Tag: Jaddah Air port

  • جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار

    جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار

    کراچی : جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے، عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سمیت سیکڑوں مسافر جدہ ائیر پورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سمیت سیکڑوں مسافر جدہ ائیر پورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔

    پریشان مسافروں نے جدہ ائیر پورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، جدہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو کوئی سہولت فراہم نہی کی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 732 کو جدہ کے وقت کے مطابق دس بجے رات کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اب جدہ ایئر پورٹ سے پرواز سعودی عرب کے وقت کے مطابق صبح چار بجے روانہ ہو گی، اسٹیشن مینجر جدہ طارق مجید نے بتایا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز تین کھنٹے تاخیر سے روانہ ھوئی پر واز سعودی وقت کے مطابق رات ایک بجے جدہ پہنچے گی۔

  • حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج رات سے شروع ہوگا، پی آئی اے کی تیاریاں مکمل

    حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج رات سے شروع ہوگا، پی آئی اے کی تیاریاں مکمل

    کراچی / پشاور : سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز آج رات سے ہوگا، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز جدہ سے لاہور کیلئے علی الصبح روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے، جدہ کے حج ٹرمینل پر رش اور سیکیورٹی کی وجہ سے حجاج کرام کو10گھنٹہ پہلے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد حجاج کو پہنچانے کا انتظامات کردیئے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے چیف حج کوآرڈنیٹر عامر بشیر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پرواز کی روانگی سے6گھنٹے قبل مسافروں کی بورڈنگ شروع کردے گی۔

    پہلی حج پروازپی کے760جدہ سے لاہورکیلئے علی الصبح روانہ ہوگی، مذکورہ پرواز100سے زائد حجاج کرام کو لے کر ہفتے کی صبح10بج کر40منٹ پر لاہور پہنچے گی، دوسری حج پروازپی کے764جدہ سے فیصل آباد کیلئے روانہ ہوگی، پرواز فیصل آباد شام4بج کر40منٹ پرپہنچے گی۔

    چیف حج کوآرڈنیٹر کے مطابق تیسری حج پروازپی کے8702جدہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی، یہ پرواز شام6 بجے کراچی پہنچے گی جبکہ پی آئی اے کی چوتھی پرواز پی کے716مدینہ سے اسلام آبا دکیلئے روانہ ہوگی، یہ پرواز شام 7بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے پہلے روز900سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچائے گی، فیصل آباد، لاہور، کراچی اور اسلام آباد حجاج کرام پہنچیں گے۔

    پی آئی اے کراچی کے لئے 20766،اسلام آباد کیلئے16095،لاہور سے کیلئے15272،ملتان کیلئے4707،فیصل آباد کیلئے1889،سیالکوٹ کیلئے4607،پشاور کیلئے10609اور کوئٹہ کیلئے8324حجاج کرام کو وطن پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن میں290پروازوں کے ذریعے82ہزارسے زائد حجاج کرام کووطن پہنچا ئے گی، حج آپریشن ملک کے10بڑے شہروں کیلئے کیا جارہاہے، پی آئی اے حج آپریشن میں بوئنگ777 اورایئربس320طیارے استعمال کررہی ہے، پی آئی اے کا حج آپریشن14ستمبر تک جاری رہے گا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور پشاور ایئر پورٹ پر انتظامات مکمل کر لئے ہیں، کراچی اور پشاور ائرپورٹ پر حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائنز کے ذریعے213 حجاج کرام دوپہر دو بجے پشاور پہنچیں گے، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سی ای او عبید الرحمان عباسی، پی ٹی آئی ایم پی اے نظیر عباسی حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔

    باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر73 پروازوں کے ذریعے25000 حجاج کرام کو وطن لایا جائے گا۔
    علاوہ ازیں سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بعد از حج آپریشن کے دوران حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

    جدہ : وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے جدہ سے روانہ ہوگئے، سعودی وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے  روانہ ہوگئے، جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی وزیر اطلاعات مشعال بن مجید اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا، عمران خان کی آمد سعودی عرب کی اہمیت کی عکاس ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد بھی موجود تھے، وزیرِ اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔