Tag: Jahangir Tareen

  • جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی رائے تقسیم ہونے لگی

    جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی رائے تقسیم ہونے لگی

    لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے ارکان میں اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کی رائے تقسیم ہوگئی ، کچھ ارکان اپنی اپنی نشست پر بیٹھنے کے حق  ہیں  جبکہ کچھ ارکان کی رائے ہے کہ الگ بینچز پر بیٹھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی رائے تقسیم ہونےلگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ارکان ایوان نمبر کے حساب سے اپنی اپنی نشست پر بیٹھنے کے حق میں ہیں اور ارکان نے اسپیکر کو الگ بینچز کے لیے درخواست نہ دینے کی تجویز دی۔

    کچھ ارکان کی رائے ہے کہ پارٹی میں تحفظات پر ایوان میں تقسیم نظرنہیں آنی چاہیے جبکہ کچھ ارکان کی رائے ہے کہ الگ بینچز پر بیٹھا جائے۔

    گذشتہ روز جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈر سعید نوانی و دیگر ارکان الگ نشستوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔

    سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سمیت 30 رکنی گروپ الگ نشستوں پر بیٹھے گا، پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان کے مطابق علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر ارکان اسمبلی کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

  • ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے، جہانگیر ترین

    ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے، جہانگیر ترین

    لاہور : جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اوررہیں گے ، عمران خان انصاف پسندانسان ہیں، امید ہے انصاف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خداکاشکرہے31مئی تک ضمانت میں توسیع ہوگئی، عدالت نے31 مئی تک ایف آئی اےکوتفتیش مکمل کرنےکاکہا، جب بھی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوئے، تمام سوالات سےمتعلق ہم نے مکمل منی ٹریل دیں۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ تینوں ایف آئی آرمیں شوگراسکینڈل میں ملوث ہونے کا ذکرنہیں، کھلےعام کہہ رہاہوں ہم پی ٹی آئی کاحصہ تھےہیں اوررہیں گے، ہم عمران خان کے خلاف نہیں ، میرےدوست میرےساتھ کھڑےہیں،وزیر اعظم سے جاکر ملے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم سےملاقات کے باوجود پنجاب حکومت نےہمارےخلاف انتقامی کارروائی شروع کی لیکن خان صاحب انصاف پسندانسان ہیں، امید ہے وہ انصاف کریں گے۔

    جہانگیرترین نے کہا پنجاب حکومت نےمیرےگروپ کےلوگوں پردباؤڈالنا اور میرےگروپ والوں کے تبادلےشروع کردیے، راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں نامزد کیا ہےوہ اسمبلی میں بات کریں گے اور دیگرایم پی ایزسےبھی بات کرتےہیں ہمارے گروپ سے بھی کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نےنہ کسی کانام لیاہےنہ میں نام لوں گا، ہم پی ٹی آئی سےباہرنہیں نکلے،پی ٹی آئی میں موجودہیں، ہم حکومت کے ساتھ ہیں اس میں کسی کوشک نہیں ہونا چاہیے۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ الگ گروپ ہرپارٹی میں ہوتےہیں،آئینی حق سےبات کریں گے،اس گروپ کےجوفیصلےہوں گےوہ اجتماعی ہوں گے، میراخیال ہےکوئی معاملہ ٹیڑھاہوگیاہے اسے سیدھا کرنا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما سلمان نعیم اور عون چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ،  گروپ کا نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ’ رکھا گیا  جبکہ گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔

    تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری نے بتایا  تھاکہ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

  • جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں31 مئی تک توسیع

    جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں31 مئی تک توسیع

    لاہور :سیشن کورٹ نے کارپوریٹ فراڈ کیس میں جہانگیرترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں31مئی تک توسیع کردی اور کہا ایف آئی اے نے آئندہ سماعت پرتفتیش مکمل نہ کی گئی توشوکازجاری کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے صاحب زادے علی ترین کے خلاف کارپوریٹ فراڈ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر آج سیشن عدالت اور بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔

    جہانگیرترین اورعلی ترین عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پرہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد بھی عدالت پہنچی ، جن میں رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم این ایزمیں راجہ ریاض،سمیع گیلانی، صاحبزادہ محمودسلطان ، صوبائی اسمبلی اراکین میں نذیر بلوچ ، چوہدری  زواروڑائچ،سلمان نعیم ، ایم پی ایزخرم لغاری،نذیرچوہان،اجمل چیمہ،سجادوڑائچ ،صوبائی وزیر طاہر مجیدرندھاوا شامل تھے۔

    کارپوریٹ فراڈ کیس میں سیشن کورٹ نے جہانگیرترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں31مئی تک توسیع کردی ، عدالت کیجانب سےدونوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ، وکیل جہانگیرترین بیرسٹرسلمان نے کہا ایف آئی اے کےساتھ مکمل تعاون کررہےہیں۔

    جس پر جج حامدحسین نے کہا ایف آئی اےفوری تفتیش مکمل کرے،مزیدوقت نہیں دیاجائےگا، آئندہ سماعت پرتفتیش مکمل نہ کی گئی توشوکازجاری کیےجائیں گے۔

    دوسری جانب جہانگیرترین،علی ترین اور دیگرکیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، بینکنگ جرائم کورٹ کےجج امیرمحمدخان نے کیس کی سماعت کی ، جہانگیرترین،علی ترین اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت وکیل جہانگیر ترین نے بتایا کہ کورونااورعید کی وجہ سےمشکلات پیش آئیں ،مشکلات کے باوجودہم نےتمام ریکارڈجمع کیا ، چھٹیاں تھیں بینک بندتھےمگرپھر بھی ساراریکارڈایف آئی اےکودےدیا، تمام ریکارڈعدالت میں پیش کریں گے، ایک ایک روپےکاریکارڈ،منی ٹریل ایف آئی اے کوفراہم کیا ہے۔

  • وزیراعظم سے جہانگیر ترین  ہم خیال گروپ کی ملاقات: اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات: اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : جہانگیرترین ہم خیال گروپ نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے خلاف کیسز سے متعلق کیا بات چیت ہوئی؟ ہم خیال ارکان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کیا؟ ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سےجہانگیرترین ہم خیال گروپ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ملاقات میں موجود رہے، وزیراعظم عمران خان سے جہانگیرترین گروپ کے تیس ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکین نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،خصوصی ملاقات میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے جہانگیر ترین کے کیسز سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی، ارکان نے وزیراعظم کو جسٹس ساحرعلی، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس ناصر الملک کے نام بھی پیش کئے، تاہم وزیراعظم نے ہم خیال گروپ کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے ارکان پر واضح کیا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔

    راجہ ریاض اور ارکان کی میڈیا سے گفتگو

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم نے ہر صورت میں انصاف کایقین دلایا ہے،وزیراعظم نے کہا ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی سے ناانصافی ہو۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں شہزاد اکبر سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نےکہا ذاتی طور پر معاملہ دیکھ رہاہوں کسی سےزیادتی نہیں ہوگی اور جہانگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا، وزیراعظم نےمخالفین کےبارے میں بھی کہا کہ ان سے بھی زیادتی نہیں ہوگی، ہم خیال رکن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنےکپتان اور وزیراعظم پر پورا یقین ہے کہ انشااللہ انصاف ہوگا۔

    اس موقع پر جہانگیر ترین ہم خیال رکن نذیرچوہان نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے ہمارے گروپ کو ملاقات کا وقت دیا، وزیراعظم نے ہمیں شارٹ نوٹس پر بلایا، آج ہم نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے، وزیراعظم نےکہاکہ جہانگیرترین کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، وزیراعظم نے آج اپنوں کے ساتھ محبت کا اظہارکیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سےملاقات کریں گے، ذرائع

    وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سےملاقات کریں گے، ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور ناراض رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے درمیان اہم ترین ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کے درمیان جاری سرد مہری کو بریک لگ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سےملاقات کریں گے، ملاقات میں جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال ارکان اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ ہونگے، اہم ترین ملاقات میں جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے کیسز سے متعلق تحفظات سےآگاہ کریں گے۔

    دوسری جانب جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کرنےکیلئےہم خیال ارکان کےنام فائنل کرلئے ہیں، گیارہ قومی اسمبلی اور 22 ارکان پنجاب اسمبلی کے ہم خیال ارکان کل وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شریک ہونگے۔

    چند روز قبل جہانگیر ترین نے سیشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دن میری افطاری تھی اس سے ایک دن قبل اسلام آباد سے رابطہ کیا گیا تھا، اور یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ کے گروپ کی چند دن میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے، اب ہم اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی، خان صاحب سے رشتہ کم زور نہیں ہونا چاہیے،انھوں نے کہا میرے خلاف بناوٹی ایف آئی آرز ہیں، کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں، کوئی مدعی شیئر ہولڈرز نہیں، سب مجھ سے خوش ہیں، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی: جہانگیر ترین

    ایک روز بعد لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم ‏عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی ‏لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

  • ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی: جہانگیر ترین

    ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی: جہانگیر ترین

    لاہور: جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ جلد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے آج ضمانت کی درخواست پر کیس کی سماعت کے موقع پر سیشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن میری افطاری تھی اس سے ایک دن قبل اسلام آباد سے رابطہ کیا گیا تھا، اور یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ کے گروپ کی چند دن میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔

    جہانگیر ترین نے کہا ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے، اب ہم اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی، خان صاحب سے رشتہ کم زور نہیں ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا میرے خلاف بناوٹی ایف آئی آرز ہیں، کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں، کوئی مدعی شیئر ہولڈرز نہیں، سب مجھ سے خوش ہیں، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں۔

    جہانگیر ترین کیس، عدالت نے خفیہ انکوائری رپورٹ طلب کر لی

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا جب عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا تو ن لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کر کے نوٹسز بھیجے، مگر آج سول کیس کو فوج داری کیس میں منتقل کیا گیا، یہ تو ن لیگ نے بھی نہیں کیا تھا۔

    انھوں نے کہا کمیٹی کی خبر ٹی وی پر سنی ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، چالیس اراکین اسمبلی میرے ساتھ ہیں، جب دوستوں کو بلایا جاتا ہے تو گروپ سے مشورہ کر کے جاتے ہیں۔

  • جہانگیر ترین نے ہم خیال اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    جہانگیر ترین نے ہم خیال اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: جہانگیر ترین نے ساتھی اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس اکیس اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نے آج جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین، علی ترین، رانا نسیم اور عامر وارث کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کی، عدالت میں پیشی کے بعد جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں تیس سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کےلائحہ عمل پر غور کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم یا متوقع بنائی جانے والی کمیٹی سےملاقات پر بھی غور کیا، اجلاس میں شریک دو سے تین ارکان اسمبلی نے استعفے دینے کی تجویز پیش کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں استعفوں کی آپشن پر اتفاق نہیں کیا گیا، بعض اراکین نے رائے دی کہ ناا نصافی کی صورت میں استعفےدینےکا آپشن موجود ہے، ساتھ ہی اتفاق کیا گیا کہ انصاف کی فراہمی کےلیےہر ممکن حد تک جایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے ساتھی اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ایک بار پھر اکیس اپریل کو بلالیا ہے، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا، جہاں شرکا کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہم خیال اراکین اسمبلی و مشیران کو بھی بلایا گیا ہے،ا جلاس میں مزید نئے ممبران کی آمد بھی متوقع ہے، مشاورتی اجلاس میں موجودہ صورتحال،سیاسی مستقبل کےلائحہ عمل پرغورکیاجائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

    واضح رہے کہ آج بینکنگ جرائم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے تین مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

    جہانگیر ترین جب عدالت پہنچے تو ان کے ہمراہ ایم این اے راجہ ریاض، عون چوہدری، چوہدری منظور، خرم لغاری، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال،ایم این اے خواجہ شیراز، مبین عالم انور، سمیع گیلانی، فیض الحسن شاہ بھی تھے، مجموعی طور پر 21 ایم پی اے، 6 ایم این ایز اور 2 وزرا جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

  • جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

    جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

    لاہور: عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین، علی ترین، رانا نسیم اور عامر وارث کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بینکنگ جرائم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے تین مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    قبل ازیں، جہانگیر ترین جب عدالت پہنچے تو ان کے ہمراہ ایم این اے راجہ ریاض، عون چوہدری، چوہدری منظور، خرم لغاری، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال،ایم این اے خواجہ شیراز، مبین عالم انور، سمیع گیلانی، فیض الحسن شاہ بھی تھے، مجموعی طور پر 21 ایم پی اے، 6 ایم این ایز اور 2 وزرا جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

    کیس کی سماعت بینکنگ جرائم کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کی، جہانگیر ترین ، علی ترین ، رانا نسیم اور عامر وارث عدالت میں پیش ہوئے، جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے 14 اپریل کو کال اپ نوٹس بھیجا اور مختلف دستاویزات مانگیں مگر وقت کم ہونے کی بنا پر مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کر سکے، 19 اپریل کو ایف آئی اے کو دستایزات فراہم کریں گے۔

    انھوں نے استدعا کی کہ چاروں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں الگ الگ سنی جائیں کیوں کہ رمضان میں چاروں ملزمان کی ضمانت پر بحث نہیں ہو سکتی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ابھی تک جہانگیر ترین نے مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کیں جب فراہم کر دیں گے تو تفتیش آگے بڑھے گی۔ عدالت نے دلائل کے بعد جہانگیر ترین، علی ترین ، رانا نسیم اور عامر وارث کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی۔

    سماعت کے بعد کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا میں اپنے تمام دوستوں کا مشکور ہوں، وہ رمضان میں بھی میرے ساتھ پیشی پر آتے ہیں۔

    انھوں نے کہا بار بار شوگر مافیا اور کارٹل کی بات کی جاتی ہے،اور مجھ پر شوگر مافیا میں شامل ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، لیکن 3 ایف آئی آرز میں شوگر مافیا اور شوگر کارٹل کا ذکر نہیں، ان میں چینی کی قیمت بڑھنے کا بھی ذکر نہیں، میرے خلاف جھوٹی کہانی بنائی گئی، میں سوا سال سے پرائم منسٹر ہاؤس میں نہیں جا رہا، نہیں جانتا میرے خلاف کون سازش کر رہا ہے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کارپوریٹ سیکٹر میں ایف آئی آر درج کرنا ایف آئی اے کا کام ہی نہیں، میں ایف آئی اے کے اقدام کو چیلنج کروں گا، میں پہلے کاشت کار تھا، پھر بزنس میں آیا اور پھر سیاست میں، میں نہیں کہہ رہا کہ کیس ختم کر دیں، لیکن اگر انصاف صحیح معنی میں ہوتا تو مجھ پر ایف آئی آر نہیں بنتی۔

    اس موقع پر ایم این اے راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 40 ارکان عمران خان سے اانصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جہانگیر ترین سے نا انصافی ہو رہی ہے، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، ہم اب تک پی ٹی آئی کے پرچم تلے کھڑے ہیں، لیکن آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں، نہ ملا تو فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    اسحاق خاکوانی نے کہا آج نہ انصاف ہے نہ ایمان داری ہے، ہم 2011 سے عمران خان کے ساتھ ہیں، لیکن اب ہمیں بس 5 دن کا موقع دیں، ہمارا لائحہ عمل سامنے آ جائے گا، ہم یہاں بلیک میل کرنے نہیں آئے، ہم خود پر سے کیس ہٹانے کا نہیں کہہ رہے، نہ ریلیف مانگ رہے ہیں۔

  • شوگر اسکینڈل : جہانگیر ترین اور علی ترین کی کل پھر ایف آئی اے میں  طلبی

    شوگر اسکینڈل : جہانگیر ترین اور علی ترین کی کل پھر ایف آئی اے میں طلبی

    لاہور : شوگر اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو کل بھر طلب کرلیا اور متعلقہ دستاویز سمیت غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیرترین اور علی ترین کوایک بار پھر 13اپریل کو طلب کرلیا اور کہا دونوں اپنے ساتھ متعلقہ دستاویزلے کر آئیں۔

    ،ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین ،علی ترین کیساتھ کمپنی سیکریٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیا گیا ہے ، تینوں افراد شوگر انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے جے کے ایف ایس ایل کے اثاثوں کی مکمل انڈی پینڈینٹ ویلیو ایشن اور سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ ہمراہ لائی جائے اور جے کے ایف ایس ایل پلانٹ مشینری کی مکمل انونٹری پیش کی جائے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جے کے ایف ایس ایل کے پینتیس ہزارایکڑ فارم کی مکمل تفصیلات بھی ساتھ لائی جائیں اور جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے ایف پی ایم ایل کو تین ارب سے زائد دئیےگئے، اس ایڈوانس کی منی ٹریل اورغیرملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ ایم سی آئی بی اور جے ڈی ڈبلیو کے درمیان انگیجمنٹ لیٹراور بینک رپورٹس بھی ساتھ لائی جائیں، جے ڈی ڈبلیو،جے کے ایف ایس ایل اورایف پی ایم ایل کے افسران سے متعدد مرتبہ دستاویز طلب کئے گئے لیکن افسران مطلوبہ دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    یاد رہے 9 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے ، جہاں تفتیشی ٹیم کی جانب سے دونوں سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ چھ کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں اپنے جوابات سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔

    خیال رہے جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی اے میں 2 اور علی ترین کیخلاف ایک ایف آئی آر درج ہیں، دونوں نے 22 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا رکھی ہے۔

  • ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

    ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں جہانگیر ترین صاحب سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، اگر کوئی تحفظات ہیں تووہ عمران خان سے ملاقات کریں وہ ان کی بات خندہ پیشانی سے سنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں مافیاز کا مقابلہ کرناپڑرہاہے، اس حوالے سے جوکچھ ممکن ہے حکومت اقدامات کررہی ہے، ہماراسب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، وزیراعظم مہنگائی پر ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل لاہورمیں جنوبی پنجاب کےاراکین سے ملاقات کی، اس سال پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا ترقیاتی  پروگرام الگ ہوگا ، جنوبی پنجاب کابجٹ اب جنوبی پنجاب پرہی لگےگا اور عمران خان ملتان آکرجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کاافتتاح کریں گے۔

    جنوبی پنجاب کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا جنوبی پنجاب کے قابل بچوں کوسروسزمیں جگہ ملےگی، یہاں جن افسران کی تعیناتی ہوتی ہے وہ تبادلہ کرانےکی کوشش کرتے ہیں، ورنہ ہفتے میں وہ صرف2 دن یہاں بیٹھتےہیں، کاغذات میں وہ ملتان میں بیٹھےہیں حقیقت میں وہ لاہورمیں بیٹھےہیں ، وزیراعلیٰ نے کہا ہے پنجاب کابینہ کا اگلا اجلاس جنوبی پنجاب میں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 29مارچ کانوٹیفکیشن واپس لیا گیا جس میں رول آف بزنس میں ترمیم تھی، جنوبی پنجاب کے قومی اسمبلی ممبران سے ملاقاتیں کیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےفنڈکی پہلی قسط جاری کردی گئی۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ دورمیں جنوبی پنجاب کی رقم کہیں اورخرچ کی جاتی تھی، شہبازشریف نےکہاجنوبی پنجاب کو آبادی کے لحاظ سے 33 فیصد حصہ دیا، اصل میں33 نہیں 17 فیصدجنوبی پنجاب پرخرچ کیا جاتا رہا۔

    روپے کی قدر میں بہتری سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہوناشروع ہوگیا ہے، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پر فرق پڑےگا ، وزیراعظم نے رمضان پیکیج کیلئےاربوں روپےکی گرانٹ منظورکرلی ہے۔

    جہانگیر ترین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمیں جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں، ہر ایم این اے،ایم پی اے عمران خان کا پابند ہے اور عمران خان کا انتقامی  کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا ایک نظریہ ہے جس پروہ قائم ہیں اور کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا فلسفہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 17شوگر ملزکو نوٹس دیے گئے اکیلےترین صاحب کی مل نہیں ہے، جہانگیرترین کو اگر تشویش ہے تو عمران خان سے ملیں، عمران خان جہانگیرترین کی بات خندہ پیشانی سےسنیں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے2باتیں کلیئرکیں، وہ فارورڈبلاک نہیں بنارہے اور نہ ہی پی ٹی آئی چھوڑرہےہیں، عدالتیں آزادہیں اپنے مؤقف پیش کریں ، جہانگیر ترین اگر صاف ہیں توباعزت بری ہوں گے اور اگرصاف نہیں ہیں توپھر جوابدہ ٹھہرے۔