Tag: jaish-e-mohammad

  • جیش محمد سیالکوٹ کے مدرسے پر چھاپہ، جہادی لٹریچر برآمد

    جیش محمد سیالکوٹ کے مدرسے پر چھاپہ، جہادی لٹریچر برآمد

    سیالکوٹ : جیش محمد کے مدرسے پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد جہادی لٹریچر اور کتابیں بر آمد کرلی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقےمنڈیکی گورایا میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے مدرسے پر سرچ آپریشن کر جہادی لٹریچر اور کتابیں بر آمد کر لی گئیں.

    قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے وہاں موجود 20سے 25مشتبہ افراد کو ایک ہال میں جمع کردیا، اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے.

  • مولانا مسعود اظہرکو ساتھیوں سمیت حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

    مولانا مسعود اظہرکو ساتھیوں سمیت حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

    کراچی : کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو ساتھیوں سمیت حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے دیگر ساتھیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

     بھارت کے مطالبے پر پٹھان کوٹ حملے سے متعلق تفتیش کی جائے گی، بھارت کا پٹھان کوٹ پر حملے کا الزام کالعدم جیش محمد پر لگ گیا۔

    بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والے بہاولپور سے آئے تھے۔اور اس کے ذمہ دار مولانا مسعود اظہر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کالعدم جیش محمدکےسربراہ مولانامسعود اظہر اور انکے ساتھیوں سےپٹھان کوٹ حملےپرپوچھ گچھ کی جائے گی۔

    مولانا مسعود اظہر کو تحویل میں لئے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے اسے بھارتی پریشر کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے مسلسل زہر اُگلتے ہوئے ’’مسعود کو حوالے کرو‘‘ کا مطالبہ کیا ہے،

    یاد رہے کہ بھارت میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے معلومات پاکستان کو فراہم کی گئی تھیں جن کی بنیاد پرگزشتہ روز بہاول پور میں کارروائی کر کے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

     مولانا مسعود اظہر انیس سو چورانوے سے انیس سو ننانوے تک بھارتی فوج کی تحویل میں رہ چکے ہیں۔

  • پٹھان کوٹ حملہ، جیش محمد کے ملوث ہونے کا انکشاف، کئی کارندے گرفتار، دفاتر سیل

    پٹھان کوٹ حملہ، جیش محمد کے ملوث ہونے کا انکشاف، کئی کارندے گرفتار، دفاتر سیل

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کے الزام میں جیش محمد کے کئی کارندوں کو گرفتارکرلیا۔

    بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، کالعدم جماعت کے کئی کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ حملے کے بارے میں ملنے والی معلومات اور ابتدائی تحقیقات کے بعد کالعدم جیش محمد کے کئی کارندوں کو گرفتارکیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرچی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر لاہور، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو اور دوسرے اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ جیش محمد کےدفتروں کو ڈھونڈ ڈھونڈکر چھاپے مارے جا رہے ہیں، کئی دفترسیل کردیے گئے ہیں، مزید تحقیق جاری ہیں۔

    اجلاس کے بعد جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ بھیجنے پرغورکیا جارہا ہے،اس بارےمیں فیصلہ بھارتی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارت سے ملنے والے فون ڈیٹا کی مدد سے جنوبی پنجاب سے گرفتاریاں کی تھیں،یہ گرفتاریاں دوروز قبل عمل میں آئیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے مودی کویقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملےکی تحققات میں مکمل تعاون کرے گی۔