Tag: Jahangeer Tareen

  • حکومت قبل ازانتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کا الیکشن کمیشن کو خط

    حکومت قبل ازانتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کا الیکشن کمیشن کو خط

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی رشوت دی جارہی ہے، پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن کیس کے دس لاکھ نئے کنکشنز کے اجراء کا اعلان سیاسی رشوت ہے۔

    عدالت نے نواز شریف کو مافیا قرار دیتے ہوئے نا اہل کیا ہے: جہانگیر ترین اور فواد چوہدری کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلان انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، یہ اعلان (ن) لیگی عزائم کو واضح کرتا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کی خاطر عوام میں گیس کنکشنز کی تقسیم کے عمل کو روکا جائے، فوری طور پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) سے وضاحت طلب کیا جائے۔

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کی صلاحیت اور نقطہ نظر کو یکسر فراموش کرنے کی کوشش کی، ووٹ خریدنے کے لیے رائے دہندگان میں وسائل تقسیم کیا جاہے جارہا ہے، لیکن الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ دار ہے۔

    جہانگیر ترین کو صادق اور امین سمجھتا ہوں: پرویز خٹک

    خیال رہے گذشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹرشوباز، عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے ان کے لئےکیا، آپ کے سفید جھوٹ عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتے، شریف خاندان کو عوام فراڈیے کے طور پر جانتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وقت آیا تو فضل الرحمان کو بھی عمران کے ساتھ لے آؤں گا، شیخ رشید

    وقت آیا تو فضل الرحمان کو بھی عمران کے ساتھ لے آؤں گا، شیخ رشید

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے بغیر اسمبلی نہیں چل سکتی اگر ان دونوں افراد کو نااہل قرار دیا گیا تو میرا نام نواز شریف رکھ دینا،وقت آیا تو فضل الرحمان کو بھی عمران کے ساتھ لے آؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر پارک میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں ایاز صادق کو پورس کے ہاتھی کا لقب دیا ہے کیونکہ وہ جانب دار ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’نواز شریف نے خطاب کے دوران 4 سے 5 بار کہا میں آئندہ اسمبلی کا حصہ نہیں ہوں گا، میں آج کہتا ہوں کہ اگلی اسمبلی میں آپ نہیں ہوں گے تاہم میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اگر عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا تو اسمبلی نہیں چل سکتی‘‘۔

    پڑھیں: تحریک انصاف کا نشتر پارک کے اطراف سے کنٹینر ہٹانے کامطالبہ

    شیخ رشید نے کہا کہ ’’اگر وقت آیا تو حکومت کے سب سے بڑی اتحادی مولانا فضل الرحمان کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کردوں گا کیونکہ یہ پاکستان کا معاملہ ہے‘‘۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علما سے اپیل کی کہ اختلافات بھلا کر ملکی سالمیت کے لیے باہر نکلیں اور پاکستان کو بچائیں۔

    مزید پڑھیں: نشتر پارک خالی دیکھ کر پی ٹی آئی کھمبا نوچ رہی ہے، بلاول ہاؤس

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جو انگریزوں کے غلام تھے آج وہ ملک پر قابض ہیں تاہم ملک کے لیے قربانیاں دینے اور  گردنیں کٹوانے والوں کے بچوں کے لیے کلرک کی نوکریاں دی جاتی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’’جو لوگ کانگریس کے ساتھ تھے آج وہ حکمرانوں کے ساتھ ہیں اور جتنے لوگ پاکستان کے دشمن اور مخالف تھے آج وہ حکمرانوں کے ساتھ ہیں‘‘۔

    یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ’’پاک فوج کے جوانوں کو اُن کی قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔ کراچی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’کراچی جاگتا ہے تو پاکستان جاگتا ہے کیونکہ یہاں کی سیاست ملک سے 10 سال آگے ہے‘‘۔