Tag: jahengir-tareen

  • پاکستان اگر کوشش نہ کرتا تو یہ امن معاہدہ ممکن نہیں تھا، جہانگیر ترین

    پاکستان اگر کوشش نہ کرتا تو یہ امن معاہدہ ممکن نہیں تھا، جہانگیر ترین

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر کوشش نہ کرتا تو یہ امن معاہدہ ممکن نہیں تھا، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کوہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہ جب تک صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنے گا خطے کی ترقی نہیں ہوسکتی، لودھراں میں 3نئے ڈگری کالج بنانے جارہے ہیں، سیکریٹریٹ کافیصلہ ملتان، بہاولپورمیں نہیں ہورہاتولودھراں میں بنادیں۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کاعرصہ 40سال پرمحیط ہے، پنجاب کابینہ جلدفیصلہ کریں کہ سیکریٹریٹ کہاں بناناہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پرکمیٹیاں تیزی سےکام کررہی ہیں۔

    امریکا اور طالبان امن معاہدے کے حوالے پی ٹی آئی رہنما نے کہا افغانستان میں امن کیلئےپاکستان کاکلیدی کردارہے، پاکستان اگر کوشش نہ کرتا تو یہ معاہدہ ممکن نہیں تھا، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کوہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہےحکومت کی اس میں مداخلت نہیں ہے، نیب قومی ادارہ ہے وہ اپنے فیصلے خود لیتی ہے، ایگریکلچرٹیوب ویل بجلی بلوں پرحکومت 50ارب سبسڈی دےرہی ہے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے جہانگیرترین نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے چور راستوں سے آنا اب ایسا نہیں ہوگا، اپوزیشن5 سال انتظار کرے ، ہم کارکردگی پر اگلا الیکشن لڑیں گے۔

  • کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، جہانگیر ترین

    کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، جہانگیر ترین

    ساہیوال : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں وزیراعظم قومی پروگرام اصلاح کھالہ جات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ سمیت ہمارےاتحادیوں سے معاملات طے ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سےکوئی خطرہ نہیں۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، میڈیا والے شام کو چینلوں پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہوگئی اگلے ہفتے ناراض اتحادی کابینہ میں واپس آجائیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے، سابقہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر،گیس اور بجلی کے ریٹس کو روکے رکھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ملکی نظام کی بہتری کیلئےلوکل باڈیز الیکشن 2020 میں ہی ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت بڑھی ہے۔

  • عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کےفیصلوں کی شکست ہے، جہانگیرترین

    عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کےفیصلوں کی شکست ہے، جہانگیرترین

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات مین وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شریک تھے۔

    جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ کوعدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دی ، جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی حکومتی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    جہانگیر ترین نے کہا تحریک عدم اعتمادکی ناکامی سےثابت ہوگیاایوان کااعتمادہے، حکومت ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کی حمایت جاری رکھےگی، حکومت اداروں کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیاہے، عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹرزکےاعتمادپرسب کاشکرگزارہوں، آئندہ بھی ایوان کوغیرجانبداری سےچلاؤں گا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے ، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

    اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی، خفیہ رائے شماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکی۔

  • جولوگ بھی کرپشن میں پکڑےگئےان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی،جہانگیرترین

    جولوگ بھی کرپشن میں پکڑےگئےان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی،جہانگیرترین

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا وفاق کراچی کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے، جولوگ بھی کرپشن میں پکڑےگئے، ان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک سال پہلےیہاں آیاتھاحمایت کی درخواست کی تھی ایم کیوایم ہمارے ساتھ کھڑی ہے اورحکومت کی حمایت کی ہے۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ شہری اوردیہی سندھ کےحوالےسےہماری تفصیل سےبات ہوئی ہے، کراچی میں ناقص صفائی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، پانی کی قلت ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا وفاق کراچی کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے، سندھ کی حکومت یہاں کے مسائل پر توجہ دینے کو تیار نہیں، بدین میں پانی کو روکاگیا جس کی مذمت کرتا ہوں ، سندھ حکومت سیاسی بنیاد پر پانی نہ روکے عوام کو پانی فراہم کرے۔

    ان کا کہنا تھا ایگری کلچرسےمتعلق بہترین پروگرام بنایاہے، اس میں سندھ ساتھ نہیں چل رہا، سندھ حکومت سیاسی بنیاد پر ہمارا ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں ہے، عوام اپنے ایم این ایزاور ایم پی ایز سے سوال پوچھیں، کیا وجہ ہے سندھ حکومت بہترین پروجیکٹ میں ساتھ نہیں دیتی۔

    جہانگیرترین نے کہا سیاسی مسائل ایک طرف رکھ کر سندھ کے کاشتکاروں کیلئے کام کریں، سیاسی ایشوز الگ عوام کیلئے ہم سب کوساتھ چلناہوگا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا باقی صوبوں میں کام ہوا ہو اور سندھ میں نہیں تویہ پی پی کی غلطی ہوگی، جولوگ بھی کرپشن میں پکڑے گئے ان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی۔

  • شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیرہوگی ،جہانگیرترین

    شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیرہوگی ،جہانگیرترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیر ہوگی، کے پی اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، علی ترین محنت کرکے پارٹی میں خودجگہ بنائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کےبغیرہوگی،شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، شریف خاندان عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، شریف خاندان کیخلاف ثبوت زیادہ ہیں اب چھوٹابھی جائے گا، عدالت جوبھی فیصلہ کرےگی اڈیالہ جیل وہ ہی جائے گا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کاصوبہ کوئی پارٹی بنائےگی تووہ پی ٹی آئی ہی ہوگی، جنوبی پنجاب صوبہ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، علاقے کی عوام اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لےیہ منشورکاحصہ ہے، آئینی طر یقہ کار اپنایا جائے گا، صوبہ بننے سے اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی، 70 سال سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کودور کرنےکاوقت آگیا۔


    مزید پڑھیں :  ہم نے ایک نیا پاکستان کیسے بنانا ہے ،29اپریل کو بتائیں گے، جہانگیر ترین


    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 29اپریل کومینارپاکستان میں جلسہ تمام ریکارڈ توڑدےگا، پہلی دفعہ کسی پارٹی نےایم پی ایزکوپارٹی سےنکالا، کمیٹی بنادی گئی ہے، وہ ایم پی ایزسےمتعلق حتمی فیصلہ کرے گی، نجاب ، کے پی اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، علی ترین محنت کرکےپارٹی میں خودجگہ بنائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کیخلاف بیان کی مذمت کرتاہوں، میرےخلاف فیصلہ تکنیکی فیصلہ ہے، میراکیس مضبوط ہے، پر امید ہوں نا اہلی ختم ہوگی ، نواز شریف اورمیرے خلاف فیصلے میں بڑا فرق ہے

    جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نےایک ووٹ بھی نہیں خریدایہ ہماری پالیسی نہیں، ووٹ بیچنےکاسلسلہ ختم نہ ہواتونظام میں بہتری نہیں آئےگی، فوزیہ قصوری نے سینیٹر  نہ بننے پرپارٹی چھوڑی، چوہدری سرور نے ایک ووٹ بھی نہیں خریدا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔