Tag: Jaffarabad

  • جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائنیں دھماکے سےاُڑادیں

    جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائنیں دھماکے سےاُڑادیں

    جعفر آباد :  نامعلوم افراد نے دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ بگٹی کے علاقے جعفر آباد میں نامعلوم افراد نے لوٹی اور پیر کوہ پلانٹوں کو جانے والی دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کردیا ۔

    دھماکے اتنے شدید تھے کہ آواز دور دور تک سنی گئی، لیویز ذرائع کے مطابق آٹھ ،آٹھ انچ قطر کی پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے کے باعث لوٹی اور پیر کوہ پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    دھماکوں کے بعد گیس پائپ لائنوں میں آگ لگ گئی۔  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

  • جعفرآباد:4 انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    جعفرآباد:4 انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا ہے۔

    جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ الہ یار میں کھوسہ لاڑی کے مقام پر نامعلوم افراد نے چار انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا، پائپ لائن ڈیرہ الہ یارسے اوستہ محمد جارہی تھی۔

    گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے روجھاجمالی، محبت شاہ اور کیٹل فارم سمیت کئی ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    صوبہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شدت پسند اس قسم کی کارروائی کرتے رہے ہیں۔

    کچھ روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد  نے اٹھارہ انچ سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ گیس فیلڈ، تحصیل سوئی کے مختلف علاقوں اور لوٹی گیس فیلڈ سے منسلک پائپ لائنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد بار دھماکہ خیز مواد سے تباہ کی گئی ہیں، تاہم گیس حکام نے مرمت کے بعد بحال کردیئے ہیں۔