Tag: jahangir badar

  • جہانگیر بدر کا سوئم: سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے چوری

    جہانگیر بدر کا سوئم: سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے چوری

    لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رسم قل میں سینیٹر سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے چوری ہوگئے، انہیں ننگے پاؤں اپنی گاڑی تک جانا پڑا، قبل ازیں مرحوم کی تدفین کے دوران خورشید شاہ کی جیب کٹ گئی تھی ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور منظو وسان کا موبائل فون غائب ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر بدرمرحوم کی رسم قل آج منعقد کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے علاوہ سیاسی اورسماجی شخصیات نے شرکت کی،پی پی رہنماؤں کو گزشتہ روز کی طرح آج بھی جھٹکا لگا۔

    اس موقع پر پی پی کے سینیٹر سعید غنی اور شوکت بسرا جب واپس جانے لگے تو انکشاف ہوا کہ ان کے جوتے چوری ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں ننگے پاؤں اپنی گاڑی تک جانا پڑا۔


    مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر انتقال کرگئے


    واضح رہے کہ گزشتہ روز مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اپنی نقدی اور موبائل فون سے محرم ہوگئے تھے۔

    جیب کتروں نے اپنے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے خورشید شاہ کی جیب کا صفایا کیا اور 15 ہزار روپے کی نقدی لے اڑے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر منظور وسان کی جیبوں سے ان کے قیمتی موبائل فون غائب کردیے گئے۔

  • لاڑکانہ جلسے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،جہانگیربدر

    لاڑکانہ جلسے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،جہانگیربدر

    لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لاڑکانہ میں جلسے سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، عمران خان سیاست کرنا چاہتے ہیں تو بلیم گیم سے باہر نکلیں۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لاڑکانہ میں جلسہ سیاسی عمل ہے، جس پر پیپلز پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چار حلقوں کی بات کرتے ہیں پیپلز پارٹی کو پورے الیکشن پر اعتراض ہے لیکن سسٹم چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    جہانگیر بدر نے کہا کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر جو الزامات لگائے ہیں، اس حوالے سے وہ ٹی وی پر مناظرہ کرلیں جواب دینے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی سے غلطیاں ہوئی ہیں، عہدیداروں نے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، جس پر بلاول بھٹو نے معافی مانگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اصلاح کریں گے اور پورے کارکنوں کو عزت دے کر واپس لائیں گے جبکہ لیڈرشپ اور کارکنوں میں فاصلہ کم کیا جائیگا۔