Tag: jackie shroff

  • ورون دھون کی ایکشن تھرلر فلم ’بے بی جون‘ کے ٹیسٹر کٹ نے دھوم مچادی

    ورون دھون کی ایکشن تھرلر فلم ’بے بی جون‘ کے ٹیسٹر کٹ نے دھوم مچادی

    بالی وڈ اسٹار ورون دھون کی نئی ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ’بے بی جون‘ کا ٹیسٹر کٹ ریلیز کردیا گیا۔

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی سنگھم اگین اور بھول بھولیا 3 سینما گھروں میں دھوم مچانے کے دوران اداکار ورون دھون کی ’بےبی جون‘ کے بنانے والوں نے اب انٹرنیٹ پر فلم کا ٹیسٹر کٹ جاری کیا ہے۔

    جیو اسٹوڈیو نے اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً دو منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جس میں ورون دھون، جیکی شراف، کیرتھی سریش، اور وامیکا گبی سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

    Baby John – Taster Cut | Atlee | Varun Dhawan, Keerthy Suresh, Wamiqa G, Jackie Shroff | 25th Dec

    ویڈیو کا آغاز ایک بچی سے ہوتا ہے جس میں وہ کہتی ہے کہ چینٹی اکلیے ہو تو اسے کچلنا آسان ہوتا ہے لیکن جب وہ جھنڈ میں ہو تو ایک ہاتھی کو بھی شکست دے سکتی ہے۔

    ٹیسٹر کٹ میں ورون کو دو کرداروں میں دکھایا گیا ، ایک پولیس اہلکار چھوٹے بالوں والا اور دوسرا لمبے بالوں اور داڑھی کے ساتھ باورچی کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

    پولیس اہلکار کے طور پر ورون کا کردار ولن سے لڑتے ہوئے نظر آرہے جبکہ اپنے ناہموار انداز میں، وہ اس بچی کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے، جو اسے ’بے بی جون‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہے۔

     ورون دھون سڑکوں پر، عمارتوں کے اندر بندوقوں کے ساتھ لڑتے ہوئے، بڑے کنٹینرز اور باڑوں سے کودتے، گھوڑے پر سوار ہوتے، اور پانی کے اندر سے فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔

    ورون کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاتا ہے کہ ’’میرے جیسی بہت آئے ہوں گے، لیکن میں پہلی بار آیا ہوں‘‘، ایک مختصر سیکشن میں کیرتھی سریش کے کردار کی شادی بھی ہوتی ہے۔

    ویڈیو کے ایک اور حصے میں ورون کا کردار وامقیہ گبی کے کردار کے ساتھ سالگرہ کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، چھوٹی بچی بھی اس کے ساتھ کچھ تفریحی لمحات شیئر کرتی نظر آرہی ہے۔

    فلم کی ڈائریکشن کالیس نے دی ہیں جبکہ اس کو نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار اور ان کی اہلیہ پریا ایٹلی پروڈیوس کیا ہے، فلم میں راجپال یادیو بھی ہیں اس فلم کو رواں برس  25 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • لیڈ رول اور سپورٹنگ رول میں کبھی فرق نہیں کیا، جیکی شروف

    بالی وُڈ اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ میں نے کبھی لیڈ رول اور سپورٹنگ رول میں فرق نہیں کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ کیسے فلموں نے ان کے ساتھ تجربات کیے ہیں۔

    جیکی شروف سے جب پوچھا گیا کہ وہ آنے والے دنوں میں کس طرح کے رول کرنا چاہتے ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین کریں کچھ نہیں پتا، انڈسٹری نے میرے ساتھ بہت سے تجربات کیے ہیں کیونکہ فلم میکرز کو معلوم ہے کہ میں کسی رول کو ٹھکراتا نہیں ہوں، میں نے لیڈ رول اور سپورٹنگ رول میں کبھی فرق نہیں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دیوداس کی مثال لے لیں، اس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا لیکن میں نے اس میں چنی لعل کا شاندار کردار کیا تھا، مشن کشمیر میں سنجے دت اور ریتھک روشن دونوں ہیرو تھے لیکن میں ولن تھا جس کے صرف سات سِین تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے تجربات کرتا آیا ہوں، مجھے اس بات نے کبھی پریشان نہیں کیا کہ اگر میں نے کوئی گانا نہیں گایا تو میں ہیرو نہیں ہوں گا، مجھے یہ لگتا ہے کہ اگر میں فلم کا حصہ ہوں تو یہی خاص بات ہے، جیسے آپ کرسی پر بیٹھے ہوں اور آپ اس کی ایک ٹانگ کاٹ دیں تو یہ گر جائے گی، اسی طرح میں وہ اہم چیز بننا چاہتا ہوں۔

    جیکی شروف رواں سال ’باپ‘ نامی فلم میں میتھون چکرابورتی، سنی دیول اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے۔