Tag: jahangir tarin

  • پنجاب میں فوج اوررینجرزکا آپریشن بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا، جہانگیرترین

    پنجاب میں فوج اوررینجرزکا آپریشن بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا، جہانگیرترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پنجاب میں فوج اور رینجرز کے آپریشن کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ بہت جلد شروع ہو جانا چاہیئے تھا لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر روبینہ اختر کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کی لاہور میں کونے والا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی وە بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار حکمرانوں کو سیکیورٹی دینے کی بجائے عوام کو سیکیورٹی فراہم کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ راء کا ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا ہے جو ملک میں دہشت گردی کروا رہا تھا لیکن پمارے حکمران بھارتی تاجروں سے اپنے بزنس بڑھا رہے ہیں اور ملک سے رقم لوٹ کر باہر جائیدادیں بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں وفاق اور پنجاب میں ہماری حکومت ہو گی اور ہم تعلیم کے فروغ کے لیئے کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد مین موجود مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک سکتی تھی لیکن حکومت نے نا اہلی دکھائی فوج کر جگہ کام کر رہی ہے سویلین ادارے کہاں ہے۔

     

  • وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے وزیراعظم کے لودھراں کے دورے پرالیکشن کمیشن کی جانب سے خاموشی پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا آئینی کردار درست طرح سے ادا نہیں کررہا بصورت دیگر وزیراعظم کے دورہ لودھراں اور وہاں ان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج پرخاموشی اختیار نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج صبح لودھراں کادورہ کیا تھا اور وہاں ڈھائی بلین روپے مالیت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اور کسانوں میں کسان پیکج کی مد میں چیک بھی تقسیم کئے۔

    واضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154 پر 23 دسمبر 2015 کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے اور مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف اس حلقے میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں۔

    اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ 2013 کے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے تاہم ماہ اگست میں الیکشن ٹربیونل نے ان کے انتخاب کو جعلی تعلیمی دستاویزات کے سبب کالعدم قراردے دیا تھا۔