Tag: jalan

  • حاجرہ یامین انسٹاگرام پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کی معروف اداکار کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حاجرہ یامین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اسلام آباد لکھا جبکہ انہیں سیاہ اور سنہری لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    حاجرہ یامین نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’کبوتر‘ کی ایموجی بھی بنائی جس کے معنی ہیں (dove of peace)۔

    حاجرہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    ان کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے اداکارہ کومل میر نے’خوبصورت۔‘ لکھا جبکہ دیگر شوبز شخصیات بھی حاجرہ کی تصاویر کو لائک کررہی ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حاجرہ یامین اور فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، حاجرہ ڈرامے میں فہد شیخ کی اہلیہ (اریج) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    ڈرامے میں منال خان منفی کردار میں جلوہ گر تھیں، نادیہ حسین، عماد عرفانی، اریبہ حبیب، سید محمد احمد، ساجدہ سید ودیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • منال خان نے ’جلن‘ ڈرامے کو یادگار قرار دے دیا

    منال خان نے ’جلن‘ ڈرامے کو یادگار قرار دے دیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ’ڈرامہ سیریل جلن‘ کو یادگار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان نے ڈرامے کو اپنے لیے یادگار قرار دے دیا۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے یادگار اور ہمیشہ کے لیے شکر گزار۔‘ منال خان نے کیپشن کے ساتھ ایموجی بھی بنائیں۔

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی شاندار ہے اور انہیں اس کی اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Forever special❤️ Forever grateful❤️

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن میں منال خان (نشا) نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں عماد عرفانی (اصفی) اور عریبہ حبیب (میشا) کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے میں نشا اپنی بہن میشا کو دھوکا دے کر اس کے شوہر کو دولت کی خاطر محبت کے جال میں پھنسا کر اس سے شادی کرلی تھی اور میشا یہ صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتی ہے۔

    نشا ناصرف اپنی بہن کو دھوکا دیتی ہے بلکہ اپنے ہونے والے شوہر احمر سے بھی منگنی توڑ دیتی ہے، احمر میشا کو خبردار کرتا ہے کہ تم ایک دن اپنی بہن کی حقیقت جان کر بہت پچھتاؤ گی اور وہی ہوتا ہے میشا اپنی بہن کی جانب سے دھوکا دینے کی توقع نہیں کرتی اور موت کو گلے لگالیتی ہے۔

    ڈرامے کی آنے والی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اصفی نیشا کو گھر سے جانے کے لیے کہتا ہے لیکن وہ جانے سے انکار کردیتی ہے، دوسری جانب احمر کراچی پہنچتا ہے اور اصفی کے آفس میں ہی بڑے عہدے پر آجاتا ہے، اس تقریب میں نیشا بھی موجود ہوتی ہے اور وہ احمر کو دیکھنے کے بعد اصفی سے اپنا رویہ تلخ کرلیتی ہے۔

  • نشا اور میشا کے بچپن کا سین وائرل

    نشا اور میشا کے بچپن کا سین وائرل

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب (میشا) اور منال خان (نشا) کے بچپن کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی 19ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ نشا اپنی بہن میشا سے بچپن سے حسد کرتی تھی اور اسکول میں ریس کے مقابلے کے دوران ایک میڈل کو لے کر وہ اپنے والد سے جھوٹ بولتی ہے۔

    وائرل سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں والد کے پاس دوڑتی ہوئی آتی ہیں، میشا والد سے کہتی ہے کہ ’پاپا میں پھر سے ریس جیت گئی یہ دیکھیں میرا میڈل، بڑی بہن کو خوش دیکھ کر نشا کا منہ بن جاتا ہے اور وہ فوراً کہتی ہے پاپا اس نے چیٹنگ کی ہے۔‘

    ’میشا کہتی ہے پاپا میں نے کوئی چیٹنگ نہیں کی جبکہ نشا اپنے جھوٹ پر قائم رہتی ہے، میڈل کو لے کر دونوں بہنوں میں جھگڑا شروع ہوجاتا ہے۔‘

    ’ یہ دیکھ کر والد دونوں بہنوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے کہتے ہیں کہ جھگڑا نہیں کرو ہم ایسا کرتے ہیں میڈل کو شیئر کرلیتے ہیں، میڈل پر میشا کا نام موجود ہوتا ہے نشا اصرار کرتی ہے کہ اس پر سے مینو کا نام ہٹائیں، بڑی بہن میڈل پر دونوں کا نام لکھوادیتی ہے، والد کہتے ہیں چلو ٹھیک ہے اس پر دونوں کا نام لکھ دیں گے۔‘

    مذکورہ سین مینو کی موت کے بعد دکھایا گیا، جب والد اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

    مداحوں کی جانب سے مذکورہ سین کو پسند کیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے کسی نے والدین کو قصوروار ٹھہرایا تو کسی نے اسے حقیقت قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن کی آنے والی قسط میں مینو کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور نشا کے درمیان جائیداد کو لے کر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے، اصفی اپنے اور میشا کے بیٹے کو گھر لے آتا ہے تو نشا سے یہ بھی برداشت نہیں ہوتا، اصفی نشا کو جھگڑے کے دوران زوردار تھپڑ رسید کردیتا ہے۔

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اصفی اور نشا اپنی راہیں جدا کرلیں گے؟ کیا بہن کو دھوکا دینے والی نشا گھر واپس لوٹے گی تو اس کے گھر والے اسے قبول کرلیں گے؟ کیا احمر بے وفائی کرنے پر نشا کو معاف کرپائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • مینو کی خودکشی نے مداحوں کو رُلا دیا

    مینو کی خودکشی نے مداحوں کو رُلا دیا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب (میشا) کی خودکشی نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل جلن میں میشا کا کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے شوہر اصفی (عماد عرفانی) کی بے وفائی اور بہن نشا (منال خان) کی جانب سے دھوکا دئیے جانے پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی، ڈرامے کی 18 ویں قسط میں مینو کی خودکشی دیکھ کر مداح افسردہ ہوگئے۔

    میشا نے انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب نشا اپنے اور اصفی کے نکاح کی دعوت مینو کو دیتی ہے، مینو سے یہ بات برداشت نہیں ہوتی اور وہ پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالیتی ہے۔

    مینو کی موت کے بعد پولیس اصفی کے گھر پہنچتی ہے اور اس سے اہلیہ کی خودکشی کی وجہ دریافت کرتی ہے تو اصفی پولیس کو دئیے گئے بیان میں مینو کو ذہنی مریض قرار دے دیتا ہے۔

    ادھر اصفی کی بہن کنزا (نادیہ حسین) بھائی کو صاف صاف جتا دیتی ہے کہ مینو سے بے وفائی کے بعد میں اس گھر ، جائیداد اور کاروبار سے اپنا حصہ الگ کررہی ہوں ، اس وقت اصفی اس بات پر دھیان نہ دیتے ہوئے نشا کو لے کر چھٹیاں گزارنے چلا جاتا ہے۔

    اصفی جب نشا کو یہ بتاتا ہے کہ کاروبار میں بہن کنزا کے شیئرز زیادہ ہیں تو نشا اصفی پر برس پڑتی ہے اور کہتی ہے کہ تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا، اصفی نشا کا یہ روپ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’تم نے مجھ سے پیسے کے لیے شادی کی تھی۔

    دولت کی خاطر اصفی سے شادی کرنے والی نشا کیا اصفی کو چھوڑ دے گی؟ کیا اصفی کو مینو جیسی محبت کرنے والی بیوی کی موت پر پچھتاوا ہوگا؟ یہ سب جاننے کے لیے  ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

    سوشل میڈیا پرجلن ڈرامہ دیکھنے والے مداح جہاں مینو کی موت پر افسردہ ہوئے وہیں اصفی اور نیشا پر تنقید بھی کرنے لگے ، صارفین کا کہنا تھا کہ  اصفی اور نشا  نے معصوم سی لڑکی کے ساتھ کیا کیا۔

  • ’جلن‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

    ’جلن‘ میں حاجرہ یامین کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکارہ حاجرہ یامین (اریج) نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی 13 قسطیں نشر ہوچکی ہیں اور ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ منال خان، حاجرہ یامین، عماد عرفانی، اریبہ حبیب اور فہد شیخ کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے کی گزشتہ قسط میں حاجرہ یامین (اریج) کی شادی فہد شیخ (احمر) سے ہوئی جو منال خان (نشا) سے پیار کرتا ہے لیکن نشا اپنے بہنوئی (اسفی) عماد عرفانی کی محبت میں مبتلا ہے اور احمر کی محبت کو ٹھکرا کر اپنی بہن کے شوہر سے محبت کرنے لگتی ہے، اسفی بھی اپنی اہلیہ میشا کی محبت کو بھلا کر نشا کے بہکاوے میں آگیا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ احمر نشا کی جانب سے دھوکا کھانے کے بعد اریج سے شادی تو کرلیتا ہے لیکن اس کو دل سے قبول نہیں کرتا اورگھر سے باہر جانے لگتا ہے جس پر اریج کہتی ہے کہ "میں آپ کو بہت یاد کروں گی، مجھے معلوم ہے کہ  آپ کے اوپر زبردستی مسلط کی گئی ہوں لیکن میں نے سچے دل سے آپ کو قبول کیا ہے اور جسے سچے دل سے قبول کرلیتے ہیں اس کی ہر چیز سب سے عزیز ہوجاتی ہے۔

    احمر روکھے انداز میں کہتا ہے کہ "ختم ہوگیا ہے تمہارا خطاب تو تم چلی جاؤ "جس پر اریج جواب دیتی ہے کہ "آپ نے مجھے رکنے کا اختیار دیا ہی کب ہے لیکن دل نزدیک ہوں تو دوریاں، دوریاں نہیں رہتیں شکریہ آپ نے تحمل سے میری بات سنی، آپ کو بہت یاد کروں گی۔”

     

    View this post on Instagram

     

    Cast: MinalKhan, AreebaHabib, EmmadIrfani, FahadSheikh, MohammedAhmedSyed, SajidaSyed, NadiaHussain, MairaKhan, SabihaHashmi, HajraYamin & others Director: Aabis Raza Writer: Sidra Sehar Imran Producers: Fahad Mustafa & Ali Kazmi Production: Big Bang Entertainment @minalkhan.official @imareebahabib @emmadirfani @imfahadsheikh @mairakhanofficial @razaaabis @hajra_yamin @mohammedahmedsyed @mustafafahad26 #minalkhan #emmadirfani #fahadsheikh #areebahabib #mairakhan #hajrayamin #minalkhan5m #arydigital #minal #minalkhanofficial #minalsfeed #aimanminal #minalians #emmad #ahmar #fahad #fahadmustafa #maira #mahira #mahirakhan #jalan #pakistanicelebrities #pakistanidramas #arydramas #arydigitaldrama #nisha #meeno #misha #asfand #ahmer

    A post shared by @ allpakistanimedia on

    حاجرہ یامین کی اداکاری کی تعریف ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار منال خان نے بھی کی اور لکھا کہ ’حاجرہ مجھے آپ کی آواز سے محبت ہے۔‘

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اسفی اپنی بہن کی بات نہ مانتے ہوئے نشا سے شادی کرکے اپنی بیوی میشا کو چھوڑ دے گا؟ کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

  • ’’اصفی کا سالی کی جانب بڑھتا رجحان، مینو کی زندگی برباد کردے گا؟‘‘

    ’’اصفی کا سالی کی جانب بڑھتا رجحان، مینو کی زندگی برباد کردے گا؟‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور منال خان کے منفی کردار کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی سالی اور بہنوئی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک بہن دوسری بہن کے شوہر کی خاطر اپنی منگیتر کو چھوڑ دیتی ہے اور اس پر گھٹیا الزامات لگا کر اسے اپنے باپ اور ماں کی نظروں سے بھی گرادیتی ہے۔

    نیشا (منال خان) اپنی بہن کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور اس کی اہلیہ مینو (اریبا حبیب) کی زندگی میں زہر گھولنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے لیکن مینو اس سے بے خبر ہے، احمر (فہد شیخ)مینو کو شاپنگ مال میں خبردار بھی کرتا ہے کہ ’جب تمہیں اپنی بہن کی اصلیت پتا چلے گی تو تم بہت پچھتاؤ گی۔

    احمر کی والدہ کے انتقال کے بعد مینو اپنی بہن پر اعتبار کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ سسرال لے جاتی ہے اور وہیں سے مینو اور اصفی کے درمیان لڑائی کی شروعات ہوتی ہے، اصفی جو مینو پر شادی سے اب تک کبھی غصہ نہیں ہوا تھا اب اس کو نیشا کی باتیں صحیح لگنے لگتی ہے۔

    نیشا اصفی کے قریب آنے کے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہے اور آنے والی اقساط میں وہ اس سے تعلقات بھی قائم کرلے گی اور اپنی سگی بہن مینو کی شادی شدہ زندگی میں زہر گھول دے گی۔

    ادھر اصفی اپنی سلیقہ مند بیوی کو چھوڑ کر نیشا کے بُنے ہوئے جال میں پھنستا چلا جائے گا، کیا نیشا اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی اور اصفی مینو کو چھوڑ دے گا، احمر کیا نیشا کو بھلا پائے گا یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • کیا ’جلن‘ دونوں بہنوں کو جدا کردے گی؟

    کیا ’جلن‘ دونوں بہنوں کو جدا کردے گی؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پر نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی پہلی قسط نشر کی جاچکی ہے جسے مداحوں کی جونب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پر اداکارہ منال خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ ریلیز کیا گیا جس کی پہلی ہی قسط مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئی۔

    اس ڈرامے کا اسکرپٹ معروف لکھاری، شاعرہ اور ڈرامہ نگار سدرہ سحر عمران کا تحریر کردہ ہے۔ سدرہ سحر عمران دلیل کے لیے مستقل تحریر بھی لکھتی رہیں۔

    مرکزی اداکارہ منال خان، اریبہ حبیب اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں اریبہ اور منال خان نے بہنوں کے کردار ادا کیے ہیں جب کہ عماد عرفانی نے اریبہ حبیب کے شوہر کا اور منال خان کے بہنوئی کا کردار ادا کیا ہے۔

    ڈرامے میں منال خان ’ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنی بہن سے حسد کرتی ہے، کزن سے شادی طے ہونے کے باوجود وہ بڑی بہن کی امیر خاندان میں شادی طے ہونے اسے جلن ہونے لگتی ہے اور وہ اپنے والد اور والدہ سے شادی رکوانے کی سر توڑ کوشش کرتی ہے لیکن اس میں ناکام رہتی ہے۔

    عماد عرفانی منال خان سے دو مرتبہ گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بہن نادیہ خان سے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں انہیں منال خان اچھی نہیں لگی تاہم عماد کی بہن انہیں سمجھاتی ہیں کہ تم اکیلے رہے ہو اس لیے رشتوں کی سمجھ نہیں ہے سالی اسی طرح کی ہوتی ہیں اور سالی آدھی گھر والی ہوتی ہے۔

    ڈرامے کی دوسری قسط میں دکھایا گیا ہے کہ عماد کی اریبہ سے شادی ہوچکی ہے جبکہ دونوں بہنوں میں چقپلش کا بھی آغاز ہوچکا ہے، ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔