Tag: jalal pur

  • عمران خان نے کنٹینرپر لوگوں کی عزتیں اچھالیں، حمزہ شہبازشریف

    عمران خان نے کنٹینرپر لوگوں کی عزتیں اچھالیں، حمزہ شہبازشریف

    جلال پور : مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے دعوٰی کیا ہے کہ عمران خان کنٹینرپرچڑھ کرلوگوں کی عزتیں اچھالتے رہے۔ یہ بات انہوں نے جلال پور میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام معقدہ عوامی جلسے سے خطاب میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز لیگ نے جلال پور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے ایک بار پھرلوڈشیڈنگ کے خاتمےکی تاریخ کااعلان کیا۔

    حمزہ شہباز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر لوگوں کی عزتیں اچھالتے رہے ۔

    رہنما مسلم لیگ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم طالبان کے دفتر کھولنے کی بات کرتے ہو۔ان ماؤں سے پوچھو جن کے بچے دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔

    حمزہ شہباز کے خطاب کے بعد مظاہرین نے شدید بدنظمی کا مظاہرہ کیا کرسیوں پر چڑھ کر ناچتے رہے اور وہاں موجود بچے خاردار تاروں سے الجھتے رہے۔

     

  • یوسف رضا گیلانی کا بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ

    یوسف رضا گیلانی کا بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ

    ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے مغوی بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، کال افغانستان کے نمبر سے آئی تھی۔

    سابق وزیراعظم کے بیٹے علی حیدرگیلانی کو دوسال قبل 9 مئی 2013 کو اغوا کیا گیا تھا جب وہ 2 دن بعد ہونے والے عام انتخابات کی آخری کمپئین کے سلسلے میں حامیوں کےہمراہ ملتان کے مضافاتی علاقے میں موجود تھے۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اس وقت پیر فتح محمد کی رسمِ قل میں شرکت کے لئے جلال پور میں موجود ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    علی حیدر گیلانی نے تقریباً 6 سے 8 منٹ تک اپنے والد سے گفتگو کی اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی نے شاہ محمود قریشی سے بھی گفتگو کی۔

    سابق وزیر اعظم کے موبائل فون پرآنے والی یہ کال افغانستان کے نمبر سے آئی تھی۔

    پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کےبیٹے شہباز تاثیر کو بھی اسی انداز میں اغوا کیا گیا تھا اور دونوں کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ اغوا کارانہیں افغانستان منتقل کرچکے ہیں۔