Tag: jahangir siddique

  • ایس ای سی پی کی رپورٹ پر نیب کی جہانگیرصدیقی گروپ کیخلاف تحقیقات

    ایس ای سی پی کی رپورٹ پر نیب کی جہانگیرصدیقی گروپ کیخلاف تحقیقات

    اسلام آباد : نیب نے ایس ای سی پی کی رپورٹ پر ایزگارڈ نائن کی تحقیقات شروع کردیں، تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی رپورٹ میں جہانگیر صدیقی گروپ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔

    نیب ایزگارڈ نائین اسکینڈل پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں حرکت میں آ گئی۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ ایزگارڈ نائن اسکینڈل میں ملوث ہے۔

    ایزگارڈ نائین خسارے میں تھی پھر بھی اس کے شیئرز کی قیمت چوبیس روپے سے بڑھا کر ستر روپے کردی گئی۔ اپریل دو ہزار سات سے جون دوہزار آٹھ تک جہانگیر صدیقی گروپ ایز گارڈ نائن میں سرگرم تھا اور جہانگیر صدیقی گروپ نے ایزگارڈ نائن کے شیئرز کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی۔

    ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق ایزگارڈ نائین کا ڈائریکٹر جہانگیر صدیقی کا بیٹا علی جہانگیر تھا۔ جے ایس گروپ ایزگارڈ کا دوسرا بڑا شیئرہولڈر تھا۔

    ایک نامعلوم شخص کو چودہ کروڑ تیس لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ نامعلوم شخص نے چودہ کروڑ تیس لاکھ روپے جے ایس بینک سے نکالے۔

    اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن اور کیماڑی کے رہائشیوں نے بھی  بتیس کروڑ ستر لاکھ روپے نکالے۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ میں اورنگی ٹاؤن، کیماڑی سے نکالی گئی رقوم سے منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں دوہزار آٹھ میں دو کروڑ سینتیس لاکھ یورو ایک فیکٹری کی خریداری کیلئے اٹلی بھیجے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

     

  • اسٹاک مارکیٹ کے نادہندہ بروکروں کے خلاف تحقیقات شروع

    اسٹاک مارکیٹ کے نادہندہ بروکروں کے خلاف تحقیقات شروع

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ کے نادہندہ بروکرزکے خلاف کیسزکھل گئے، سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن اورنیب کی مشترکہ ٹیم تحقیقات کرے گی۔

    ایس ای سی پی کے اعلیٰ حکام کے مطابق عوام کے پیسے ریکورکرنے اورنادہندہ بروکرزکی گرفتاری کیلئےنیب اورایس ای سی پی کےحکام پرمشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔

    حکام کے مطابق ایس ای سی پی نےنادہندہ بروکرزکے کیسزنیب کو بھیج دیئے ہیں اورسرمایہ کاروں کوکنگال کرنےوالوں کےگرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے۔

    ذرائع کےمطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےکام کا آغازکردیا ہے اورٹیم کی سربراہی عابد حسین نامی آفیسرکوسونپی گئی ہےجس پرشئیرمارکیٹ کےسینئیرممبرعقیل کریم ڈھیڈھی نےاعتراض اُٹھایا ہے۔

    عقیل کریم ڈھیڈھی کےمطابق عابد حسین مارکیٹ کےایک بڑےبروکرجہانگیرصدیقی کےملازم رہ چکےہیں۔