بیٹے کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کے لیے فلمی کیریئر کے دوران کمائے گئے کروڑوں ڈالرز چھوڑنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، اگر وہ کسی قابل ہوا تو اپنی قسمت خود بنالے گا اور وہ نااہل ہوا تو میری دولت کو ضائع کردے گا۔

    جیکی چن 1954 میں ہانگ کانگ میں انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور 7 سال کی عمر میں نوکری کرنے کے بعد اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر اسٹیج ڈراموں اور اوپرا تھیٹر سے پرفارمنس کا آغاز کیا۔

    جیکی چن ابتدائی دنوں میں بطور اسسٹنٹ کام کرتے رہے، بعد ازاں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے چین سے امریکا اور ہانگ کانگ سے برطانیہ تک چھا گئے۔

    جیکی چن نے باضابطہ شادی جون لین سے1982 میں کی، جس سے ان کا ایک بیٹا جیسی چن ہے، جو خود بھی اداکار ہیں۔ جیسی کو 2014 میں منشیات رکھنے کے الزام پر گرفتار بھی کیا گیا تھا جس پر جیکی چن نے چینی سوشل میڈیا پر شرمندگی اور معذرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں وہ انسداد منشیات کا علم بردار بنتے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرے۔ جیکی چن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی مدد کیلئے کبھی کسی کا سہارا نہیں لیا۔

  • جیکی چن کے بیٹے نے معافی مانگ لی

    جیکی چن کے بیٹے نے معافی مانگ لی

    بیجنگ: معروف چینی ایکٹرجیکی چن کے بیٹے نے عوام سے اہنے جرم کی معافی مانگ لی ، انہیں ان کے اپارٹمنٹ میں چرس استعمال کرنے کے جرم میں ساتھیوں سمیت چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

    بتیس سالہ جے سی چن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر اپنے گھر اور کا م سے ٹوٹا ہوا رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ ان کے پاس اپنی صفائی میں دینے کے لئے کوئی بھی وجہ نہیں کہ وہ آخر کیوں تائیوانی ایکٹر ’کوکائی‘ اوردیگر ساتھیوں سمیت چرس استعمال کررہے تھے۔

    پولیس نے چن اور کو کا طبی معائنہ کرایا تھا کس کا رزلٹ مثبت آیا تھا، ساتھ ہی ساتھ پولیس نے ان کے اپارٹمنٹ سے 100 گرام چرس بھی برآمد کی تھی۔

    انہیں تین سال تک کی سزا سنائی جاکستی تھی لیکن ان کے سابقہ شفاف ریکارڈ کے سبب انہیں کم سزا دی گئی۔