Tag: Jaddah

  • سعودی عرب نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحتی ویزا پا لیسی کا اعلان کر دیا

    سعودی عرب نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحتی ویزا پا لیسی کا اعلان کر دیا

    جدہ : سعودی عرب27 ستمبر کو نیا سیاحتی ویزا پالیسی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے51 ممالک کے شہریوں کو مملکت کا دورہ کرنے کی اجازت مل سکے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ویزا فیس اروپے300($ 80 یا 70 یورو) ہوگی، درخواست دہندہ میڈیکل انشورنس فیس کے لئے اضافی 140 روپے ادا کرتا ہے ، اس طرح سیاحتی ویزا کے لئے ہر درخواست دہندگان کی طرف سے ادا کردہ 440 روپے کی کل لاگت آئے گی۔

    ویزا کی توثیق جاری ہونے کی تاریخ سے ایک سال کے لئے ہے اور سعودیہ میں قیام کی مدت ہر دورے کے لئے تین ماہ ہے اور ایک سال کے دوران180 دن سے زیادہ نہیں۔

    سیاح سعودی عرب پہنچنے پر ویزا 30 منٹ کے اندر یا "ویزا آن ویزا پہنچنے” کے عمل کے ذریعے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ ویزا حاصل کرنے کے لئے واپسی کا ٹکٹ یا ہوٹل کی بکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی،۔

    اس معاملے میں سیاحوں کا پتہ صرف کافی ہے، ویزا کی کاغذی کاپی کی ضرورت نہیں ہے اور ڈیجیٹل کاپی کو ترجیح دی جاتی ہے یہ بھی ضروری ہے کہ پاسپورٹ کم سے کم چھ ماہ کے لئے موزوں ہو۔

    مسلم سیاحوں کو غیر حج سیزن میں عمرہ کرنے اور مکہ مکرمہ میں داخل ہونے، مدینہ منورہ اور کسی بھی سیاح کے طور پر سعودی شہروں میں جانے سے فائدہ ہوگا۔

    درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے، مقررہ عمر سے کم عمر والوں کو ولی کی حیثیت سے اس عمر سے اوپر کے کسی ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سیاحتی ویزا رکھنے والے زائرین کو وصول کرنے والے سعودی بندرگاہوں میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کا کنگ عبد العزیز ہوائی اڈہ، دمام کا کنگ فہد ایئر پورٹ ،کنگ فہد کاز وے، مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبد العز ہوائی اڈہ شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دنیا کو سعودی عرب کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے راہیں کھلیں گی اور تیل کی غیر آمدنی میں

    اضافہ ہوگا تاکہ اس کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔ یہ کنگڈم کے وژن 2030 کی امنگوں کے مطابق بھی ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاحوں کو ویزا کے حصول سے قبل ایک دستخطی عہد نامہ جاری کرنا ہوگا۔ ان میں سے سب سے اہم بات کی توثیق کرنا یہ ہے کہ درخواست میں دستاویزی معلومات درست ہیں، تمام سعودی قوانین و ضوابط کی پابندی کریں اور اپنے لوگوں کےاسلامی رسم و رواج کا احترام کریں۔

    کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں حکام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ زائرین کو سعودیہ میں داخل ہونے سے روک کر وہاں سے آنے والے کو واپس اس کے ملک بھیج دے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں نیا قانون منظور، تارکین وطن رشتے داروں کو عمرہ ویزا پر بلاسکیں گے

    توقع ہے کہ2020 کی پہلی سہ ماہی میں ویزا سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ موجودہ ممالک میں سے کچھ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، اٹلی ، آئس لینڈ، فرانس، ناروے، اسپین، یونان، نیدرلینڈز، رومانیہ، کروشیا اور سویڈن، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، سنگاپور، ملائشیا، قازقستان، روس، آسٹریا، بیلجیم، پولینڈ، چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور بلغاریہ مستفید ہوں گے۔

  • پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا اختتام، مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط

    پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا اختتام، مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط

    جدہ : پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کے اختتام پر جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کے پانچ چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، ان میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبر پختونخوا اور ہری پور کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔

    کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا نے اے آ روائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن جدہ میں اختتام پزیر ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے چیمبرز کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں ۔

    مفاہمتی یاداشت کے تحت یہ چیمبرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے مل کر کام کریں گے۔

    پاکستان کے پانچ چیمبرز دونوں ممالک کے تاجروں کو سہولت فراہم کرنے، معلومات کے تبادلے اور دونوں ممالک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے فوکل پوائنٹس کے طور پر کام کریں گے۔

    جدہ چیمبر کی جانب سے نائب چیئرمین جدہ چیمبر مازن محمد ابراھیم بترجی اور وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زیاد البسام نے یاداشتوں پر دستخط کئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے چیمبروں کے کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا اور دیگر چار چیمبرز کے صدور نے دستخط کیے۔

    پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن نے جدہ میں جاری رہا، سعودی برآمداتی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام ہونے والے اجلاسوں میں 36 پاکستانی اور 80 سعودی غذائی اور تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی، کمیشن کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے اور نئے تجارتی امکانات پر غور کرنا تھا۔

  • شاہ سلمان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اہم ملاقات

    شاہ سلمان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اہم ملاقات

    جدہ: سعودی عرب کے شاہ فرمانرواں اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس سے ملاقات ہوئی  جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز جدہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ کیا اور سیکریٹری جنرل سے تفصیلی ملاقات کی۔

    دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات سے متعلق سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والے کوششوں کا جائزہ لیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانرواں نے جدہ کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس ایتھوپیا اور اریٹیریا کے مابین ہونے والے امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے جدہ پہنچے تھے۔

    ایتھوپیا اور اریٹیریا نے دو ماہ قبل 20 برس سے جاری سرحدی تنازعات کو ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جسے عالمی ممالک نے سراہا تھا۔

  • جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کا سمندر کی تہہ میں جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز

    جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کا سمندر کی تہہ میں جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز

    جدہ : غیر ملکی پاکستانی نوجوانوں نے14اگست اور نئے پاکستان کے جشن آزادی کو ایک بالکل مختلف،انوکھے اور نئے انداز میں سمندر کی گہرائیوں میں جا کر منایا متوقع وزیر  اعظم عمران خان کیلئے مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں مقیم یحییٰ اشفاق اورعمرجان نامی پاکستانی نوجوانوں نے اپنے سعودی دوستوں جن میں ایک سعودی لڑکی بھی شامل تھی، ان كے ساتھ مل کر 150 فٹ کی گہرائیوں میں رنگ برنگی مچھلیوں کے درمیان پاکستان کا پرچم لہرایا۔

     

    اس کے ساتھ ہی انہوں عمران خان کی تصویر کو لہراتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے اور نئے پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔

    -انہوں نے وہاں شکرانے کے نوافل ادا کئے اور نئے پاکستان کے امن و امان اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

    پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سب نے مل کر پاکستان کو انتہائی جوش و خروش سے سلام پیش کیااور کیک بھی کاٹا، اس موقع پر ان نوجوانوں کی خوشی جوش و ولولہ اور جذبات انتہائی قابل دید تھے۔

  • پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا

    کراچی : اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا لگ گیا، شیڈول کے مطابق جدہ سے6ستمبر، مدینہ سے21ستمبر کو پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہونا تھا،130سے زائد ملازمین اور افسران کو پوسٹ حج آپریشن کے لئے کئی روز قبل 26اگست کو سعودیہ پہنچا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کے لئے 117 ملازمین اور افسران کی منظوری کے بعد مزید 16ملازمین کے نام شامل کئے گئے، حج آپریشن میں تعینات ملازمین اور افسران کو او سی ایس کے تحت ائر لائن ادائیگی کرتی ہے۔

    کئی روز قبل سعودیہ پہنچنے والے ملازمین و افسران کو آپریشن کے آغاز سے قبل کی ادائیگیاں بھی کی جائے گی، جدہ اور مدینہ میں تعینات ملازمین اوسطا 15 روز کی تنخواہ ڈیوٹی کے بغیر وصول کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں موجود ملازمین اور افسران کو مبینہ طور پر تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی جائے گی، بغیر ڈیوٹی رقم وصول کرنے والوں میں 16 ملازمین اور افسران کے نام مبینہ حکومتی ہدایات پر شامل کئے گئے۔

    مشیر ہوا بازی کی ہدایات کے برعکس دو سے زائد بار او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا، حج کے موقع پر سعودیہ موجود سابق سی ای او نے اضافی دنوں والے ملازمین کی واپسی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سال او سی ایس پر حج آپریشن کے لئے جانے والوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت انتہائی کم ہے، پوسٹ حج آپریشن کے لئے جانے والے ملازمین حج پروازوں سے قبل شیڈول پروازں پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: غیرقانونی مقیم افراد کو 3 ماہ میں ملک چھوڑنے کی رعایت

    سعودی عرب: غیرقانونی مقیم افراد کو 3 ماہ میں ملک چھوڑنے کی رعایت

    جدہ : سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے مقیم افراد کو تین ماہ کے اندراپنے آبائی ممالک میں جانے کی رعایت دے دی گئی۔

    اس حوالے سے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں قونصلرجنرل شہریار اکبر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت میں بہت سے ایسے پاکستانی موجود ہیں جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ان میں زیادہ ترافراد کفیل یا مختلف کمپنیوں سے بھاگے ہوئے ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ایسے تمام افراد کے لیے تین ماہ کے اندر اندرسعودیہ کو چھوڑنے کی رعایت دی گئی ہے، اس سلسلے میں قونصل خانے کے اندر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مختلف سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جن پر واپس جانے والے افراد اپنے کوائف درج کروا کر اپنی ہوائی جہاز کی ٹکٹ خرید کر واپس جا سکیں گے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تین ماہ کے بعد بھی کوئی غیرقانونی طریقے سے یہاں مقیم رہا تو اس کے خلاف سعودی حکومت سختی سے پیش آئے گی اور اس پر سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، لہٰذا ایسے غیر قانونی مقیم افراد موجودہ مدت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، اس حوالے سے سفارت خانہ اور قونصلیٹ بھر پور مدد بھی فراہم کرے گا۔

  • شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    جدہ : وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل سےملاقات کی۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ اپنے وفد کے ہمراہ  سعودی عرب کے اہم دورے پرجدہ پہنچ گئے، شہبازشریف کےسعودی دورے کوانتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔

    انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل سےاہم ملاقات کی،شہبازشریف کے  ساتھ وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزاورسیکرٹری خارجہ بھی سعودی عرب گئے ہیں ۔

    یمن جنگ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں واضح کرچکے ہیں کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    پاکستان نے یمن میں عرب اتحاد کی حمایت کا اعلان تو کیا ہے تاہم فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے باوجود سعودی عرب نےامید ظاہرکی ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لئے فوج بھیجے گا۔

    پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے  سعودی وزیرمذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات اوریمن آپریشن سے پاکستانی قیادت کوآگاہ کیا۔

  • پی آئی اے کا جہازجدہ سے صرف دو مسافروں کو لے کر روانہ

    پی آئی اے کا جہازجدہ سے صرف دو مسافروں کو لے کر روانہ

    کراچی : باکمال لوگ لاجواب سروس۔قومی ایئرلائن پی آئی اے  کے مارکیٹنگ ڈ پارٹمنٹ کا انوکھا کارنامہ۔جدہ سے صرف دو مسافروں کو لیکر کراچی کیلئے روانہ کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالی خصوصی پرواز پی کے7313کے ایئر بس 310کے ذریعے دو مسافروں کو لیکر کراچی پہنچایا گیا جہاز میں دو سو سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اضافی پرواز اس وقت چلائی جاتی ہے جب جہاز کا لوڈ مکمل ہوتا ہے یعنی مسافروں کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پرپرواز آپریٹ کی جاتی ہے دو مسافروں کو لیکر آنے سے ایئر لائن کو کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عمرہ آپریشن میں پی آئی اے کو پہلے ہی نقصان کا سامنا ہے جبکہ کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز پی کے7312پر بھی ستر سے زائد مسافروں کو لیکر پرواز روانہ ہوئی تھی۔

    قومی ایئرلائن افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے تین سو ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔