اداکار جیکی چن کے دھواں دھار اور ایکشن سے بھر پور فلم ڈریگن بلیڈ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔
ہالی وڈ اورچینی سنیما کے مشترکہ تعاون سے مکمل ہونے والی اس سنسنی خیز فلم کو ڈینیئل لی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے جنگجو کمانڈر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے دستے کے ہمراہ راستہ بھٹک جانیوالے رومن سپاہیوں کو شیطانی طاقتوں کی نرغے سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام تک پہنچاتا ہے۔
بہادری اور ہمت کی تاریخی داستان کی عکاسی کرتی اس فلم میں مرکزی کرداد جیکی چن اورجان کوسیک نبھا رہے ہیں، یہ فلم انیس فروری کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔