Tag: Jahangir Tareen

  • جہانگیر ترین نااہلی کیس: عدالت کے زرعی آمدن سے متعلق سوالات

    جہانگیر ترین نااہلی کیس: عدالت کے زرعی آمدن سے متعلق سوالات

    اسلام آباد: جہانگیر ترین نااہلی کیس میں عدالت نے جہانگیر ترین کی زرعی آمدن میں فرق سے تعلق سوال کیا گیا۔ وکیل نے جواب دیا کہ فارم میں وہ آمدن پوچھی گئی ہے جس پر ٹیکس دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ جہانگیر ترین کی زرعی آمدن میں فرق کیوں ہے؟ جہانگیر ترین کے وکیل سکندر مہمند نے کہا کہ فارم میں وہ آمدن پوچھی گئی ہے جس پر ٹیکس دیا گیا۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ ٹیکس والا کالم بھر کے باقی خالی چھوڑ دیتے۔ وکیل نے کہا کہ کل تحریری معروضات عدالت میں پیش کروں گا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن لڑنے والے کو لینڈ ہولڈنگ کی تعریف کا کیسے علم ہوگا، ٹیکس گوشواروں میں آمدن درست ظاہر کی تو بدنیتی کیسے ہوگئی۔

    سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جہانگیر ترین نااہلی کیس: زمین کی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب

    جہانگیر ترین نااہلی کیس: زمین کی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد: جہانگیر ترین نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لیز پر لی گئی زمین کا ثبوت مانگا تھا، محکمہ مال کا ریکارڈ کہاں ہے۔ سوال یہ ہے کہ جنہیں ادائیگیاں ہوئیں وہ مالک تھے یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نا اہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے بینچ نے کی۔ وکیل صفائی سکندر مہمند نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی لیز والی زمین کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ 18 ہزار 6 سو ایکڑ اراضی سنہ 2010 میں لیز پر لی گئی۔

    عدالت نے سوال کیا کہ عدالت نے لیز پر لی گئی زمین کا ثبوت مانگا تھا، لیز کے معاہدے رجسٹرڈ نہیں ہیں، محکمہ مال کا ریکارڈ کہاں ہے؟ وکیل نے کہا کہ لیز زمین کی ادائیگیاں کراس چیک کے ذریعے کی گئیں۔

    عدالت نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جنہیں ادائیگیاں ہوئیں وہ مالک تھے یا نہیں؟ محکمہ مال کاریکارڈ دیں اس کی تصدیق محکمہ مال سے کروا سکتے ہیں۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ زمین مالکان محکمہ مال کے ریکارڈ میں کاشت کار کا نام نہیں لکھنے دیتے۔ ان علاقوں میں لیز پر کاشت کار زمین پر قبضہ کرلیتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لیز معاہدوں پرمالک کی زمین کا نہیں لکھا کہ کتنی اور کدھر ہے۔ مطمئن کرنا ہوگا کہ جن سے زمین لیز پر لی وہ زمین کے مالک تھے یا نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، جہانگیرترین

    نوازشریف کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، جہانگیرترین

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف احتساب سے بھاگ رہے ہیں، لیکن ان کو ایک ایک سوال کا جواب دینا ہو گا، ججز کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ این اے 120 نواز شریف کے گھر کا حلقہ ہے لیکن وہ نااہل ہیں،ہم این اے 120 کا ضمنی انتخاب،این اے 122 کی طرز پر لڑیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ دل سے تسلیم کرنا چاہئے، نیب آزاد ہوتا تو سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی کی ضرورت نہ پڑتی۔

    نیب نے شریف خاندان کو طلبی کے سمن بھیجے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، نوازشریف کی جرات صرف جی ٹی روڈ تک تھی، جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم انہیں احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، نواز شریف کوایک ایک سوال کا جواب دینا ہو گا


    مزید پڑھیں: پاناما کیس،شریف خاندان نیب کی دوسری پیشی پر بھی نہ آیا


    ڈیڑھ سال سے پوری قوم جواب مانگ رہی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سازش کی جارہی ہے، ججز کی خبریں لیک کی جارہی ہیں، نیب کو کھل کر کام کرنا چاہئے۔

  • نااہلی کیس،  عدالت نے جہانگیرترین سے آف شورکمپنی کی تفصیلات طلب کرلیں

    نااہلی کیس، عدالت نے جہانگیرترین سے آف شورکمپنی کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت میں عدالت نے آف شورکمپنی کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ صرف خیالات یا فرضی باتوں پر کسی کو نااہل نہیں کرسکتے ، جہانگیرترین نے بظاہرکسی کےساتھ فراڈنہیں کیا۔

    سپریم کورٹ میں جہانگیرترین نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت نے جہانگیرترین سے آف شورکمپنی کی تفصیلات طلب کرلیں اور سوال کئے کہ بتایا جائے ٹرسٹ کا قیام کب اور کیسے عمل میں آیا، آف شورکمپنی کب اور کیسے قائم ہوئی،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ تحائف کا آف شورکمپنی سے کیا تعلق ہوسکتاہے؟ بچوں سے تحفے لینے یا دینے میں قانون کی کیاخلاف ورزی ہوئی؟

    جس پر وکیل جہانگیرترین نے کہا کہ تحائف پرٹیکس حکام کومطمئن کرچکےہیں، ٹیکس کا ایک معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہے۔

    اس سے قبل حنیف عباسی کے وکیل نےمتفرق درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ جہانگیرترین نے بچوں کو 1.479 ارب روپے تحفے میں دئیے جبکہ 2010 میں انکو بچوں سے آٹھ کروڑ75لاکھ تحفے میں ملے، جہانگیرترین کو ایس ای سی پی نے بھی قصوروار قراردیا تھا کہ آف شور کمپنی کو چھپایا گیا۔

    وکیل نے استدعا کی کہ ان حقائق کی روشنی میں جہانگیرترین کونااہل قرار دیا جائے۔

    جس پر جسٹس عمرعطا نے استفسار کیا کہ جودستاویزات دے رہے ہیں، وہ کہاں سے آئیں، جس پرحنیف عباسی نےجواب دیا کہ یہ تمام دستاویزات سوشل میڈیا پر ہیں۔

    جسٹس فیصل عرب نے اپنے ریماکس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر دستخط شدہ مواد نہیں تھا، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ دیکھناہوگاسوشل میڈیاپر کس نے جہانگیرترین کا مواد اپ لوڈ کیا،جسٹس عمر نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کسطرح فراڈ کے مرتکب ہوئے؟ نقصان کس کو ہوا، کیسے ہوا واضح کیا جائے۔

    سماعت میں چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ایس ای سی پی اور جہانگیرترین کا معاملہ عدالت میں گیا؟ کیا 500ارکان اسمبلی میں کسی کو ایف بی آر نوٹس دے تو وہ نااہل ہوگا، جس پر حنیف عباسی کے وکیل کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے ایس ای سی پی میں جرم تسلیم کیا اورجرمانہ دیا، جہانگیرترین آج بھی ایس ای سی پی کی کارروائی سےانکاری نہیں ہوسکتے۔

    چیف جسٹس کہا کہ جرمانہ ادا کرنے پر ایس ای سی پی اور جہانگیر ترین کا معاملہ ختم ہوگیا، جو معاملہ ختم ہوگیا اس پر آرٹیکل 62کا اطلاق کیسے ہوسکتا ہے؟ کیا کوئی صرف جرمانہ دینے پر صادق اورامین نہیں رہتا؟ آپ چاہتے ہیں ہم کہیں12سال بعد جہانگیرترین صادق نہیں رہے، جرمانہ تو انکم ٹیکس قوانین میں بھی ہوتا ہے۔

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے کو جرم کیسے تسلیم کریں؟ رضاکارانہ رقم واپس کرنے والا تو صادق ہوتا ہے،چیف جسٹس
    جہانگیرترین قانونی چارہ جوئی کے جھنجٹ میں نہیں پڑناچاہتے، جہانگیرترین نے بظاہر کسی کے ساتھ فراڈ نہیں کیا،صرف خیالات یافرضی باتوں پرکسی کونااہل نہیں کرسکتے۔

    عدالت نے جہانگیرترین نااہلی کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں جہانگیرترین پر آف شورکمپنی ، منی لانڈرنگ اوراثاثے چھپانے کا الزام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف آج بھی چوہدری شوگر مل سے تنخواہ لے رہے ہیں، جہانگیر ترین

    نواز شریف آج بھی چوہدری شوگر مل سے تنخواہ لے رہے ہیں، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز میں شہباز شریف کے شیئرز ہیں، نواز شریف آج بھی چوہدری شوگر مل سے تنخواہ وصول کررہے ہیں، چوہدری شوگر مل کا پرانا حساب کتاب دیکھا جائے تو نام سامنے آجائے گا۔


    یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی 3شوگر ملزکو بند کرنے کا حکم


    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد کے لیے شوگر ملز جنوبی پنجاب منتقل کی جارہی ہیں اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی بالکل اسی طرح جس طرح شریف برادران نے ہائی کورٹ کے کئی اسٹے آرڈرز کواہمیت نہیں دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ شریف برادران کی ملز کے خلاف نہیں قانون کے مطابق آنا چاہیے،شریف برادران اپنی ملز منتقل کررہے ہیں اور لوگوں کو روکتے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود شریف برادران کی شوگر ملز چل رہی ہیں،شوگر ملز کے معاملے پر شہباز شریف نے حلف کی خلاف ورزی کی، اس خلاف ورزی پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست دی ہے کیوں کہ ہماری نظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نااہل ہوچکے ہیں۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت کی سماعت کے دوران شریف برادران نے جھوٹ بولے، عدالت کو کہا گیا کہ شوگر مل منتقل نہیں کی جارہی بلکہ پاور پلانٹ لگایا ہے، چوہدری شوگر مل نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جب نیب کام کررہی تھی تو انہیں تحقیقات سے روک دیا گیا، ایک وقت آئے گا جب دبائی گئی چیزیں سامنے آئیں گی۔

  • مسلم لیگی رہنما آج سوتے رہ گئے‘ فواد چوہدری

    مسلم لیگی رہنما آج سوتے رہ گئے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عمران خان اورجہانگیر ترین نا اہلی کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی‘ دانیال عزیز اورطلال چوہدری کی غیر موجودگی پرفوادچوہدری نے کہا دونوں کی آج آنکھ نہیں کھلی‘ اس لیے نہیں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے اسپیکر کے ریفرنس پر ہونے والی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، مسلم لیگ ن کے ارکان کے وکیل اکرم شیخ اور عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری ودیگر نےکپتان کی نااہلی کےلئےعلیحدہ درخواست بھی دائر کی ہے لیکن وہ خود حاضر نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لئےالیکشن کمیشن سے وقت مانگا۔ جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے چودہ فروری تک جواب جمع کرانے کی تجویز دی جس پر اکرم شیخ نے توجہ دلائی کہ چودہ فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے، جس پر قہقے گونج اٹھے۔

    عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس بے بنیاد ہیں،نعیم الحق

    الیکشن کمیشن نے پندرہ فروری تک عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ اسپیکر کے ریفرنسز پر بھی سماعت اُسی روز تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعت پرنعیم الحق کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن) کا ریفرنس جھوٹ اور فراڈ پر مشتمل ہےاور وہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

  • الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج سے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ الیکشن کا وقت قریب آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، 2013ء میں ہمیں ہوم ورک کے بغیر ٹکٹ دئیے گئے تھے، اس بار تمام فیصلے منظم طریقے سے کریں گے۔

    جہانگیر ترین نے کارکنان کو بھی واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس بار میرٹ اور حلقے میں کام کرنے والوں کو ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا کہ قیادت سے اپیل ہے کہ عام انتخابات کے لئے جلد امیدواروں کا اعلان کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں عمران خان نے نواز شریف کو بے نقاب کردیا، ہمیں عدلیہ پرایمان ہے کہ انصاف ملے گا۔

    استقبالیہ تقریب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور کی قیادت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے نعرے بھی لگائے، ان کا مطالبہ تھا کہ علیم خان کے بعد لاہور کی تنظیم ختم ہوچکی ہے، لہٰذا صدر ولید اقبال کو تبدیل کیا جائے۔

  • کے پی کے حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں‌ کررہی، جہانگیر ترین

    کے پی کے حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں‌ کررہی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں کررہی، قانون کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے علیم خان کی بنی گالا کے کمیپوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمرانوں نے بنی گالا کا محاصرہ کیا ہوا ہے،معلوم نہیں حکمرانوں کو بنی گالا میں کس سے مقابلہ کرنا ہے، یہاں دہشت گرد نہیں پاکستانی کے عوام ہی رہتے ہیں سمجھ نہیں آرہا ہےکہ محاصرہ کیوں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کے ساتھ کوئی پولیس والا نہیں آرہا، وفاق کی مرضی ہے کہ وہ پرویز خٹک کو پروٹول دیتے ہے کہ نہیں،خیبر پختون خوا حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں کررہی لیکن وہ راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی،قانون کو صرف پی ٹی آئی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے، ہمارے جدوجہد کرپشن پر صرف وزیراعظم کے خلاف ہے،عمران خان نے کال دی ہے مزید لوگ آئیں گے میں نے انہیں دیکھا ہے عمران خان کا اس وقت مورال بہت بلند ہے، گجرات، وزیرآباد اور گلگت سے لوگ یہاں پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ بنی گالا میں موجود کارکنوں کو کھانا پینا نہیں پہنچ رہا، کارکنان کھانے پینے اور بستر کے بغیر بھی گزارا کرسکتے ہیں لیکن کھانا پینا نہ پہنچنے پر لوگوں سے معذرت خوا ہوں۔

  • جہانگیر ترین شریف صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، طلال چوہدری

    جہانگیر ترین شریف صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، طلال چوہدری

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے اظہار خیال کا بھرپور جواب دینے کیلئے لیگی رہنما طلال چوہدری بھی میدان میں اتر آئے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کل تک میاں صاحب کی انگلی پکڑے رہتے تھے، جب بھی مشکل ہو تی ہے تو جہانگیرترین میاں صاحبان کے دروازے پر ہوتے ہیں۔

    قومی اسمبلی میں پی ٹی آےآئی رہنما جہانگیر ترین نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے تو ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے بھی جہانگیر ترین پر طنز و تنقید کی بارش کردی۔

    طلال چودھری کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والے عمران خان کے اپنے دائیں اور بائیں چوراورڈاکو کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میاں صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، پچھلے دروازے سے معافیاں بھی مانگتے ہیں, اب کی بار رائے ونڈ آئے تو ان کو معافی بھی نہیں ملے گی۔

    مزید پڑھیں : جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

    انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین پہلے بھی جیل میں رہ چکے ہیں اب بھی جیل جائیں گے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعویدار جہانگیر ترین ایک لیکچرار سے کھرب پتی کیسے بنے ؟ قوم اس سوال کا جواب مانگتی ہے، یہ بھی بتائیں کہ ہمیشہ قرضہ اسی مل کا کیوں معاف ہوتا ہے جس کے ڈائریکٹر جہانگیر ترین یا ان کے رشتے دار بنتے ہیں۔

     

  • جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

    جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے جب شریف برادران کی شوگر ملز کا ذکر چھیڑا تو وزیر اعظم نوازشریف ایوان سے اٹھ کرچلے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم اور ان کے خاندان سے کاروباری رقابت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک پیسے کا بھی ڈیفالٹر نہیں ہوں۔


    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹس ذاتی عناد پرجاری کرایا گیا ہے، ابھی جہانگیر ترین شروع ہی ہوئے تھے کہ وزیراعظم نواز شریف ایوان سے چپ چاپ تشریف لے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کا اور وزیراعظم کا کاروبار ایک جیسا ہے اس لئے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوگرملزکی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پر پابندی عائد ہے، چوہدری شوگر مل کی رحیم یار خان منتقلی کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ چوہدری شوگر مل کے مالک وزیراعظم خود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز نے شوگر ملز لگانے کیلئے مجھ سے مدد مانگی تھی۔ اس کے علاوہ سلمان شہباز اپنے اہل خانہ کے ساتھ تین دن میرے گھر مہمان بھی رہے۔