Tag: jaidad

  • غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہداء کو دیئے گئے پلاٹوں پر کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ سول افسران کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، جس کیلئے منی بل لایا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آرمڈ فورس کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسران اوریجنل الاٹی ہیں تو کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہوگا، اسحاق ڈار نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں پاٹا پر کسٹم 1969ختم کر دیا جائے گا، صدر پاکستان نے اس آرڈیننس کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، اورفیصلوں کو قانون کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی کیلئے اسپیکر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن سے مشارت کی ہے انہوں نے 6 اگست کی تاریخ دی ہے۔

     

  • جائیداد کا تنازعہ، باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹےکو مار ڈالا

    جائیداد کا تنازعہ، باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹےکو مار ڈالا

    حافظ آباد : جائیداد کے تتازعہ پر والدین اور بیٹوں نے مل کراپنے سگے بھائی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے محلہ مغل پورہ میں خوشی محمد نے اپنے دو بیٹوں عدنان اور ذیشان کے ساتھ مل کر آٹھ روز قبل اپنے سگے بیٹے عمران کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    گذشتہ روز مقتول عمران کی بیوہ ریحانہ نے اپنے بھائیوں کے سامنے موقع ملنے پر عمران کے قتل کا انکشاف کیا، جنہوں نے اپنے بہنوئی عمران کے قتل کی خبر پولیس کو دی۔

    پولیس نے رات گئے سٹی پولیس نے عمران کے باپ خوشی محمد دو بھائیوں عدنان اور ذیشان اور ایک ہمسائے نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔

    محلہ داروں عمران کے قتل سے لاعلم تھے اور عمران کی نعش کو قبرستان میں کس وقت دفنایا گیا اس کے بارے میں بھی کو ئی کچھ نہیں جانتا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ جائیداد میں سے حصہ مانگنے پر عمران کو قتل کیا گیا ۔مقتول عمران کے بیٹے نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت بارہ بجے چھت پر میرے دادا ابو اور چاچوئوں نے رسی سے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ پولیس مقتول عمران کی قبر کشائی کے لئے مجسٹریٹ سے اجازت کے لئے درخواست دے کر نعش کا پوسٹ مارٹم کروائے گی۔

    مقتول عمران کے 4بیٹے ہیں جن کی عمریں 3 سال سے 10سال کے درمیان ہیں ۔اور عمران اور اسکی بیوی ریحانہ آپس میں خالہ زاد ہیں ۔

  • میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    میرشکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع

    خیرپور: اشتہاری ملزم اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کی تمام ترجائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی ساؤتھ کراچی نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی تمام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی ہیں ۔

    خیرپورکی انسداد دہشت گری کی عدالت نے میرشکیل الرحمان اور دیگرملزمان کواشتہاری قرار دیکر ان کی جائیداد تمام ترتفصیلات طلب کی تھیں۔

    ڈی سی  ساؤتھ کراچی نے میرشکیل الرحمان کی جائیداد کی تمام ترتفصیلات کا باضابطہ لیٹر جاری کرتے ہوئے عدالت میں جمع کرادیا ہے جس کے مطابق ملزم میرشکیل الرحمان جائیداد میں پچاس فیصد کے مالک ہیں ۔

    عدالتی احکامات کے تحت میرشکیل الرحمان اپنے حصے کی جائیداد فروغ نہیں کرسکتے ۔ملزم کے مقدمات کا فیصلہ آنے تک ملزم کی جائیداد عدالتی تحویل میں دے دی گئی ہے۔

    شائستہ لودھی،وینا ملک،اسد خٹک،انصار عباسی اور ڈاکٹرعامر لیاقت علی کی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی میں کوئی ملکیت نہیں۔

  • جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    جائیداد کا تنازعہ: ملزم کا بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ

    بکھر: جائیداد کے تنازعہ پر سفاک ملزم کا چچازاد بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ، بہنوئی موقع پر جاں بحق جبکہ چچازاد بہن شدید زخمی، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بکھر کے علاقے محلہ ڈھانڈلہ کے رہائشی عبدالغفار نامی شخص کی اپنی چچازاد بہن خورشید بیگم اور اس کے شوہر شیخ عظمت اللہ پر جائیداد کے تنازعہ پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ کلہاڑی کے پے درپے وار سے عظمت اللہ موقع پرجاں بحق ہو گیا، جبکہ خورشید بیگم شدید زخمی ہو گئی۔

    عبدالغفار آج دوپہر کے وقت اپنے ہی پڑوس میں واقع اپنی چچا زاد بہن کے گھر میں داخل ہوا اور ان کو قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگا دیا، بعد ازاں کچھ دیر بعد عبدالغفاردونوں کو مردہ سمجھ کر کلہاڑی سمیت تھانہ سٹی پہنچ گیا اور اعتراف قتل کیا کہ اس نے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔

    جس پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی فوری طور پر بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے تو خورشید بیگم کو شدید زخمی حالت میں پایا جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال روانہ کردیا ۔

    جبکہ عظمت اللہ کی ڈیڈ باڈی کو بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے بے روزگار تھااور وہ اکثر خورشید بیگم سے جائیداد کا حصہ طلب کرتا رہتا تھا۔

  • میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم

    میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم

    ایبٹ آباد کی عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا، تفصیلات کے مطابق کئی مقدما ت مین ملوّث جیو اورجنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو ایبٹ آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ان کی جائیدادا قرقی کا حکم دیدیا ہے۔

    عدالت نے کراچی اور لاہور پولیس کو میر شلکیل کی جائیداد  قرقی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ے قبل عدالت کی جانب سے  میر شکیل الرحمٰن کو 26 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت ان احکامات پر عمل کرتی ہے یا نہیں؟