Tag: Jail

  • جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے

    جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے

     بالی وڈ کی فلم نگری کے ستارے آئے دن ہی گردش میں رہتے ہیں کبھی کسی کے خلاف کوئی مقدمہ تو کبھی کسی کوسزا مل رہی ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے بالی وڈ کے فلمی ستاروں اور بھارتی عدالتوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ یہاں ہم تذکرہ کررہے ہیں ان مشہور فنکاروں کا جنہیں مختلف جرائم میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

     سلمان خان

    بالی وڈ کی شان سمجھے جانے والے دبنگ سلمان خان کے لئے آج کادن کافی بھاری رہا کہ ممبئی کے سیشن کورٹ نے 2002سے جاری کار حادثہ کیس میں بالاخر مجرم قرار دے دیا ہے۔ سلمان خان نے 2002 میں ایک رات نشے کی حالت میں فٹ پاتھ پرسونے والے بے گھر مزدوروں پرگاڑی چڑ ھادی تھی جن میں سے ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔

    سنجے دت

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ ایکشن کی دنیا پر راج کرنے والے سنجو بابا آج کل جیل میں اپنی سزا بھگت رہے ہیں۔ سنجے دت 1993 میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مرتکب ہوئے تھے۔ سنجے دت کو تاڈا ایکٹ کے تحت سزاسنائی گئی تھی جس میں سے 18 ماہ وہ پہلے ہی جیل میں گزارچکے ہیں۔ سنجے دت کے پاس سے 9 ایم ایم پسٹل اور اے کے 56 رائفل برآمد ہوئی تھی۔ سنجے دت پرداؤد ابراہیم کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ابوسلیم کی معاونت کا الزام تھا۔

    شنے اہوجا

    شنے اہوجا نامی بالی وڈ ایکٹر کے خلاف ان کی 20 سالہ ملازمہ نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا شروع میں تو شنے نے الزام کی تردید کی لیکن میڈیکل رپورٹ سے جرم ثابت ہونے پر الزام قبول کرلیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملازمہ کے جسم کے نازک حصوں پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ شنے اہوجا کو عدالت نے سات سال کی سزا سنائی تھی۔

    مونیکا بیدی

    مونیکا بیدی نامی بالی وڈ ایکٹریس بدنامِ زمانی انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ہمراہ غیر قانونی دستاویزات پر پرتگال جانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئیں۔ ابو سلیم 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں مطلوب تھا۔
    مونیکا اور ابوسلیم سلیم کوپرتگال کی عدالت نے سزا سنائی جسے مکمل کرنے کے بعد 2005 میں دونوں کو انڈیا ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ابو سلیم ابھی بھی جیل میں ہے جبکہ مونیکا اب ایک آزاد شہری ہیں۔

    اس کے علاوہ فردین خان، سیف علی خان، جان ابراہم، گوندا، سورج پنچولی اور کئی دیگر اداکار چند دن حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں اور ان کے مقدمات کے فیصلے ابھی باقی ہیں۔

  • سکھر جیل میں 2مجرموں کو صبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی

    سکھر جیل میں 2مجرموں کو صبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی

    سکھر : سینٹرل جیل سکھر میں قید دو مجرموں عبدالرزاق چوہان اور جلیل عرف جلال موریجو کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی جائے گی۔

    مجرم جلیل عرف جلال موریجونے انیس سو ستانوے میں اپنے رشتے دارکو قتل کیا تھا ،جلیل موریجو کا تعلق نوشہرو فیروز کے گائوں دریا خان مری سے ہے ۔

    مجرم عبدالرزاق چوہان نے پندرہ سال قبل ساتویں جماعت کے طالب علم اقرار عرف آفتاب میرانی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔دونوں مجرموں کی ورثاءسے آخری ملاقاتیں کرا دی گئی ہیں۔

  • کچھ نئے چہروں کیلئے جیلوں میں صفائی کروارہے ہیں،منظور وسان

    کچھ نئے چہروں کیلئے جیلوں میں صفائی کروارہے ہیں،منظور وسان

    کراچی : سندھ کے وزیربرائے جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں نئے چہرے بڑے گھر یعنی جیل آرہے ہیں جس کیلئے جیلوں میں صفائی کرارہے ہیں۔

    اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کاکہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ کو ایک سمری ارسال کریں گے جس میں نئے چہروں کو بی کلاس دینے کی درخواست کی جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ میں شمولیت کا مذاق کرنے والے لوگ خود  ایک عرصے سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے درخواستیں لیکر کھڑے ہوئے ہیں۔

    منظور وسان کاکہنا تھا کہ دو ہزارپندرہ امن کا سال ہوگا جس میں اپوزیشن کی شدت ختم ہوگی تاہم دو ہزار سولہ میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ  سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کراچی، حیدرآباد اورسکھر کی جیلوں کو بم پروف کیا جارہا ہے۔

  • سرگودھا جیل میں انتظامیہ اورقیدی کی جعلسازی

    سرگودھا جیل میں انتظامیہ اورقیدی کی جعلسازی

    سرگودہا: جیل میں قیدی بدل گیا،واقعہ نے جیلوں کی ریڈالرٹ سیکورٹی کا بھانڈاپھوڑدیا،تفصیلات کے مطابق منشیات کے مقدمہ میں سزایافتہ قیدی نے شاہ پورجیل حکام سے ملی بھگت کرکے اپنی جگہ بھائی کو جیل میں بند کرادیا۔

    قیدی  سبطین نے جیل حکام کی ملی بھگت  سے رہائی ملنے کے بعد دوبارہ منشیات فروشی شروع کردی اور اس کا بھائی ذوالقرنین جیل میں چکی پیسنے لگا۔

    گزشتہ روزجعلسازقیدی سبطین کا کسی جھگڑے کے دوران اپنے مخالفین سے سامناہواتو اس کو پہچان لیا گیااور اس طرح جیل حکام کی اعلیٰ کارکردگی کا بھانڈاپھوٹ گیا۔

    جیل حکام نے اپنی ناقص کارکردگی اور کرپشن چھپانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی ۔آئی جی جیل خانہ جات نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

    ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے موقع پر پہنچ کر تحقیق بھی شروع کردی ہے جبکہ جیل حکام واقعہ سے متعلق میڈیاکو کوئی بھی بات بتانے سے انکار کررہے ہیں۔

  • بلی نے کیا انوکھا کارنامہ، مگر ہوگئی ناکام

    بلی نے کیا انوکھا کارنامہ، مگر ہوگئی ناکام

    کراچی: (ویب ڈیسک) جیل میں موبائل فون سمگل کرنے والی بی مانو پکڑی گئی،روس کی ایک جیل میں موبائل فون کی سمگل کرتے ہوئے بی مانو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے ۔

    جیل کی انتظامیہ کے مطابق ایک سابق قیدی نے اپنے ساتھیوں کوجیل کے اندر موبائل فون پہنچانے کیلئے اس بلی کا استعمال کیا اور اس کے پیٹ پر موبائل رکھ کر ٹیپ میں لپیٹ دیا گیا۔

    پولیس نے بی مانو کو موبائل کے ساتھ اپنی حراست میں لے لیا ہے لیکن اب معلوم نہیں کہ اسے سزا ہوگی یا اس کے سابق ریکارڈ کو مدنطر رکھتے ہوئے بخش دیا جائے گا۔

  • رینجرز کا کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن

    رینجرز کا کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن

    کراچی :سینٹرل جیل کراچی میں سرنگ برآمد ہونے کے بعد رینجرز نے جیل میں سرچ آپریشن کیا۔جہاں سے جہادی لٹریچر اور سیاسی جماعتوں کے پرچم بھی ملے۔دہشت گردوں کا قیدیوں کو چھڑوانے کا منصوبہ رینجرز نے ناکام بنادیا۔

    جس کے بعد سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سینٹرل جیل میں بیرکوں کی مکمل تلاشی لی،سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے قینچیاں ،سیڑھیاں اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا اور سامان کے علاوہ بعض قیدیوں کے قبضے سے سیاسی جماعتوں کے پرچم بھی ملے۔

    آپریشن کے دوران ملنے والے ریڈیو اور بجلی کی تاریں بھی رینجرز نے قبضے میں لے لیں،اتنا بڑا واقعہ ہوجائےاور پولیس بے خبرہو یہ کیسے ممکن ہے؟ اس آپریشن کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ اتنا سامان سینٹرل جیل کے اندرکیسےپہنچا۔

  • سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا :ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں مبینہ تشددسے جاں بحق ہونے والے قیدی کے ورثاء نے سڑک بلاک کرکےجیل انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈکیتی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں قید محمدعمران کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی لایاگیاتھاجہاں کئی گھنٹے موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعدوہ جاں بحق ہوگیا۔

    آج قیدی محمدعمران کے ورثاء نے مرحوم کی تدفین کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذرآتش کرکےروڈبلاک کردیا۔اس موقع پر لواحقین نے سینہ کوبی کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ محمدعمران اپنی سزامکمل کرچکاتھا لیکن اس کوجیل انتظامیہ نے تشددکرکے ہلاک کیااور اب چھت سے گرنے کا ڈرامہ رچایاجارہاہے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجودتھے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہونے والے ظلم پرانصاف فراہم کرنے اور جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • عید الفطر:ملک بھرمیں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

    عید الفطر:ملک بھرمیں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

       عید کی خوشی میں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جس کے نتیجے میں معمولی جرائم میں قید متعدد قیدیوں کو رہا کر دیا گیا،فیصل آباد میں عید پر سزاؤں میں کمی کے بعد تینوں جیلوں سے ایک سو ننانوے قیدیوں کو رہائی مل گئی۔

    جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے ایک سو بیاسی، سینٹرل جیل سے چودہ اور بورسٹل سے تین قیدی رہا کئے گئے۔ قصور مین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور جیل کے مخلتف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خواتین قیدیوں میں کپڑے اور عید کے تحائف پیش کیے۔

    اس موقع پر سیشن جج نے اکیس قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ۔ یہ قیدی معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔ کراچی میں مقدمات کا سامنا کرنے والے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد نے عید سے قبل رہائی کی درخواست دی ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں تاہم ان کی درخواستیں التوا میں ہیں کیونکہ مختصر وقت میں ان درخواستوں کو نارمل وقت میں نمٹانا ججوں کے لیے مشکل ہو گی۔