Tag: Jail Police

  • سندھ بھر میں جیل پولیس کی بھرتیوں پر پابندی لگ گئی

    سندھ بھر میں جیل پولیس کی بھرتیوں پر پابندی لگ گئی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے سندھ بھر میں جیل پولیس کی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو سکھر بینچ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس ذوالفقار خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جیل پولیس میں بھرتیوں میں بے ضابطگی کے کیس کی سماعت کی۔

    ایڈووکیٹ سہیل کھوسو نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنرز نے جیل پولیس میں بھرتی کا ٹیسٹ پاس کیا تھا لیکن محکمے نے 40 سے 45 نمبر لینے والے من پسند افراد کو بھرتی کر لیا۔

    بھرتیوں میں بے ضابطگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے سندھ بھر میں جیل پولیس کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی، اور کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • پولیس اہلکاروں کی رشوت خوری کیخلاف قیدی کی عدالت کو درخواست

    پولیس اہلکاروں کی رشوت خوری کیخلاف قیدی کی عدالت کو درخواست

    کراچی : پولیس اہلکاروں کی رشوت ستانی سے تنگ قیدی نے عدالت میں درخواست دائر کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت حسین نے آئی جی جیل خانہ جات کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ہدایت جاری کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ معلوم کیا جائے کیا واقعی پولیس افسران و اہلکار انڈر ٹرائل قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے ان سے رشوت طلب کرتے ہیں؟۔

    درخواست گزار قیدی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت میں پیش کرنے کیلئے جیل پولیس ان پیسے لیتی ہے، پیسے دینے والوں کو3یا4قیدیوں کے ساتھ الگ سے عدالت لایا جاتا ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیسے نہ دینے پر10,10 قیدیوں کے ساتھ عدالت لایا جاتا ہے، جس کے باعث ہمیں جج کے سامنے پیش کرتے کرتے دوپہر کا ایک بج جاتا ہے۔