Tag: Jahangir Tareen

  • نوازشریف نے 22 لاکھ، جہانگیرترین نے 3 کروڑ ٹیکس دیا، تفصیلات جاری

    نوازشریف نے 22 لاکھ، جہانگیرترین نے 3 کروڑ ٹیکس دیا، تفصیلات جاری

    اسلام آباد : ایف بی آر حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سال 2015 میں صرف 22 لاکھ روپے ٹیکس دیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسی سال 77 لاکھ  روپے ٹیکس کی ادئیگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 2015 کے دوران ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

    ایف بی آر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے 63 لاکھ 30 ہزار 632 روپے انکم ٹیکس جمع کرایا ہے جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے 3کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

    حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکس ادئیگی کی مزید تفصیلات:

    نواز شریف نے 22 لاکھ روپے اور جہانگیر ترین نے 3کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا
    فاروق ایچ نائیک نے1 کروڑ 35 لاکھ روپے انکم ٹیکس دیا
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے51 ہزار روپے ٹیکس دیا
    سینیٹر شاہی سید نے تین لاکھ 13ہزار روپے ٹیکس دیا
    جمشید دستی نے 34 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا
    سابق وزیرخزانہ سلیم مانڈوی والا نے 11 لاکھ 15ہزار روپے ٹیکس دیا
    وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے 6 لاکھ 61 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا
    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 76 لاکھ 9 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 7 لاکھ 66 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    محمود خان اچکزئی نے 17ہزار 331 روپے ٹیکس ادا کیا
    ڈاکٹر عارف علوی نے 3لاکھ 34 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا
    فریال تالپورنے 22 لاکھ 67 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا،
    خورشید شاہ نے 1لاکھ 13ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    شفقت محمود نے88 ہزار55 روپے اور رانا تنویر حسین نے 4 لاکھ 2 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    وفاقی وزیر برجیس طاہر نے 2لاکھ 67 ہزار،شاہ محمود قریشی نے 4 لاکھ 69 ہزارانکم ٹیکس دیا
    چوہدری پرویزالہٰی نے 14لاکھ 3 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    عابد شیرعلی نے 1لاکھ 28 ہزار440، سائرہ افضل تارڑ نے 92 ہزار 383 روپے انکم ٹیکس دیا
    طلال چوہدری نے47 ہزار،میاں عبدالمنان نے9 لاکھ7ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    عمران خان نے 76ہزار 244 روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    شیخ رشید نے 3 لاکھ 12ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    شاہد خاقان عباسی نے 21 لاکھ 38ہزار روپے ٹیکس ادا کیا

    چوہدری نثار نے 8 لاکھ 47 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا
    اسد عمر نے 42 لاکھ 60 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا

    طارق فضل چوہدری نے 34 ہزار 600 روپے انکم ٹیکس دیا
    وفاقی وزیر زاہد حامد نے 70 ہزار 216 روپے انکم ٹیکس دیا
    احسن اقبال نے1لاکھ 6 ہزار 800، دانیال عزیزنے 4لاکھ 21 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا
    حمزہ شہباز نے 63 لاکھ 30 ہزار 632 روپے انکم ٹیکس دیا
    بابراعوان نے 29 لاکھ 58 ہزار، رحمان ملک نے 47 ہزار روپے ٹیکس دیا
    پرویز رشید نے1لاکھ 6 ہزار روپے، راجا ظفرالحق نے1لاکھ 8 ہزار روپے ٹیکس دیا
    مشاہداللہ نے 3 ہزار600، اعتزازاحسن نے 2کروڑ 49 لاکھ روپے ٹیکس دیا
    مولانا فضل الرحمان نے49 ہزار900 اوراکرم درانی نے 86 ہزار 196روپےٹیکس دیا
    آفتاب شیر پاؤ 17 لاکھ 23 ہزار،امیر حیدر ہوتی نے 75 ہزار7 روپے ٹیکس دیا،
    میاں رضاربانی نے7لاکھ 30 ہزار، سلیم مانڈوی والا نے11لاکھ 15ہزار روپے ٹیکس دیا
    ڈاکٹرفروغ نسیم نے1کروڑ 16 لاکھ، فاروق نائیک1کروڑ 35 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

  • تحریک انصاف ورکرز کنونشن، کارکنان کی عارف علوی کے خلاف نعرے بازی

    تحریک انصاف ورکرز کنونشن، کارکنان کی عارف علوی کے خلاف نعرے بازی

    کراچی: تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں عارف علوی کے اسٹیج پر آتے ہی کپتان کے کارکنان کی شدید نعرے بازی کے بعد تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء جہانگیر ترین اور عارف علوی سمیت مقامی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں بدنظمی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عارف علوی کو اسٹیج پر تقریر کے لیے مدعو کیا گیا تو تحریک انصاف کارکنان کے ایک گروپ نے رہنماء پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

    اس دوران عارف علوی کی حمایت میں تحریک انصاف کا ایگ گروپ کھڑا ہوا اور اُس نے جواباً حق میں نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں گروپس میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی، بدنظمی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رہنماؤں سے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کی مگر کارکنان کی جانب سے وہ اپیل نظر انداز کردی گئی۔

    اس موقع پر جہانگیر ترین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تحریک انصاف کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی کے پرانے کارکنان پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں اور انہیں قیادت کی جانب سے کبھی نظر انداز نہیں کیا گیا‘‘۔

    جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ’’تمام کارکنان کو پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ملک میں تبدیلی عمران خان ہی لاسکتے ہیں اور انہیں مضبوط کرنے کے لیے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘‘۔

    اس موقع پر عارف علوی نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ ’’تنظیم نو سمیت کارکنان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے‘‘، تاہم عارف علوی کی یقین دہانی کے باوجود کارکنان نعرے لگاتے رہے اور انہیں تقریر کرنے سے روک دیا۔

  • آزاد کشمیر انتخابات میں شکست، غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

    آزاد کشمیر انتخابات میں شکست، غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے کارکنان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا ذمہ دار پارٹی کی اعلیٰ قیادت جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود کو قرار دے دیا۔

    تحریک انصاف کے معاون برائے کونسل یاسر فیاض کی جانب سے چیئرمین کو کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ’’آزاد کشمیر میں ہونے والی شکست کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود ہیں‘‘۔

    پڑھیں : آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل

     ای میل میں مزید کہا کیا ہے کہ ’’جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود نے الیکشن میں بری کارکردگی دکھائی، تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر سلطان کا چناؤ غلط کیا گیا تھا‘‘۔

    کارکنان کی جانب سے کی گئی ای میل میں چیئرمین تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’عمران خان اتنے اہم موقع پر جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں گھومتے رہے اور انہوں نے کشمیر آنے کو ترجیح نہیں دی‘‘۔

    مزید پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات میں جیت پر عمران خان کی مسلم لیگ ن کو مبارکباد

    ای میل میں عمران خان پر عبدالستار ایدھی کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے، کارکنان نے چیئرمین تحریک انصاف کو طنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران خان اور جہانگیر ترین مشترکہ طور پر ایک تفریحی فاؤنڈیشن تشکیل دے دیں تاکہ عیش و آرام کی زندگی اور آرام دے گاڑیوں میں سفر کرسکیں‘‘۔

     

  • نیا پاکستان بنا کر رہیں گے، جہانگیر ترین

    نیا پاکستان بنا کر رہیں گے، جہانگیر ترین

    لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنا کر رہیں گے، پانامہ لیکس پر وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیئے۔

    مرید کے میں تحریک انصاف کے رہنماء میاں خالد جاوید کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی کو گروپنگ سے بچانے کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کئے، اب تمام مل کر نون لیگ کا مقابلہ کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نیا پاکستان بنانے کا اعلان کیا ہے، اسے بنا کر رہیں گے، ملک کو مسلم لیگ نون کے چنگل سے ہر صورت میں آزاد کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات اور وزیر اعظم کو مستعفی ہونا چاہیئے، حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر باہر بھجوا دی اور ملک کو کنگال کر دیا ہے۔

    دوسری جانب ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سب کا احتساب چاہتی ہے پانامہ لیکس میں جن کے نام ہیں وە کمشن کے کٹہرے میں آکر جواب دیں انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جمہوریت مزید مضبوط ہو گی نا کہ کمزور ہو گی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ویر اعظم کی صحت اجازت دیتی ہے تو انہیں وطن تشریف لے آنا چاہیئے کیونکہ بہت سے معاملات میں ملک کو ان کی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب افغان مہاجرین کا واپس جانے کا وقت آ گیا ہے پاکستان نے 30 سال تک مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، اگر حکومت مزید وقت افغانیوں کو ملک میں رکھنا چاہتی ہے تو کے پی کے گورنمنٹ کی مدد کرے۔

  • کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

    کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے زراعت پر جنرل سیلز ٹیکس ختم نہ کیا اور کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے۔

    لاہور چیئرنگ کراس پر کسانوں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو مرتا ہوا نہیں چھوڑ سکتے ، کسانوں کو اپنا حق مانگنے پر گرفتار کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں 60 سے زائد مرد و خواتین مزارعین کو گرفتار کر رکھا ہے ، حکومت فوری طور پر انہیں رہا کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویل کے بجلی کے بقایات جات ختم اور فی یونٹ پانچ روپے کیا جائے ، پاکستان اور بھارت کی زرعی تجارت میں پاکستان کے کسانوں کے مفادات پر زد نہ ماری جائے۔

  • ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ہونا ہے وہ فکر کریں، پرویزرشید

    ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ہونا ہے وہ فکر کریں، پرویزرشید

    لاہور : وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہےکہ کیا عمران خان میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ مشرف سے پوچھتے جب وہ ہاتھ باندھ کرریفرنڈم میں کھڑےتھے؟

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی تین نسلوں کو ملک بدر کیا گیا۔ان کے مال و اسباب اور گھر پر قبضہ کیا؟ ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ڈی این اے ہونا ہے وہ فکر کریں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے2014ء میں بیرون ملک رقم بھیجی۔

    انہوں نے بتایا کہ اسی رقم کے ذریعے مبینہ طورپر خریدی گئی جائیداد 2011ء میں بنائی گئی ، خان صاحب بغل میں کھڑے اس شخص سے کیوں نہیں پوچھتے جس نے 52کروڑ روپیہ ملک سے باہر بھیجا۔لیکن کیونکہ وہ ان کا خرچ اٹھاتا ہے اس لیئے ان سے نہیں پوچھا جا رہا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا اپنے وقت کا اسٹیل کا سب سے بڑا اور اربوں مالیت کا کارخانہ اتفاق فاﺅنڈریز کو ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور گھر کاروبار ہر چیز کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد شریف خاندان نے دبئی میں کارخانہ بنا لیا اور پاکستان میں بھی چھ نئے کارخانے بنا لئے لیکن اس وقت کسی نے نہیں پوچھا کہ سیڈ منی کہاں سے آئی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا چار بارفرانزک آڈٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی فرانزک آڈٹ کا نام آگیا ہے ہم فرانزک آڈٹ سے نہیں گھبراتے۔

    ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ڈی این اے ہونا ہے وہ فکر کریں، انہوں نے کہا ہم نے تمام سوالوں کے جواب گزشتہ حکومتوں میں دیئے آج ہمیں آپ سے سوال پوچھنے ہیں۔

     

  • جہانگیرترین نےکوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، عمران خان

    جہانگیرترین نےکوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کادامن صاف ہے،انہوں نےکوئی قرضہ معاف نہیں کرایا۔ دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جہانگیرترین کو پاک دامن قراردے دیا، یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    کپتان نے ٹوئیٹ کیا کہ جہانگیرترین نےدستاویزی ثبوت دے دیئے ہیں کہ انہوں نے کوئی قرض معاف نہیں کرایا۔ حکومت کےپاس ثبوت ہیں توکارروائی کرے،بلیک میل نہ کرے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے دانیال عزیزکے الزام پر کہا ہے کہ میرے پاس انیس سواکہترمیں بھی گاڑی تھی۔ نوکری شوقیہ طور پر کرتا تھا۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ ان کے خلاف پروپگینڈے کے پیچھےمریم نواز ہیں، علاوہ ازیں پی ٹی آئی نےوزیراطلاعات پرویزرشید کو قانونی نوٹس بھجوادیاہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس عمران خان کےخلاف اشتہارات چلانے پربھجوایاگیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی شہبازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدرکوکوبھی قانونی نوٹس بھجوانےپرغور کررہی ہے۔ عمران خان نےنوٹس بھجوانےکے حوالے سے بابر اعوان سے ملاقات بھی کی ہے۔

  • جہانگیرترین پارٹی میں دھڑےبندی کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    جہانگیرترین پارٹی میں دھڑےبندی کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کایونٹی گروپ پارٹی میں تقسیم،دھڑےبندی کررہاہے، جہانگیرترین یا چوہدری سرورسےٹکٹ لینا پڑا تو میں سیاست چھوڑدوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں چودھری سرور اور جہانگیر ترین کے یونٹی گروپ پر برس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹکٹیں صرف وفاداراورکارکردگی دکھانے والےکارکنوں کوہی ملیں گی ،پیسےکی بنیادپرکوئی ٹکٹوں کی فروخت کاسوچےبھی نہیں، دھڑے بندی اور نظریہ بندی میں تمیز کرنا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نےپارٹی میں گروپ بندی نہیں کی نہ گروپ بندی کاقائل ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی جنگ میں حامد خان کا چہرہ دکھائی دیتا تھا۔

    دھرنے میں کارکنوں پر جب شیلنگ ہوتی تھی تو وہاں یاسمین راشد دکھائی دیتی تھی، لیکن اب چودھری سرور اور جہانگیر ترین کہتے پھر رہے ہیں کہ آئندہ ٹکٹیں وہ دیں گے۔

     

  • لودھراں الیکشن :  جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کوشکست دے دی

    لودھراں الیکشن : جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کوشکست دے دی

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کا کھلاڑی لودھراں کے ضمنی الیکش میں بازی لے گیا۔ ن لیگ کا شیرپیچھے رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کو موصول غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 154 میں تحریک انصاف کے جہانگیرترین کو نون لیگ کےصدیق بلوچ پرواضح برتری مل گئی ہے۔

    لودھراں کے تمام پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پی ٹی آئی کےجہانگیرترین1،13،480ووٹ لےکر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کےامیدوارصدیق بلوچ 72،110ووٹ لےکر شکست کھا گئے ہیں ۔

    لودھراں میں ضمنی انتخاب کے ضمن میں گھمسان کا رن پڑا۔ لودھراں شہر میں پی ٹی آئی کے حامی جشن منارہے ہیں۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے جہانگیرترین نے آج کے انتخابات کو قابل اطمینان قرار دیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پولنگ کے دن دھاندلی نہیں ہوئی لیکن پری پول دھاندلی ضرور ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نتائج حوصلہ افزا ہیں، فوج کی تعیناتی سے کافی فرق پڑا، لیکن الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے۔

  • این اے 122: میاں برادران گھربیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں،جہانگیر ترین

    این اے 122: میاں برادران گھربیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں،جہانگیر ترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ خان صاحب نے حلقہ این اے 122 کا ایک دورہ کیا۔

    نوازشریف شہباز شریف اور حمزہ شریف گھر بیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ن لیگ پوری میدان میں آگئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں اسد مرتصیٰ گیلانی کی رسم قل خوانی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے تمام مسلمان دکھ سے لبریز ہیں، حکومت سانحہ منیٰ کے بعد شہداء کے لواحقین کو معلومات دینے اور سنبھالنے میں ناکام رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 154 میں مخالف میدان چھوڑ کر بھاک گئے ہیں گھروں میں چھپ گئے انہیں دوبارہ میدان میں لائیں گے۔

    جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے 11 اکتوپر کو بلے پر مہر لگائیں گے، 122 میں کمپیئن بہتر ہے تیاریاں بھر پور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 122 میں تمام سرکاری مشینری ن لیگ کے امیدار کو سپورٹ کر رہی ہے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے 11 اکتوبر کو ان کو شکست دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی بھی قسم کی ہوں برداشت نہیں اس پر الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔