Tag: jali pasport

  • بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون کا دبئی کا سفر، ایف آئی اے افسران برطرف

    بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون کا دبئی کا سفر، ایف آئی اے افسران برطرف

    لاہور : بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون دبئی پہنچ گئی، واقعہ پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے افسران کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون نے دبئی کا سفر کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے ایک خاتون مسافر اپنے شوہر کے ہمراہ برطانوی پاسپورٹ پرقومی ایئرلائن کے ذریعے دبئی پہنچیں تو دبئی امیگریشن حکام نے ان کا پاسپورٹ جو ان کے بیٹے کا تھا دیکھ کر واپس روانہ کردیا، اور پی آئی اے پر جرمانہ بھی کردیا۔

    خبر ملنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثٓار نے نوٹس لے لیا شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔

    وزیر داخلہ کے حکم پر ذمہ دار ایف آئی اے افسران کو تحقیقات کے بعد برطرف کردیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کہا ہے کہ ایف آئی اے بغیر جانچ پڑتا ل کسی کو سفر کرنے کی اجازت نہ دے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پی آئی اے کا عملہ غلطی یا کوتاہی کرے تب بھی ایف آئی اے کا عملہ کسی ایسے مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہ دے جس کی جانچ پڑتا ل میں کوئی کمی ہو۔

  • لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہور: ايف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جاتے ہوئے چھ افغانيوں اور ایک خاتون سميت آٹھ افراد کو گرفتار کرلياہے، يہ بات ڈائريکٹر ايف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پريس کانفرنس کے دوران بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار آٹھ افراد ميں چھ افغانی جن ميں ايک خاتون بھی شامل ہے، یہ تمام افراد طور خم کے راستے پاکستان ميں داخل ہوئے اور انہوں نے لاہور ایئرپورٹ سے اٹلی جاناتھا۔

    ایئرپورٹ پر ايف آئی اے کی ٹيم کو اطلاع ملی جس پر انہوں نے ان تمام افراد کے پاسپورٹ چيک کئے تو پتہ چلا کے دستاويزات جعلی ہيں جس پر ايف آئی اے کی ٹيم نے تمام افراد کو حراست ميں لے ليا۔

    ڈائريکٹر ايف آئی اے کا کہناہے کہ ان کے پاس برٹش،ڈنمارک،سوئزرلينڈ،فن لينڈ اور بلغاريہ کے پاسپورٹ تھے۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہاکہ عاصم ملک اور آصف ہاشمی کی گرفتاری کے ليے برطانيہ سے رابطے ميں ہيں۔