Tag: jaipur

  • وائرل ویڈیو: بارش سے کثیر المنزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے کا خوفناک منظر

    وائرل ویڈیو: بارش سے کثیر المنزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے کا خوفناک منظر

    جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو دھڑام سے منہدم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    راجستھان کے شہر جے پور کے علاقے پارکوٹن میں واقع کلیان جی میں کئی منزلہ عمارت اس وقت گرائی گئی، جب ایک دن قبل موسلا دھار بارش کی وجہ سے اس کی ایک دیوار منہدم ہو گئی تھی، انتظامیہ نے اسے گرانے کا فیصلہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی چونکا دینے والی ویڈیو میں کثیر المنزلہ عمارت کو بہت صفائی کے ساتھ گراتے دکھایا گیا ہے، عمارت کو گرائے جانے سے قبل اس میں رہائش پذیر افراد کو وہاں سے نکالا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جے پور میں موسلا دھار بارش نے معمول کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور شہر بھر میں ٹریفک جام ہے۔

    فرانس: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی، ویڈیو وائرل

    جے پور میٹرولوجیکل سینٹر کے ترجمان کے مطابق مشرقی راجستھان کے جے پور، بھرت پور، کوٹا اور اجمیر ڈویژن کے کچھ حصوں میں اگلے چار سے پانچ دنوں تک موسلادھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے، کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

  • جے پورمیں 20 سالہ جاپانی سیاح کے ساتھ زیادتی

    جے پورمیں 20 سالہ جاپانی سیاح کے ساتھ زیادتی

    جے پور: بھارت میں مقامی نوجوان نے بیس سالہ جاپانی سیاح کوتاریخی مقامات دکھانے کے بہانے ویرانے میں لے جاکرزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ جے پوراجمیرہائی وے پرمعجم آباد کے نزدیک پیش آیا جب اتوارکی شام مقامی نوجوان سیاح کو تاریخی مقامات دکھانے کے بہانے شہر سے دورویرانے میں لے گیا تھا۔

    پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق خاتون سیاح کی نوجوان سے ملاقات جَل محل کے علاقے میں ہوئی تھی۔ خاتون نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ اسے زبان سے ناواقفیت کے باعث لوگوں سے رابطے میں دشواری پیش آرہی تھی لہذا عمدہ انگریزی بولنے والے اس نوجوان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ واقعے کی تصدیق جے پورپولیس کے آئی جی ڈی سی جین نے پیرکے روزکی۔

    پولیس نے جاپانی سیاح کے بیان کی روشنی میں بتایا کہ جے پورمیں چند مقامات دکھانے کے بعد ملزم خاتون کو ہائی وے پرلے گیا جہاں سڑک کے کنارے اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے چلانے کی آوازپرجب چند دیہاتی جمع ہوئے توملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ خاتون اس شخص کا نام بتانے سے قاصرہے اوراس کی عمر23 سے 27 سال کے درمیان بتارہی ہے۔

    راجھستان میں خاتون سیاحوں کے ساتھ زیادتی کا یہ پہلاواقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل2006 میں بھی ایک جاپانی اوربرطانوی سیاح کو اجمیراورادے پور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    دوہزار چھ میں ہی ایک جرمن سیاح کو اڑیسہ کے ڈی جی پی کے بیٹے بیتی ہوترا نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔