Tag: jalebi

  • پڑوسی ملک میں سوشل میڈیا پر جلیبی کی ویڈیوز اور تصاویر کیوں وائرل ہوئیں؟

    پڑوسی ملک میں سوشل میڈیا پر جلیبی کی ویڈیوز اور تصاویر کیوں وائرل ہوئیں؟

    پڑوسی ملک بھارت کی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جلیبی کا ذکر کیا تو سوشل میڈیا پر ’جلیبی کا طوفان‘ آ گیا، لوگ جلیبی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے لگے۔

    دراصل ہریانہ ریاست کے انتخابات کے نتائج میں ایک دل چسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب ابتدائی نتائج سے یہ نظر آنے لگا کہ

    کانگریس جیت رہی ہے، اسے دیکھتے ہوئے ہریانہ کانگریس نے X ہینڈل پر لکھا: ’’ہریانہ جلیبی ڈے مبارک۔‘‘

    لیکن اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جلیبی کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اتنی لذیذ جلیبی بڑے پیمانے پر کیوں تیار نہیں کی جا سکتی اور اسے بیرون ملک کیوں برآمد نہیں کیا جا سکتا۔

    اس بیان پر بی جے پی کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا کہ جلیبی صرف گرم ہی کھائی جاتی ہے اور فیکٹری میں نہیں بن سکتی۔ تاہم اس کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ’جلیبی کی بڑے پیمانے پر پیداوار‘ اور ملک اور بیرون ملک ’پیک جلیبی کی فروخت‘ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے لگیں۔

    دوسری طرف ہریانہ انتخابات کے جب مزید نتائج سامنے آنے لگے تو تصویر ہی بدل گئی، اور بی جے پی کے تقریباً 50 سیٹوں کی برتری کے ساتھ تیسری بار حکومت بنانے کے امکانات زور پکڑنے لگے، اس پر ہریانہ بی جے پی کے X ہینڈل پر جوابی طنز کیا گیا کہ ’’آپ کی جلیبی، پان، گھی اور دودھ سب محفوظ ہیں کیوں کہ بی جے پی تیسری بار آ گئی ہے۔‘‘

  • گلاب جامن قومی مٹھائی قرار

    گلاب جامن قومی مٹھائی قرار

    اسلام آباد: حکومت پاکستان  نے ’گلاب جامن‘ کو قومی مٹھائی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پول کیا گیا جس میں صارفین سے پوچھا گیا کہ ’پاکستان کی قومی مٹھائی کون سی ہے؟‘۔ پول میں ’جلیبی، گلاب جامن اور برفی‘ کے آپشنز رکھے گئے تھے۔

    ووٹنگ میں 15 ہزار 196 صارفین نے اپنی پسند سے متعلق آگاہ کیا۔ گلاب جامن کو 47 فیصد ووٹ ملے جبکہ جلیبی کو 34 فیصد اور برفی کو 19 فیصد ووٹ ملے۔

    سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر ’گلاب جامن‘ کو قومی مٹھائی کا اعزاز دیا گیا ساتھ ہی حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ بھی کیا۔

    گلاب جامن کے بارے میں کچھ معلومات

    خوشی کا کوئی بھی موقع ہو یا کوئی بھی تہوار ہو منہ میٹھا کرنے کے لیے عام طور پر ہر گھر یا تقریب میں گلاب جامن کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔

    دیسی مٹھائیوں میں گلاب جامن نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، عید کا کوئی تہوار ہو یا پھر شادی کی تقریب غرض یہ کہ رزلٹ کی خوشی اور کسی کی آمد پر بھی یہ مٹھائی ہمارے درمیان ضرور موجود ہوتی ہے۔

    دکان سے ملنے والی گلاب جامن کی لذت علیحدہ ہوتی ہے مگر دماغ اس پر کھٹکتا رہتا ہے کہ آیا یہ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں یا نہیں؟

    شیرے سے تیار ہونے والی مزیدار مٹھائی کو بنانے میں پاؤڈر والا دودھ استعمال ہوتا ہے جبکہ اسے گھی میں بھی تلا جاتا ہے۔

    گلاب جامن گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    اجزاء

    سوکھا دودھ (پاؤڈر والا دودھ) 250 گرام

    تازہ دودھ 170 گرام

    گھی 50 گرام

    سوجی 50 گرام

    میدہ 75گرام

    الائچی کے دانے

    پھیٹا ہوا انڈے 2 عدد

    بیکنگ سوڈا 2 چٹکی

    زعفران ایک چٹکی

    چینی ایک کلو گرام

    پانی آدھا کلو گرام

    گھی 1 کلو (فرائی کرنے کے لیے)

    طریقہ کار

    چولہے پر فرائی پان رکھ کر اُس میں پانی بھر کر چینی ڈال دیں اور اُس کا شیرا بنالیں۔

    کھوئے میں مکس آٹے کو ڈالیں اور اُس میں بیکنگ سوڈا، الائچی، بادام، پستا، زعفران ڈالیں، اب تمام اشیاء کو گوند کر چھوٹی چھوٹی بالیں بنا لیں۔

    مزید پڑھیں: بنگال نے رس گلے کا مقدمہ جیت لیا

    فرائی پان میں گھی ڈال کر ان بالز کو تھوڑی دیر کے لیے چولہے پر چھوڑ دیں اور جب یہ اپنا کلر  تبدیل کر کے کتھی کلر اختیار کرلیں تو اسے برتن سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔

    دس پندرہ منٹ بعد اُسے میٹھے شیرےمیں سے نکالیں مزیدار گلاب جامن تیار ہیں۔

  • فلم "جلیبی” کی ٹیم کی سوشل میڈیا بلاگرزکے اعزاز میں تقریب

    فلم "جلیبی” کی ٹیم کی سوشل میڈیا بلاگرزکے اعزاز میں تقریب

    کراچی:  اے آروائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”جلیبی“کی ٹیم نے کراچی میں سوشل میڈیا بلاگرز کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا،جس میں فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی۔

    سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے بلاگرز کی بڑی تعداد نے فلم جلیبی کے بارے میں سوالات کیلئے اے آروائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال ، محمد جرجیس سیجا، اور فلم کے ڈائریکٹر یاسر جسوال نے بھی شرکت کی ۔

    عہد یداران نے فلم کے بارے میں سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات کے سوالات کے جواب دیئے ۔ فلم جلیبی کے ہیرو، ہیروئن اور دیگر اداکاروں نے فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ فلم جلیبی 20 مارچ کو ملک بھر کے سینما ہالز میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔