Tag: jaguar

  • تیندوے  کے ساتھ سیلفی لینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

    تیندوے کے ساتھ سیلفی لینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

    واشنگٹن : امریکی ریاست ایریزونا میں واقع نجی چڑیا گھر میں مقیم تیندوے نے سیلفی لینے والی خاتون پر حملہ کردیا، خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں عام طور پر خونخوار جانور تماشہ دکھانے کے لیے رکھے جاتے ہیں اور لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کا شوق بھی رکھتے ہیں البتہ بعض اوقات یہ شوق کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔

    خونخوار جانوروں کو ویسے تو باقاعدہ جنگلے میں رکھا جاتا ہے اور اگر کوئی انہیں پریشان کرے بعض اوقات یہ بری طرح بپھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی انتظامیہ تو کبھی تماشہ دیکھنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تیندوے کے ساتھ سیلفی لینے کےلیے حفاظی بیئریر کراس کرگئی تھی جس کے بعد جانور نے خاتون کو بازو سے پکڑ کر زخمی کردیا۔

    ریسکیو ٹیم کے ترجمان شون گلّی لینڈ کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ خاتون کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹویٹ کے ذڑیعے تصدیق کی کہ ’کوئی جانور پنجرے سے نہیں آیا‘ بلکہ متاثرہ خاتون خود بریئر سے چھلانگ لگاکر پینجرے کے قریب گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : شیر کا بکری پر حملہ، بھارتی خاتون شیر سے لڑ پڑی

    مزید پڑھیں : لاہور سفاری پارک میں غصے سے بھرے شیر کا فوٹوگرافر پر حملہ

    چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوا ابھی صرف 4 سے 5 برس کا ہے اور اس حملے میں جانور کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ورلڈ زوو نامی چڑیا گھر میں چھ سو اقسام کے چھ ہزار جانور موجو ہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیوگر‘ گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوگیا اور خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا۔

    بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، واقعے کی تحقیقات کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو حادثے کی وجوہات معلوم کرے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے نے پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    خوشی نگر کے سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ طیارہ آبادی سے کچھ فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا ہے، پائلٹ کمال مہارت سے شہریوں اور خود کو حادثے کا شکار ہونے سے بچایا ہے۔

    پولیس افسر کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے بعد فنی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب پائلٹ پرواز کے بعد واپس گورکھ ایئربیس لوٹ رہا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

  • جرمنی: چڑیا گھر سے خونخوار جانور فرار، حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا

    جرمنی: چڑیا گھر سے خونخوار جانور فرار، حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا

    برلن : جرمنی کے شہر لونباک میں طوفانی بارشوں کے بعد چڑیا گھر کے میں موجود دو شیر، دو ٹائیگر اور ایک چیتا فرار ہوگئے ہیں، حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی کے شہر لونباک میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث شہر کے قدیمی چڑیا گھر میں موجود جنگلی جانور فرار ہوگئے ہیں۔

    جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر سے دو شیر، دو ٹائیگر اور ایک چیتا بھاگے ہیں، مقامی حکام نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ جب تک مفرور جانوروں کو پکڑ نہ لیا جائے شہری اپنے گھروں میں رہیں اور کوئی بھی جنگلی جانور نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چڑیا گھر کے ایک ملازم نے پولیس کو آگاہ کیا کہ ایک ریچھ بھی چڑیا گھر سے بھاگا تھا جسے بعد میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

    جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے جنگلی جانوروں کو شہر میں آنے والے سیلاب کے بعد بھاگنے کا موقع ملا تھا، کیوں کہ سیلاب کے باعث ان کے پنجرے ٹوٹ گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ شیر، ٹائیگر اور چیتا اسی علاقے میں ہیں یا کہیں اور نکل گئے ہیں، تاہم سیکیورٹی ادارے، فائر فائٹرز اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے ہمراہ جانوروں کی تلاش کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ چڑیا گھر جرمنی کے والپوٹ خاندان کی ملکیت ہے، جس کا رقبہ 74 ایکڑ سے زائد ہے جس میں سائبرین ٹائیگر اور شیر سمیت 60 اقسام کے تقریباً 400 جانوروں کے گھر تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ والپورٹ خاندان نے سنہ 1965 میں مذکورہ چڑیا گھر کو کتوں، گدھوں اور جنگلی سور سے شروع کیا تھا، چڑیا گھر عملے کے مطابق ہر سال 70 ہزار افراد چڑیا گھر کا دورہ کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز چڑیا گھر سے جنگلی جانوروں کے فرار ہونے سے دو سال قبل جرمنی کے مشرقی شہر لائپز کے چڑیا گھر سے بھی دو شیر بھاگے تھے جن میں سے ایک کو دوبارہ پکڑ لیا تھا جبکہ دوسرے شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں