Tag: jal kar halak

  • سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی خاتون دوران علاج چل بسی

    سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی خاتون دوران علاج چل بسی

    لاہور : سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی جواں سالہ صدف دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے صدف کے شوہر ملک علی کے دو بھائیوں عارف اور بابر کو گرفتار کر لیا۔

    مرنے سے پہلے صدف نے شوہر اور سسرالیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معمولی سی گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کی جان ہی لے لی۔

    لاہور میں چند روز قبل سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے بعد جلائی جانیوالی صدف دم توڑ گئی۔ صدف موت سے پہلے اپنے ویڈیو بیان میں شوہر اور سسرالیوں کو موت کا ذمہ دار ٹھہرا گئی۔

    صدف نے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ اُس پر بد ترین تشدد کیا گیا تھا, صدف کے اہل خانہ نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیت رکھ کر احتجاج کیا۔

    صدف کی ماں کا کہنا تھا بیٹی پر شوہر اور سسرالی بے پناہ تشدد کرتے تھے، صدف کے بھائی کا کہنا ہے اس کی مقتول بہن کو انصاف دلایا جائے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے صدف کے شوہر ملک علی کے دو بھائیوں عارف اور بابر کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ صدف کا شوہر فرار ہو گیا ہے۔

  • سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    لاہور : آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی موت خودکشی ہے یا قتل پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرومانگٹ میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون نبیحہ چوہدری کی ہلاکت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔

    متوفیہ نبیحہ چوہدری اپنے دفتر میں جھلسی ہوئی پائی گئی، پولیس نے دروازہ توڑ کر نعش نکالی، ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کا نتیجہ ہے، متوفیہ کراچی کی رہائشی تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق نبیحہ کے والد اسلم چوہدری کو بھی دو ماہ قبل  ایم اے جناح روڈ پر قتل کردیا گیا تھا، مقتول داؤد کالج کے پرنسپل تھے، پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔