Tag: jalsy jaloos

  • ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے،محموداچکزئی

    ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے،محموداچکزئی

    اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے۔

    سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کرتےہوئےمحموداچکزئی نےڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہناتھا کہ عوام جوفیصلہ کریں گے تسلیم کرینگے۔

    فاٹا سےرکن اسمبلی گل شاہ آفریدی کاکہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا فاٹا کےمسائل حل کرنےمیں رکاوٹ ہیں۔ایم کیوایم کےرکن اسمبلی رشید گوڈیل کاکہنا تھا کہ کراچی کومسلسل نظراندازکیاجارہاہے۔

    انہوں نےکہا کرا چی کےعوام احتجاجاًسڑکوں پربیٹھ گئےتوکوئی نہیں اٹھاسکےگا۔ قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہواتوقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسمبلی میں وزراء اور حکومتی اراکین کی کم تعداد پراحتجاج کیا۔

    انہوں نےنشاندھی کی کہ آج بھی ایوان میں کورم پورانہیں ہے جس کے بعد پی پی اور فاٹا کے اراکین نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔

    اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں غیر قانونی مدارس کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرایا۔

  • ایک کے بعد ایک جلسہ حکومت کیلئے دردِ سر بن گیا

    ایک کے بعد ایک جلسہ حکومت کیلئے دردِ سر بن گیا

    اسلام آباد: ملک بھرمیں جلسے جلوسوں کے موسم نےانتخابی مہم کاسماں باندھ دیا ہےجبکہ حکومت مخالف اجتماعات نے وزیراعظم کو دوٹوک وضاحت پرمجبور کردیا۔

    ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا موسم، ایک جانب تحریک انصاف لگاتار کامیاب بڑےجلسے کرکے حکومت کےلئے دردسر بنی ہوئی ہے تودوسری جانب عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی زوردار انٹری دے کر ن لیگ کےلئےمزید مشکلات پیداکردیں۔

    عمران خان کےلاڑکانہ میں جلسے کے بعدوفاقی حکومت کے ساتھ حکومت سندھ کی صفوں میں بھی ہلچل مچ گئی ،عمران خان اور طاہرالقادری کی دیکھادیکھی ق لیگ نے بھی بہاولپور میں بڑا جلسہ کرکے لیگیوں کے ماتھے پر مزید شکنیں ڈال دیں۔

    جلسے جلوسوں سےملک میں انتخابی ماحول بن گیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف کودوٹوک الفاظ میں کہنا ہی پڑا کہ عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں ہی ہوں گے۔

    آج پھر تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے سیاسی قوت دکھانے کیلئے گوجرانولہ اور بھکر میں پنڈال لگالیاہے،جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع میں بھی حکومت کی پالیسیاں تنقید کی زد پر ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان جلسے جلوسوں سے واقعی تبدیلی آجائے گی یا وزیراعظم کی بات سچ ثابت ہوگی۔