Tag: jalil sharqpuri

  • ن لیگ کے رکن جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

    ن لیگ کے رکن جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

    مسلم لیگ نون پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر آج بھی قائم ہوں۔

    لاہور : ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پارٹی قیادت کی جانب سے اجتماعی استعفوں کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ اسپیکر کو ہپیش کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل شرقپوری کا استعفیٰ اسپیکر کو موصول ہوگیا ہے، اپنے استعفے کے متن میں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پورا پینل اگر استعفیٰ دے تو میرا استعفیٰ بھی قبول کرلیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ این اے120،پی پی137،پی پی 138اور139کے ارکان استعفے بھی دیں، ن لیگ کے یہ ارکان استعفیٰ دیں تو میں بھی بات پر قائم ہوں۔

    مزید پڑھیں : جلیل شرقپوری نے نواز شریف کو ’لوٹا‘ قرار دے دیا

    جلیل شرقپوری کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا چاروں اراکین کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں، مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

  • جلیل شرقپوری نے نواز شریف کو ’لوٹا‘ قرار دے دیا

    جلیل شرقپوری نے نواز شریف کو ’لوٹا‘ قرار دے دیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نواز شریف اور رانا ثنا اللہ کو کل تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب بھی لوٹے ہیں کیا نواز شریف نے پارٹی نہیں بدلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس دن واقعہ پیش آیا کئی لوگوں نے رابطہ کیا، مجھ سے رابطہ کرنیوالوں نے اظہار نفرت کیا، انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کرنے والے کے خلاف کل تک نواز شریف، رانا ثنا کے فیصلے کا انتظار کروں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کا ٹکٹ نوازشریف کے کہنے پر لیا تھا، اختلافات اپنی جگہ پر تھے مگر اسمبلی کا ایک پلیٹ فارم ملتا ہے، پارٹی قیادت کا فیصلہ غیرمناسب ہے تو اظہار رائے کا حق ہے۔

    رکن اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر دوبارہ ادب واحترام کے ساتھ آیا ہوں، جماعتوں میں رواج ہونا چاہیے ویژن کے خلاف آواز کو سننا چاہیے، خان صاحب کےویژن کوسپورٹ کرتا تھا پھربھی انکی ٹکٹ قبول کی،

    جلیل شرقپوری نے کہا کہ بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف کل تک فیصلہ نہ آیا توسمجھوں گا یہ خود اس مزاج کے ہیں، اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کسی صورت مفاد میں نہیں، ہم بھی پاکستان کیلئے سیاسی پلیٹ فارم پر آتے ہیں، سب سے پہلے پاکستان ہے، کسی خاندان یا سیاسی پارٹی کی حیثیت بعد میں۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر اختلاف رائے رکھتا ہوں، بدتمیزی کرنیوالے شخص کو نوٹس تک نہیں دیا گیا، مجھے جب شوکاز دیا گیا تو اس کا جواب دے دیا تھا ، میرے سر پر لوٹے رکھے گئے جبکہ یہ خود سب لوٹے ہیں۔

    انہوں ںے واضح کیا کہ پارٹی میں بلاک بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی، میرا مؤقف لوگوں کو اچھا لگا تو بلاک خود بخود بن جائے گا، ابھی تک مجھے نکالنے کا نوٹس نہیں ملا ہے۔