Tag: Jacobabad

  • جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، انجن اور 3بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، انجن اور 3بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    جیکب آباد: ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا، ٹریک سے گزرنے والی جعفر ایکسپریس کا انجن اور تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    پولیس کے ذرائع کے مطابق صدر تھانے کی حدود میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس کے باعث ریلوے ٹریک پر پانچ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، اس دوران ٹریک سے گزرنے والی جعفر ایکسپریس کا انجن اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ معطل ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمں موقع پر پہنچ گئیں۔

    ریلوے ٹریک کو نقصان سے سندھ بلوچستان کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے ٹریک کی بحالی کی ہدایت کی۔

    وزیرِاعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیرِاعلی سندھ کا کہنا ہے کہ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکا قابل مذمت ہے، مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ترجمان کے مطابق وزیرِاعلی نے کمشنر،ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج اور ریسکیو کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں، ریلوے ٹریک کو فوری بحال کر کے مسافروں کو اپنی منزل پر روانہ کرنے کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں۔

  • جیکب آباد: نویں جماعت کا اردو اور سندھی کا پیپر آؤٹ ہوگیا

    جیکب آباد: نویں جماعت کا اردو اور سندھی کا پیپر آؤٹ ہوگیا

    جیکب آباد: شہر کے گورنمنٹ نیشنلائیزڈ ہمیدیہ ہائی اسکول میں سال دو ہزار پندرہ کا نویں جماعت کا اردو اور سندھی کا پیپر آؤٹ ہوگیا ہے۔

    اسکول میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیپر آؤٹ ہوا، امتحانی سینٹر میں پولیس کی موجود میں غیر متعلقہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد پرچہ شروع ہونے سے پہلے داخل ہوگئی اور پیپر پہنچنے سے پہلے اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت کے عوض پرچہ آؤٹ کردیا گیا ہے۔

      اسکول کے باہر کئی لوگوں کے پاس سوالیہ پیپر موجود ہے جبکہ امتحانی سینٹر کے اندر طالب علم بالکل آسانی نقل کر رہے ہیں اور ڈیوٹی پر موجود اساتذہ خاموش بے بس بن کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

    ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، جن تربیت کی شروعات نقل سے کرائی جارہی ہے تو یہ بڑے ہوکر اور قوم کیلئے کیا خدمات انجام دیں وہ آج اس نویں جماعت کے اردو اور سندھی کے پیپر سے لگائی جاسکتی ہے۔

  • ایم کیو ایم کوفی الحال سندھ حکومت میں شامل نہیں کرسکتے،قائم علی شاہ

    ایم کیو ایم کوفی الحال سندھ حکومت میں شامل نہیں کرسکتے،قائم علی شاہ

    جیکب آباد /سکھر : جیکب آباد میں ایک سو پینتالیس ویں سات روزہ تاریخی ثقافتی میلے ،سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا جس کا وزیر اعلیٰ سندھ نے افتتاح کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نمائش گراؤنڈ میں لگائے گئے سندھ کے تاریخی میلے سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے فیصلے کے تحت ایم کیو ایم سے مذاکرات موخر کردیئے گئے ہیں۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اس وقت تک متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دینے سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گی، جب تک ایم کیو ایم کے خلاف نئے الزامات کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں۔

    سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی سابقہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ سینیٹ الیکشن سے کچھ روز قبل بات چیت کا آغاز کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ شکار پور بم دھماکے کے سرغنہ ملزم کی ہلاکت اور دیگر ملزمان کی گرفتار کے بعد سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

    تقریب کے دوران اعلیٰ نسل کے مویشیوں گائے بیل ،گھوڑوں کی نمائش کرائی گئی اور مختلف اسکولوں کی طالبات نے ٹیبلوپیش کئے،تقریب کے اختتام پر رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نے وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ کی ثقافت کے مطابق تلوار کا تحفہ پیش کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے اعجاز جکھرانی ،صوبائی وزیر ممتاز جکھرانی اور ڈی سی جیکب آبادشاہ زمان کھوڑو میں شیلڈ تقسیم کیں۔

  • جیکب آباد: بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور دھماکہ سے تباہ

    جیکب آباد: بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور دھماکہ سے تباہ

    جیکب آباد: جیکب آباد میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، جس کے باعث  بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

      پولیس کے مطابق گڈو پاورتھرمل سے بلوچستان جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ باہوکھوسو کی حدود میں ٹالانی پولیس چیک پوسٹ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا، جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ عملے کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ دھماکے کے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    سیپکو ذرائع کے مطابق ٹاور کے ذریعے بجلی گڈو تھرمل پاور پلانٹ سے بلوچستان جاتی تھی، ٹاور کی مرمت میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔