Tag: jackpot

  • عجیب اتفاق : لاٹری نکلنے کے باوجود برطانوی جوڑے کو کروڑوں ڈالر کیوں نہ ملے ؟

    عجیب اتفاق : لاٹری نکلنے کے باوجود برطانوی جوڑے کو کروڑوں ڈالر کیوں نہ ملے ؟

    لندن : برطانیہ میں خریدے گئے یورو ملین لاٹری کے ٹکٹ پر182 ملین یورو کا ریکارڈ جیک پاٹ انعام نکلا لیکن خریدار جوڑے کیلئے یہ خوشی بہت عارضی ثابت ہوئی۔

    برطانیہ میں ایک نوجوان جوڑے کی182 ملین یورو کی انعامی لاٹری نکلی، لاٹری کے تمام نمبر میچ ہوئے لیکن جیتنے والوں کو رقم نہ مل سکی اور برطانوی جوڑا جیک پاٹ حاصل کرتے کرتے رہ گیا۔

    جیتنے والے جوڑے ریچل اور لیئم کے لاٹری ٹکٹ کے نہ صرف پانچ مرکزی نمبر ملتے تھے بلکہ دونوں لکی اسٹار بھی جیک پاٹ جیتنے کے بے حد قریب تھے۔

    خبر سنتے ہی دونوں کے چہرے خوشی اور حیرت سے کُھلے کے کُھلے رہ گئے لیکن یہ خوشی ان کو زیادہ دیر تک راس نہ آئی جب انہیں معلوم ہوا کہ رقم کے حصول کیلئے وہ مطلوبہ شرط کو پورا نہیں کرسکتے۔

    ہوا کچھ یوں کہ لاٹری ٹکٹ کی بینک ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ریچل اور لیئم کو182 ملین ڈالر کے جیک پاٹ سے محروم ہونا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 سالہ ریچل اپنے اکاؤنٹ سے خودکار نظام کے تحت مخصوص نمبر والا یورو ملین ٹکٹ خریدتا تھا۔

    اس مرتبہ یورو ملین لاٹری میں ریچل اور لیئم کے مخصوص نمبر کی لاٹری نکل آئی، بعد میں انکشاف ہوا کہ بینک اکاؤنٹ میں درکار فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کی خریداری ہی نہیں ہوئی تھی۔

  • امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    واشنگٹن : امریکا کی میگا بال نامی لاٹری میں رواں برس جیک پوٹ جیتنے والے خوش نصیب کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، جیک پوٹ کا ایک ٹکٹ ساؤتھ کیرولینا میں فروخت ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں میگا ملین نامی لاٹری کمپنی کی جانب سے رواں برس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری نکالی جائے گی جس کا ایک ٹکٹ ریاست ساؤتھ کیرولینا کے رہائشی نے خرید لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کیا جانب سے جیک پوٹ جیتنے والے کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ جس ٹکٹ پر انعامی نمبرز موجود تھے ان میں ایک ٹکٹ فروخت ہوچکی ہے، انعامی لاٹری کے چھ نمبر 28، 70، 5، 62، 65 ہیں جبکہ میگا بال نمبر 5 ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کی جانب سے ملک کی 44 ریاستوں میں سروس اسٹیشن اور اسٹورز پر فروخت کی گئی ہے تاہم جولائی سے اب تک کوئی خوش نصیب ایسا نہیں نکلا جو جیک پوٹ جیت سکے۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ میگا بال نے جیک پوٹ کے علاوہ 15 دیگر انعام بھی ہیں جس میں جیت کی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک پوٹ جیتنے والے کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس کتوٹی کے بعد 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم لے یا 29 برس تک قسطوں میں ٹیکس کی ادائیگی کرے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ میگا بال لاٹری کا قیام سنہ 2002 میں ہوا تھا جس کے بعد لاٹری کے قوانین میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کی گئی جس کے باعث انعامی رقم جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوئی، اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہوجاتی ہے۔