Tag: Jam Kamal Khan

  • بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے‘ جام کمال

    بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے‘ جام کمال

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ اورآواران میں بارشوں اورسیلاب سے مواصلاتی نظام متاثرہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے، بارشوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    جام کمال خان نے کہا کہ آواران کے علاقے میں ایک سڑک کا مسئلہ تھا جو جلد حل کرلیا جائے گا، لسبیلہ میں ایک 2 علاقے ایسے تھے جہاں تک رسائی نہیں تھی، بہت سی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سیلابی صورت حال سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش‘ مکران اورلسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ

    واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد برساتی نالے بپھرگئے، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

  • ملکی نظام بہتربنانے سے معاشی صورت حال بہترہوگی‘ جام کمال

    ملکی نظام بہتربنانے سے معاشی صورت حال بہترہوگی‘ جام کمال

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ نظام میں بہتری آئے گی تواداروں کی کارکردگی بھی بہترہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آن لائن ٹیکس کلیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ملک مشکل معاشی صورت حال کا شکارہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نظام میں بہتری آئے گی توادارے بھی بہترین کام کریں گے، ملکی نظام بہتربنانے سے معاشی صورت حال بہترہوگی۔

    جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان گزشتہ 20 برسوں سے بدانتظامی کا شکار رہا ہے، عوام کی توقع ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں۔

    بلوچستان میں تعلیم اورصحت کے شعبےمیں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے‘ جام کمال

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 فروری کو جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم اورصحت میں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ‌ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوششیں جاری ہیں بلوچستان میں مسائل کوحل کریں گے، صوبائی حکومت جہاں توجہ نہیں دے پا رہی وہاں بھی توجہ دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی میں بلوچستان کےعوام کے لیے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے۔

    جام کمال کا کہنا تھا کہ ایسےبہت منصوبےہیں جوشروع ہوئے لیکن مکمل نہیں ہوئے، طریقہ کارنہ بدلا تو کوئی منصوبہ مکمل ہو بھی نہیں پائے گا۔

  • بلوچستان میں تعلیم اورصحت کے شعبےمیں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں تعلیم اورصحت کے شعبےمیں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان حکومت بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول اسپتال میں اوپی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ بنیادوں پرڈاکٹرزکوایسے اضلاع بھیجیں گے جہاں ڈاکٹرز نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں 14کے قریب جگہیں ہیں جہاں ایمرجنسی پرسروس دیں گے، کوششیں جاری ہیں بلوچستان میں مسائل کوحل کریں گے۔

    جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم اورصحت میں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ‌ بلوچستان نے کہا کہ کوششیں جاری ہیں بلوچستان میں مسائل کوحل کریں گے، صوبائی حکومت جہاں توجہ نہیں دے پا رہی وہاں بھی توجہ دیں گے۔

    ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی میں بلوچستان کےعوام کے لیے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے۔

    جام کمال کا کہنا تھا کہ ایسےبہت منصوبےہیں جوشروع ہوئے لیکن مکمل نہیں ہوئے، طریقہ کارنہ بدلا تو کوئی منصوبہ مکمل ہو بھی نہیں پائے گا۔

  • بلوچستان حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، جام کمال

    بلوچستان حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، جام کمال

    کراچی : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، سعودی عرب بہت جلد گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی کی دعا کی۔

    میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صحت کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی، صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں کی حالت بہتر بنائیں گے ۔

    ہمیں سسٹم بہتر کرنا ہے، صحت کی بہترسہولتوں کے لیے بلو چستان میں ٹراما سینٹر قائم کرنے جارہے ہیں جس کی تعداد 16 سے بڑھا کر 18 کردی گئی ہے، بلوچستان میں ریسکیو 1122سروس بھی جلد شروع کی جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ بہت عرصےسےچل رہا ہے، صوبائی حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کر رہی ہے، لاپتہ افراد کے ورثا کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بہت جلد گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا، سی پیک کی صورت میں ترقی کا بہت بڑا موقع ہے، ترقی کیلئے قائد کے ویژن پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

  • نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ہوگا، اپوزیشن ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان کی کارروائی نامکمل ہوتی ہے، اپوزیشن اراکین ہم پر مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے3ماہ میں جتنے کابینہ اجلاس ہوئے اتنے اجلاس پچھلی حکومتوں میں کبھی نہیں ہوئے، قانون سازی کے حوالے سے70ایجنڈے کابینہ میں منظور ہوئے۔

    زمینوں کی خرید وفروخت سے متعلق جو قانون ہم نے بنایا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا، اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کو لازمی سروس ہماری حکومت نے ہی قرار دیا۔

    جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ20ہزار نوکریاں دینے کا اعلان بھی ہماری حکومت نے کیا، ہم نے نوکریوں کا صرف اعلان ہی نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ضرور کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ تقرریوں میں شفافیت کےحوالے سے کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

  • ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

    جام کمال نے کہا کہ نوجوانوں کوملک کی تعمیرو ترقی میں کردارادا کرنا ہے، کچھ ذمہ داریاں ہیں جن پرفوری عمل کرنا ہے، چند وجوہات کی بنیاد پراعلیٰ تعلیمی ادارے ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی اسکیم اس وقت تک مفید نہیں جب تک فائدہ عوام کونہ پہنچے، یہاں اسکیم اس لیے بنتی تھی کہ من پسند ٹھیکیدارکودینی ہے، اسکیموں پرخرچ ہونے والاپیسہ عوام کا ہے اسے ضائع نہیں کرنا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی میں بلوچستان کےعوام کے لیے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے۔

    جام کمال نے کہا کہ ایسےبہت منصوبےہیں جوشروع ہوئے لیکن مکمل نہیں ہوئے، طریقہ کارنہ بدلا تو کوئی منصوبہ مکمل ہو بھی نہیں پائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ گریٹرواٹرمنصوبے کے لیے اربوں روپے کی مشینری خریدی گئی، جب مشینری کا استعمال نہیں کرنا تھا تو خریدی کیوں؟۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومتوں کواحساس کرنا چاہیے پیسےعوامی بھلائی میں استعمال کریں، گزشتہ حکومتوں نے پی ایس ڈی پی کی رقم روک کر نئی اسکیمزبنائیں۔

  • نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال آج اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال آج اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

    کوئٹہ : نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوگی جس میں گورنرمحمد خان اچکزئی نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے حلف لیں گے۔

    نومنتخب ارکان اسمبلی سول اور ملٹری افسران کے علاوہ دیگراہم شخصیات نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں:جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال خان نے 39 جبکہ ان کے مخالف اپوزیشن اتحاد کے یونس زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو کیا گیا تھا۔ رائے شماری میں 60 میں سے 59 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

    سابق اسپیکر راحیلہ درانی کی زیر نگرانی خفیہ رائے شماری کا انعقاد ہوا تھا اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی تھی۔

    انہوں نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبد القدوس بزنجو نے 39 ووٹ حاصل جبکہ محمد نواز کاکڑ صرف 20 ووٹ حاصل کیے۔