Tag: jalal Al

  • ڈرامہ’ارطغرل غازی‘کے مشہور اداکار کی متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان آمد

    ڈرامہ’ارطغرل غازی‘کے مشہور اداکار کی متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان آمد

    کراچی : مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

    کراچی پہنچنے کے بعد ترک اداکار نے سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھا کر سیلاب متاثرین کے خیموں تک پہنچائیں۔

    فوٹو:سوشل میڈیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے وہ سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ موج مستی کرکے ان کا دل بہلاتے رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celal AL (@celalall)

    یاد رہے کہ وہ اس سے قبل بھی سماجی خدمات مین پیش پیش رہتے ہیں اور ترک ہلال احمر کے ساتھ گزشتہ کئی سال سے منسلک ہیں۔

    رک اداکار نے سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھاکر سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں۔—فوٹو:سوشل میڈیا

    انسٹاگرام پر جلال آل نے سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد، سیلاب کی تباہی سے 4 کروڑ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ہزاروں اموات ہوگئیں۔

  • ترک اداکار جلال ال ( عبد الرحمان غازی ) کا پاکستانی عوام سے اردو زبان میں اظہار یکجہتی

    ترک اداکار جلال ال ( عبد الرحمان غازی ) کا پاکستانی عوام سے اردو زبان میں اظہار یکجہتی

     لاہور : ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں عظیم جنگجو کا کردار ادا کرنے والے اداکار عبدالرحمان غازی (جلال آل) کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

    ترک ڈرامے ارطغرل غازی جسے پی ٹی وی پر اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے میں سلطنت عثمانیہ کے کمانڈر عبدالرحمان غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال آل ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

    اس موقع پر پاکستانی عوام کی جانب سے ان کے استقبال اور محبت کے جواب میں اداکار عبدالرحمان نے بھی ایک پیغام جاری کیا اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    یہ پیغام انہوں نے پاکستانیوں کی محبت میں ان کے نام اردو زبان میں جاری کیا ہے، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک اداکار جلال آل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ وزیر اعظم ہاؤس میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celal AL (@celalall)

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کی گئی پوسٹ میں ترک اداکار نے کہا کہ سرخ ہلالی پرچم کی کمی پورے کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھائی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔

    جلال آل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ السلام و علیکم پاکستان، اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے۔اداکار نے اپنی اسٹوری میں ترک پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    عبدالرحمان غازی (جلال آل) کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر مزید لکھا کہ دل دل پاکستان، جان جان پاکستان، ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ زندہ بادہ، انشاء اللہ، الحمد للہ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن سمیت اس سیریز کے دیگر ممبران نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان، شبلی فراز، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عمران عباس سے ملاقات کی۔